17/02/2026
ماڈل بازار قصور کے تمام سٹال بند کرا دیے گئے جو ماڈل بازار بنایا ہی غریب کے لیے گیا تھا غریب کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا وہاں غریب سٹال ہولڈر تماشہ بن کے رہ گئے کوئی پرسان حال نہیں قصور انتظامیہ تماشہ دیکھ رہی ہے رمضان بازار کی اڑ میں ماڈل بازار کے دیگر سٹال سارے بند کرا دیے گئے حتی کہ سارا سال مشکل دنوں میں بھی سٹال ہولڈر رینٹ ادا کرتے ہیں تاکہ سیزن میں کام کر سکیں عید کا سیزن قریب ہے رمضان میں ہر طرح کی خرید و فروخت کا سیزن ہوتا ہے ہر دکاندار کو امید ہوتی ہے کہ سیل اچھی ہوگی بچوں کی عید کے لیے تیاریاں کر سکیں گے رمضان میں روزوں کے اخراجات پورے کر سکے گے لیکن انتظامیہ نے غریب غریب کے پیٹ پہ لاک مار دی سٹار بند کر کے انتہائی انتہائی ظالمانہ کاروائی کی گئی ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل ہے