JadeedZaraat1

JadeedZaraat1 .آسان الفاظ میں کسانوں کی رہنمائی و معلومات کا پلیٹ فارم

31/01/2026

السلام وعلیکم
اس وقت جو مکئی کاشت ہو چکی یا ہو رہی ہے وہاں پرندے کا نقصان دیکھنے میں آرہا ہے لہزا کیمیکل کا استعمال پرندوں کی جان لے سکتا ہے آپ اس طرح کا پھٹاکہ /پٹاخہ بنا لیں اس میں آم والی پیل سکتی ہے

28/01/2026
تمام ممبران اس پر ذرا غور فرمائیں اپنی فصل کی لاگت کم کرنے اور منافع بڑھانے کے لیے ایک مفید مشورہ:اپنی فصل کے لیے ضروری ...
24/01/2026

تمام ممبران اس پر ذرا غور فرمائیں
اپنی فصل کی لاگت کم کرنے اور منافع بڑھانے کے لیے ایک مفید مشورہ:

اپنی فصل کے لیے ضروری تمام ادویات مثلا پوٹاش، دانے دار اور اسپرے وغیرہ سیزن کے شروع میں ہی اکٹھا خریدنے کی کوشش کریں۔

جب آپ تمام سامان ایک ساتھ خریدتے ہیں اور نقد رقم ادا کرتے ہیں، تو آپ دکاندار سے بہترین ریٹ لے سکتے ہیں اور بڑی بچت کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا سامان زیادہ ایکڑ کا ہے تو دکاندار سے گھر تک فری ڈیلیوری کی ڈیل بھی ضرور کریں تاکہ آپ کا کرایہ بچ سکے۔

اس طریقے کے فائدے: 1۔ نقد اور اکٹھی خریداری سے قیمت میں بڑی رعایت ملتی ہے۔ 2۔ بار بار دکانوں کے چکر لگانے سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ 3۔ پیٹرول کے پیسے اور آپ کا قیمتی وقت بھی بچتا ہے۔

آج ہی اپنی ضرورت کی فہرست بنائیں اور مارکیٹ سے نقد رقم پر اچھی ڈیل کر کے ہزاروں روپے بچائیں۔
شکریہ!
مثال کے طور پر اگر آپ کی 10 ایکڑ مکئی ہے تو آپ کو پورے سیزن کے لیے درج ذیل سامان چاہیے ہوگا:

1۔ دانے دار زہر: 20 تھیلی 2۔ شوٹ فلائی اسپرے: ضرورت کے مطابق 3۔ گاچے والا اسپرے: 2 عدد (بڑے پیک) 4۔ زنک: 10 تھیلی 5۔ سلفر: 20 کلو 6۔ پوٹاش: 100 کلو

طریقہ کار: آپ یہ لسٹ لے کر مارکیٹ میں کسی اچھی اور معتبر کمپنی کے ڈیلر کے پاس جائیں۔ اسے بتائیں کہ میں نے یہ تمام سامان "نقد" خریدنا ہے اور "اکٹھا" اٹھانا ہے۔

جب آپ نقد رقم کی بات کرتے ہیں تو آپ دکاندار سے روایتی قیمت سے بہت کم ریٹ پر سودا کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر سامان زیادہ ہے تو آپ ڈیلر سے یہ بھی طے کریں کہ وہ یہ تمام سامان آپ کے فارم یا ڈیرے تک مفت پہنچا کر دے (ہوم ڈیلیوری)۔

اس طرح خریداری کرنے سے: 1۔ آپ کو فی ایکڑ ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔ 2۔ بار بار دکان جانے کا پیٹرول اور وقت ضائع نہیں ہوگا۔ 3۔ عین وقت پر جب دوا کی ضرورت ہوگی، آپ کے پاس اسٹاک موجود ہوگا۔

سمجھدار کسان بنیں، نقد خریدیں اور سیزن بھر کا سکون پائیں۔
آپ وٹس ایپ چینل بھی جوائن کر سکتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaCYVme96H4PJkYhFA1u

ملٹی گرین آٹا ، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اہم علاج
21/01/2026

ملٹی گرین آٹا ، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے اہم علاج

مکئی میں پودوں کے درمیانی فاصلہ کی اہمیت
21/01/2026

مکئی میں پودوں کے درمیانی فاصلہ کی اہمیت

21/01/2026
اس پروگرام کے تحت ہائی ٹیک میکانائزیشن کی فنانسنگ کے لیے3 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام پ...
21/01/2026

