Bhatti Corporation Ellah Abad

Bhatti Corporation  Ellah Abad Shoukt Bhatti

15/10/2024

تیری میری کی ہوندی اے😡
دھی تے ساریاں دی دھی ہوندی اے🙏

06/10/2024

ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:

تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟

میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ثابت ہوا اور جس سے میں اپنے اللہ سے تعلق پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگا ہوں۔

قبر خوفناک ہے، ظاہر ہے کہ نیک لوگوں کے علاوہ۔

میں نے اس کے بارے میں سوچا، اور اب میری عمر 54 سال ہے، اور میں دنیا سے اور اس کی چیزوں سے تنگ آ چکا ہوں۔ اچھا، تو جب میں قبر میں جا کر اکیلا رہوں گا، سینکڑوں ہزاروں سال تک، تو میں کیا کروں گا؟

کیا تم نے کبھی اس کا تصور کیا ہے؟

اس لیے میں نے مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کرنا شروع کیا:

دیکھو میں مر جاؤں گا، اور میرے پاس ایک خالی، بالکل تاریک قبر ہوگی۔

اس قبر کو سامان کی ضرورت ہوگی، لہٰذا میں ہر استغفار کو تصور کرنے لگا جیسے میں اسے اپنے قبر کی طرف بھیج رہا ہوں تاکہ وہ وہاں میرا انتظار کرے اور میرے تنہائی کا ساتھی بنے۔

اللہ کی قسم، میں مذاق نہیں کر رہا۔

میں نے اپنی قبر کو مکمل ڈیکوریٹ کر دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

قبر کے ایک کونے کو میں ہزاروں تسبیحات سے بھر رہا ہوں۔

یہاں میرے سر کے قریب کم از کم 300 تکمیل قرآن ہوں گے جو میرے لیے آرام دہ بستر کا سبب بنیں گے۔

ہر رکوع کو میں یہ تصور کر کے ادا کرتا ہوں کہ میں اسے قبر میں اپنا ذخیرہ بنا رہا ہوں۔

ہر کوئی مجھے چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلا جائے گا، اور میں اکیلا رہ جاؤں گا شاید ہزاروں سالوں تک۔ میرے بچے چند سالوں میں مجھے بھول چکے ہوں گے۔

لہذا، مجھے قبر میں ساتھھیوں، روشنیوں، اور جنت کے جیسے مناظر کی ضرورت ہوگی۔

میں تسبیحات، ذکر، قرآن، نماز اور صدقہ سب کو اپنے ساتھ تصور کرتا ہوں کہ وہ میرے دوست ہوں گے، میرے ساتھ وہاں ہنس رہے ہوں گے اور باتیں کر رہے ہوں گے۔

نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا میں نے اپنے معمولات کا ایک اہم عمل بنا لیا ہے، یہ وہاں ہماری محفلوں میں بھی شامل ہوگا ٹھنڈے پانی کی طرح، خوبصورت لباس کی طرح۔

میں یہ چاہتا ہوں کہ میری قبر کی زندگی اس دنیا کی زندگی سے بھی زیادہ خوبصورت زندگی ہو۔ ان شاء اللہ۔

کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ میں وہاں جا کر غیبت، چغلی، حسد اور دیگر دنیاوی گناہوں کے نتیجے میں بدبو دار کپڑوں، دیمک لگے فرنیچر اور سخت پتھریلے بستر کے بجائے اپنی قبر کو بہترین چیزوں سے آراستہ کروں۔

میں نے دنیا میں اپنا گھر بنانے کے لیے ساری زندگی جان توڑ محنت کی لیکن یہ گھر تو میرے ورثاء کا ہوجائے گا، اصل میں تو میری ساری محنت اپنے لیے ہے ہی نہیں، سارے فائدے تو اور لوگ اٹھائیں گے۔ تو میں نے سوچا کہ بس بہت ہوگیا ہے، مجھے اپنا گھر بنانا ہے جہاں صرف میں ہی ہوں گا اور ایک طویل عرصہ گزارنا ہے۔

اگر میرے تمام اعمال دنیا کی ضروریات کے لیے تھے اور اپنی قبر کے لیے کچھ بھی نہیں تھا، تو پھر تو میرے قبر والے گھر کے لیے سوائے عذاب کے فرنیچر، مستقل اندھیرے، اور سخت حساب کے کچھ بھی نہ ہوگا۔ اور میں ایسے گھر میں اکیلا کیسے رہوں گا!

