Irfan Ali

Irfan Ali Investment planer Automobile services

27/08/2023
24/08/2023

🇵🇰

25/06/2023

التماس ۔۔!!!
شادی شدہ حضرات بارش کے لیے دل سے دعا کریں،
سنا ہے مظلوم کی فرياد سیدھی عرش پر جاتی ہے 🙏🏽

29/03/2023

مستحق
تک خیرات ایسے پہنچاؤ جیسے جوائنٹ فیملی سسٹم میں بیوی تک برگر پہنچاتے ھو۔

 # chemistry lover's
05/01/2023

# chemistry lover's

24/07/2022

تلاش گمشدہ 😧😰😢
علی باجوہ عمر 21 سال تحصیل پسرور گاؤں ڈھونے کا رہنے والا ہے 3 دن سے لاپتہ ہے اگر کوئی دیکھے تو فوری نیچے دیے نمبرز پر اطلاع کریں اور پوسٹ آگے شیئر کریں کسی ماں باپ کا جوان بیٹا مل جائے آپ کو اللّه اجر عظیم عطاء فرمائے گا جزاک اللّٰه آپ سب کا بہت شکریہ 🙏🏼
03029489945 دوسرا نمبر 03407488909

30/04/2022

اخلاقی انارکی

مدینہ والے واقعہ پر زیادہ تر لوگ عمران خان کو برا بھلا کہہ رہے ہیں. میں عمران خان کا نہ پہلے طرفدار تھا اور نہ اب.... جو کچھ ہوا اس کا صرف عمران خان کو ذمہ دار قرار دینا زیادتی ہوگی... مخالفوں کی کردار کشی اور ان کا مزاق اڑانا ٹی وی پروگرامز اور جلسوں میں پہلے بھی ہوتا رہا... ہوا یہ ہے کہ عمران خان نے اس "جلتے االاو" میں گھی ڈالا کر الاو بہت بھڑکا دیا ہے....

دوئم سیاست و اقتدار کی رسا کشی میں مزہب کا بتدریج غلط استعمال مزہبی جماعتوں کی طرف سے اور پھر غیر مزہبی جماعتوں کا بھی اس جزباتی نفسیات کو ہائ کرنے کے لیے مزہب کا استعمال. ہوا ہوں کے عوام آہستہ آہستہ اس غلط استعمال کو ہضم کرتی چلی گئ کے لوگوں نے یہ بھی خیال کرنا گوارا نہ کیا کے مسجد نبوی میں کن رویوں کا شکار ہورہے ہیں..

غور کرنے والی بات ہے پاکستان میں جہاں ہر سال لاکھوں لوگ حج و عمرے و دیگر زیارتوں ہر جاتے ہیں... مزہبی جلسے و جلوس اجتماعات. چلے. صدقات اور روزے..تراویح کا اہتمام.. لیکن کیوں ہے کے اس عوام کو خدا کا فضل و کرم نہ مل سکا... کیونکہ یہ عبادتیں زیادہ تر نمائشی اور ایک ماحول کے زیر اثر میکانکی عمل سے زیادہ کچھ نہیں..

میرا ماننا ہے کے پاکستان میں اسلام کبھی آیا ہی نہیں یہاں ان مسلمان حاکموں کی نفسیات آئ جنہوں نے اس زمین پر کبھی حکومت کی تھی... فرد کی کبھی تربیت ہوئی نہ تھی اور پاکستان بننے کے بعد جن حکمرانوں، جاگیرداروں اور مزہبی ٹولوں کے ہاتھ میں اقتدار آیا انہونے آہنی انا کی تسکین کے لیے اخلاقی ماحول کا بیڑہ غرق کیا اور وہ رویے بتدریج عوام کی نفسیات میں شامل ہوئے...

مدینہ واقعہ کے بعد غیر مسلموں کو موقع دیا گیا کے دیکھو یہ کیسے مسلمان ہیں جو اپنے مقامات مقدسہ کا بھی لحاظ نہیں کرتے... اسی وجہ سے سمجھتا ہوں ریاست کو سیکولر ہونا چاہیے... سیاسی معمالات میں مزہب کا استعمال ممنوع ہونا چاہیے ورنہ. مسلط ذلت کی تہہ پر تہہ چڑھتی چلی جائے گی.

18/04/2022

احتیاط کیجیے کہیں بھائی بھائی سے بیٹا باپ سے دوست دوست سے دور نہ ھوجائے۔
پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پولیٹیکل پولرائیزیشن اب عدم برداشت کی صورت ہم سب کے گھروں میں اور نجی تعلقات میں آ گھسی ہے۔ سیاسی تفریق اب دلوں میں تفریق لانے لگی ہے۔ جب کہ سیاست بنیادی طور پر انسانوں کے روزمرہ مسائل حل کرنے اور انہیں قریب لانے کا نام ہے۔
ایسی سیاست جو نفرتیں پیدا کرے، دوریاں لے آئے، وہ کچھ بھی ہو، سیاست نہیں۔
آپس میں گفتگو کا معیار اس قدر گر چکا ہے کہ باہمی احترام نام کی کوئی چیز اب باقی نہیں رہی۔ ایسے ایسے سنجیدہ احباب کی زباں بگڑتے دیکھائی پڑتی ھی کہ حیرت اور رنج کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔
درجنوں دوست و احباب ایک دوسرے کوسوشل میڈیا پر انفرینڈ کر چکے ھیں، گھریلو تعلقات بھی باھمی تفریق اور بے ادبی کی صورتحال سے دو چار ھیں۔ کیا یہ مناسب ھے کہ ھم ایک ایسی صورت حال کی وجہ سے آپس میں بدظن ھوں جس میں براہِ راست ھمارا کوئی ہاتھ بھی نہیں۔
ہمیں اپنے جیسے عام انسانوں کی زندگیوں کو سہل بنانا اور انکو ہنستا بستا دیکھنا چاہئے،
دین کے بتائے راستے کو اپنائیں، کہیں ایسا نہ ھو کہ لیڈروں کیوجہ سے دین اور ایمان کو ھاتھ سے گنوا بیٹھیں۔ حق اور باطل میں فرق سمجھیں، کسی پر اپنی بات مسلط نہ کریں. اور سنی سنائی باتوں کو پھیلانے سے پرھیز کریں پہلے تحقیق کریں۔
افواھیں پھیلانے والے عناصر کا حصہ نا بنیں، یہ مفاد پرست جھوٹ پر مبنی تصاویر ویڈیوز پوسٹیں ھماری اندھی تقلید کا سہارہ لیتے ھوئے ھمارے ھی ذریعے سے معاشرے میں پھیلا رھے ھیں، جسکی وجہ سے عدم برداشت بڑھ رھی ھے۔
پیارو محبت کو پروان چڑھائیں اچھے معاشرے کے مہزب شہری بنیں۔
آئیے عہد کریں کہ حالات کی آندھی کو اپنے اوپر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔
ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہیں گے۔ایک قوم بنے رھیں گے، باہمی احترام کے ساتھ مکالمہ کرتے رہیں گے، آگے بڑھتے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کی عزت و احترام کرنے اور برداشت کرنے کی توفیق دے.
ھمیں ھدایت عطا فرمائے،
آمین ثم آمین.

Address

Karachi

Telephone

+923002997455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfan Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Irfan Ali:

Share