اس پروگرام کے تحت ہائی ٹیک میکانائزیشن کی فنانسنگ کے لیے3 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام پنجاب کے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور کاروباری حضرات کی مدد کرتا ہے تاکہ جدید زرعی مشینری کے فروغ کے ذریعے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے اور بینک فنانسنگ کے تحت نجی شعبے کے ذریعے کٹائی، گہائی اور فصل سنبھالنے میں تاخیر یا غیر مؤثرعمل کے باعث ہونے والے نقصانات کو بروقت مشینی اقدامات کے ذریعے کم کیا جا سکے.
اہلیت کا معیار
درخواست گزار پنجاب صوبے کا رہائشی ہونا چاہیے۔
کاروباری (Entrepreneur) کے پاس درست NTN نمبر ہونا ضروری ہے۔
درخواست دہندہ کسان کے پاس کم از کم 05 ایکڑ زمین کی ملکیت ہونی چاہیے۔
سروس پرووائیڈر کا محکمہ زراعت (فیلڈ ونگ)، حکومت پنجاب کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
درخواست گزار کی عمر 21 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
درخواست گزار کے پاس درست شناختی کارڈ (CNIC) اور اس کے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا چاہیے۔
کریڈٹ اسیسمنٹ تسلی بخش ہونی چاہیے۔
ہر فرد یا کاروبار صرف ایک درخواست جمع کرا سکتا ہے۔
کریڈٹ ہسٹری صاف ہو اور کوئی واجب الادا قرضہ نہ ہو۔
سہ ماہی اقساط واپس کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے (مالیاتی ادارہ اس کا جائزہ لے گا)۔
درخواست گزار کو کل مشین کی لاگت کا 20% بطور ایکویٹی ایڈوانس جمع کروانے کی صلاحیت اور آمادگی ہونی چاہیے۔
ایک اہل درخواست گزار پورے منصوبے کی مدت میں صرف ایک بار سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
درخواست گزار 05 سال تک یا 80% مالی معاونت شدہ رقم کی مکمل ادائیگی تک مشین کو نہ بیچے گا اور نہ منتقل کرے گا۔
درخواست گزار کو مشین کے استعمال اور دیکھ بھال کے حوالے سے تربیتی یا تعارفی نشست میں شرکت کرنے کی آمادگی ہونی چاہیے۔
درخواست گزار محکمہ زراعت اور بینک حکام کی جانب سے وقفے وقفے سے فیلڈ پر نگرانی اور جانچ پڑتال کے لیے راضی ہونا چاہیے۔

ضمانت
مشینری مکمل ادائیگی تک فنانسنگ بینک کے پاس رہن رہے گی۔
مستفید (کاشتکار، سروس پرووائیڈر یا انٹرپرینیور) کی ذاتی ضمانت۔
جامع انشورنس (چوری، حادثہ، آگ، قدرتی آفات) مستفید کے ذمے۔
زمین کی ملکیت کا تصدیق شدہ ریکارڈ (فرد ملکیت/انتقال)۔
بے زمین سروس پرووائیڈرز کے لیے: متبادل ضمانت (جائیداد وغیرہ)۔
کسان کارڈ، اسٹیٹ بینک e-CIB میں صاف ریکارڈ ہو اور مالیاتی اداروں کانادَہِندہ نہ ہو۔
کہ وہ مستفید کو حلف نامہ پر دستخط کرنا ہوں گے
مشینری صرف زرعی/سروس فراہمی کے لیے استعمال کرے گا
بینک کی پیشگی اجازت کے بغیر اثاثہ فروخت، منتقل یا رہن نہیں کرے گا
قسطوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے گا

فیس چارجز
ابتدائی درخواست کی پروسیسنگ فیس: 5,000 روپے دیگر بینک چارجز بینک کی پالیسی کے مطابق لاگو ہوں گے۔

اقساط کی تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں، بینک کی پالیسی/شیڈول آف چارجز کے مطابق لیٹ فیس مستفید کنندہ (بیفیشری) سے وصول کی جائے گی۔
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے لنک
https://cmhightech.punjab.gov.pk/

Credit post to Engro Fertilizers 16th January 2026 - Chauthi qurandazi mein jeetnay walay khush naseeb!Engro Fertilizers...
20/01/2026

Credit post to Engro Fertilizers
16th January 2026 - Chauthi qurandazi mein jeetnay walay khush naseeb!

Engro Fertilizers kay page per winners ki list dekhain aur apna naam mil janay per apnay lucky coupon kay sath Engro kay warehouse tashreef laein.

Mazeed maloomat ke liye hamari rehbar helpline 0800-00110 par peer se lekar haftay subah 9 se sham 5 bajay tak rabta karain.

18/01/2026

موسم اپڈیٹ محکمہ زراعت
#موسم

Address

Khanewal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JadeedZaraat1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share