میری آپ کو بھی نصیحت یہ ہے کہ آج سے:

اپنی قبر کو اپنا بینک اکاؤنٹ بناؤ۔ اس میں زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ کرو اور لانگ ٹرم والی پالیسی لو۔

اپنی عبادات کا خوب خیال رکھو۔ اللہ کی قسم، جب تم قبر میں ہوگے، تو تم مجھے وہاں سے بھی شکریہ ادا کرو گے۔

اپنی قبر کے گھر کا اس دنیا کے گھر سے زیادہ خیال رکھو۔

ابھی تم اپنے گھر والوں کے درمیان ہو، پہن رہے ہو، کھا پی رہے ہو، آرام سے گھر والوں کے درمیان سو رہے ہو، اور تمہیں تمہاری تمام ضروریات میسر ہیں، پھر بھی تم اپنے حالت سے نالاں رہتے ہو، ہر وقت کوئی نہ کوئی شکایت کرتے رہتے ہو۔

تو سوچو جب تم زمین کے نیچے ہوگے اور سینکڑوں ہزاروں سالوں کے لیے ہوگے تو وہاں تمہارے ساتھ کون ہوگا؟

تمہارے پسندیدہ سیاستدان، کھلاڑی، اداکار، تاجر۔۔۔۔۔ یہ تو تمہیں یہاں بھی نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں تمہاری اتنی فکر ہے، تم ہی ان سب کے پیچھے بیوقوفوں کی طرح اپنا وقت ضائع کرتے ہو۔

تمہارے وہ بچے جن کی شادیوں پر تم لاکھوں روپے فضولیات پر خرچ کردیتے ہو، یقین کرو یہ خرچ تمہارے لیے وبال بن چکا ہوگا، اور بچے مکر جائیں گے کہ ہمارے باپ نے اور ہماری ماں نے خود ہمارے لیے بھی اور اپنے لیے بھی مصیبت کھڑی کی ۔ اس لیے آج سے اپنی جان کی فکر کرواپنا خیال خود

اےاللہ ، ہمیں حسن خاتمہ عطا فرما۔

اے اللہ، ہماری آخرت کو بہتر بنا دے اور ہمیں قبر کے عذاب سے بچا۔

اے اللہ، ہمیں اپنا ذکر، شکر، اور حسن عبادت کی توفیق عطا فرما تاکہ تو ہم پر اپنی رضا اور جنت الفردوس میں نعمتیں نازل کرے، جہاں ہم تیرے نبی محمد ﷺ کی صحبت میں ہوں، جن پر بے شمار درود و سلام ہو۔

تو پھر اپنا گھر بنانا شروع کریں؟....

19/09/2024

صرف ایک کام شروع کر دیجیے.❤❤❤❤
درودِ پاکـــ پڑھنا شروع کر دئجیے. اور
درودِ پاکــ کی دعوت دینا شروع کر دیجیے.
یقین کریں نہ کسی عامل کی ضرورت پڑے گی, نہ کسی وظیفے کی.
آپ کا بگڑا ہوا ہر کام خود بہ خود پورا ہوا کرے گا
ہر مشکل حل ہو جایا کرے گی.
ہر بیماری سے شفاء ملے گی.
اس نسخے پر پورے عزم سے محنت کر کے تو دیکھیں دنیا میں ہی جنت نہ ملے تو پھر کہنا بس درود پڑھنا شروع کر دیں۔ ہر لمحہ پڑھیں ہر سانس پڑھیں.
ان چکروں میں نہ پڑھیں کہ رزلٹ کب ملتا ہے درود پڑھنے کا یا مشکل کب حل ہو گی.
یہ کمزور ایمان والوں کی باتیں ہوتی ہیں.
آپ تو یہ کہا کرو اب سرکار آقا جان‎ سے رشتہ جوڑ لیا ہے اب ہمیں کسی عامل اور کسی عمل کی ضرورت نہی اب ہماری بگڑی بن جاۓ گی.
کیونکہ یہ وہ دربار ہے جہاں ٹوٹے دل جوڑے جاتے ہیں غم دور کیۓ جاتے ہیں۔اب تو نصیب جاگیں گے ایک کروڑ کی نیت کر کے گن کر پڑھنا شروع کر دیں دن رات میں جتنا مرضی پڑھیں لیکن پڑھیں ضرور,
لوگوں کو درودِ پاکــ کی دعوت دیجیے.

10/09/2024

*کون خوش قسمت ہے؟؟؟*

لوگ کہتے ہیں کہ فلاں شخص ہے *خوش قسمت* ہے:

اس کے پاس *گھر* ہے
اس کے پاس *گاڑی* ہے
اس کے پاس *نوکری* ہے
اس کے پاس *بیوی* ہے
اس کے پاس *بچے* ہیں
وہ *عہدے دار* ہے
اس کے پاس *مضبوط تعلقات* ہیں
اس کے پاس *سفارش* ہے
یہ سب دنیاوی خوش قسمتی کی باتیں ہیں, کوئی بھی *ابدی* نہیں ہے سب *وقتی* ہی ہے اور ان میں کوئی حسد نہیں ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ جو شخص رات کو *سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات* پڑھے، وہ اس کے لئے کافی ہیں، اور وہ انہیں پڑھتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد *آیت الکرسی* پڑھتا ہے، اسے جنت میں داخل ہونے سے صرف موت روک سکتی ہے، اور وہ اسے پڑھتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ جو شخص *آیت الکرسی* سونے سے پہلے پڑھتا ہے، اس پر اللہ کی حفاظت رہتی ہے اور شیطان قریب نہیں آتا، اور وہ اسے پڑھتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ *سورۃ الاخلاص* تین مرتبہ پڑھنا پورے قرآن کی تلاوت کے برابر ہے، اور وہ اسے پڑھتا ہے۔

"خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ جو شخص مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے *استغفار* کرتا ہے، اللہ اس کے لئے ہر مومن اور مومنہ کے بدلے نیکی لکھتا ہے، اور وہ ایسا کرتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ:
*سبحان اللہ*
*الحمد للہ*
*لا إلہ إلا اللہ*
*اللہ اکبر*
یہ تمام جملے دنیا کی ہر چیز سے بہتر ہیں جن پر سورج طلوع ہوا ، اور وہ انہیں کہتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ:
*لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک و لہ الحمد یحی و یمیت و ھو علی کل شیء قدیر*
یہ جملہ مغرب کی نماز کے بعد اور فجر کی نماز کے بعد دس مرتبہ کہنا چار غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اور وہ اسے کہتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ جب اذان سنے تو:
*اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمداً الوسيلة والفضيلة، وابعثه مقاماً محموداً الذي وعدته*
کہے تو "نبی ﷺ* کی شفاعت اس کے لئے حلال ہو جاتی ہے، اور وہ اسے کہتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ دن اور رات میں 24 گھنٹے ہوتے ہیں؟ اور وہ "قرآن کا ایک پارہ* پڑھ سکتا ہے جو تقریباً 20 منٹ لیتا ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ وقت *چاشت* تقریباً (5) گھنٹے ہوتا ہے، اور وہ ان میں دو رکعت نماز ضحیٰ پڑھ سکتا ہے جو تقریباً (5) منٹ لیتی ہیں، اور اس کے *جسم کے (360) اعضاء* کے لئے صدقہ ہو جاتی ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ رات تقریباً کئی گھنٹوں کی ہوتی ہے، اور وہ *وتر* کی نماز پڑھ سکتا ہے جو تقریباً (5) منٹ لیتی ہے۔

*خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ:
*سبحان اللہ وبحمدہ* 100 مرتبہ کہتا ہے اللہ اس کے گناہ معاف کر دیتا ہے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں، اور وہ ایسا کہتا ہے۔

*حقیقی خوش قسمت*
وہ شخص ہے جو جانتا ہے کہ *نیکی کی طرف رہنمائی* کرنے والا اس کے کرنے والے کی طرح ہوتا ہے، اور وہ لوگوں کو نیکی کی طرف بلاتا ہے۔

جزاکم اللہ خیراً جو اسے پڑھتا اور پھیلاتا ہے کیونکہ علم کی نشر و اشاعت عظیم نیکیوں میں سے ہے۔

26/08/2024

درد مندانہ اپیل
ایک نوجوان معذور جو دو تین سال سے معذوری کی زندگی گزار رھا ھے کو ایک وہیل چیئر کی اشد ضرورت ھے
کوئی مسلمان صاحب حیثیت جو صرف اللہ کی خالص رضا کے لیے وہیل چئیر دے کر اس کا مدد گار بن سکے Nasreen bibi 0305 5047324

29/07/2024

"انسان نصیحتوں سے نہیں سیکھتا ، خطبوں سے نہیں پروان چڑھتا، دوسروں کے تجربات سے بھی نہیں سیکھتا۔
انسان زندگی میں تب پروان چڑھتا ہے جب اس کے دل کا کوئی حصہ دکھ درد کی اذیت سے کٹ جاتا ہے. اور اپنوں کے مایوس کن رویے اس کی کمر جھکا دیتے ہیں.انسان بڑا تب بنتا ہے جب زندگی اسے اس کی جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیتی ہے."

- copy paste

09/07/2024
12/03/2024

رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا

اللہ پاک امی
ے ای ابو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین.

‏سونا سوا دو لاکھ روپے تولہ ہونے کی وجہ سے عام عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، اس سے بیوقوف مڈل کلاسیوں کی شادیاں بھ...
27/02/2024

‏سونا سوا دو لاکھ روپے تولہ ہونے کی وجہ سے عام عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، اس سے بیوقوف مڈل کلاسیوں کی شادیاں بھی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں،

‏جنہوں نے گولڈ جیولری کا دکھاوا ضرور کرنا ہوتا۔ اور زیادہ تر وہ گولڈ بعد میں سالہا سال سنبھال کر رکھ لیا جاتا یے اور فنکشنز پر بھی پہنا نہیں جاتا۔
‏مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس کے لوگ اتنے بیوقوف ہوتے ہیں کہ لڑکا پوری عمر موٹرسائیکل چلاتا ہے لیکن بارات والے دن کئی عدد نئی کاریں کرائے پر لیکر دلہن کے گھر پہنچ جاتا ہے، اور شادی سے اگلے دن پھر وہ دلہا اور دلہن موٹر سائیکل پر رُلتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ شادی پر دونوں گھر اتنی تو فضول خرچی کر ہی لیتے ہیں کہ اگر بچت کی جائے تو چھوٹی موٹی گاڑی آسانی سے آ سکتی ہے۔

‏جہیز میں لڑکی کو درجنوں بستر، کمبل، رضائیاں، تکیے دیے جاتے جو کسی پیٹی یا الماری میں دس بیس سال بھی بند رہتے۔ اس سے بھی گھٹیا کام یہ ہے کہ لڑکی کیلیئے دونوں طرف سے کئی عدد سوٹ اور جوتے صرف اسلیئے خریدے جاتے کہ آنے والے مہمانوں کو دکھائے جائیں۔ جو بعد میں آؤٹ آف فیشن ہو جاتے۔

‏یہ بیوقوف لوگ پوری عمر دال روٹی کھاتے ہیں، ایک ایک روپے کی بچت کرتے ہیں،لیکن شادی پر صرف دکھاوے کیلیئے بریانی، مٹن، بیف اور پتا نہیں کیا کیا انتظام کیا جاتا۔ اور وہ بھی ایک بار نہیں بلکہ مہندی، بارات، ولیمہ کیلیئے۔
‏لڑکے کی شادی پر دس پندرہ لاکھ لگا دیں گے لیکن سادگی سے شادی کر کے باقی پیسے اس لڑکے کو نہیں دیں گے کہ وہ اپنا کوئی کام کاج کر لے۔
‏دلہن کا ایک فنکشن کا میک اپ پچیس تیس ہزار سے شروع ہو کر کئی لاکھوں تک جاتا ہے، جو کہ پانچ سات گھنٹے کے لیے ایک جعلی تصویر پیش کرتا ہے۔
‏اس سارے معاملات میں لڑکے لڑکی والے دونوں برابر کے حصہ دار ہوتے۔ اور عام طور پر سب سے بڑا کردار لڑکے اور لڑکی کی ماں کا ہوتا، جنہوں نے اپنی ناک اونچی رکھنا ہوتی۔

24/02/2024

رائے کاظم کھرل ریکوری آفیسر (بھٹی کارپوریشن) کے والد صاحب کے قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہے جن کی رہائش اعظم ٹاؤن رینالہ خورد میں ہے۔
نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کی جائے گا۔
03068033983 رابطہ نمبر
03006973691

22/02/2024

یا الہی! عمرہ کرنے کی تڑپ دل میں اٹھی ہے۔۔
کوئی غیب سے وسیلہ پیدا کردے مولا تیرے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہے امین 🤲🏻

Address

Kasur
BHATTICORPORATIONKAGANPURROADELLAHABAD

Telephone

+923016811799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhatti Corporation Ellah Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share