Sohail Zari Corporation

Sohail Zari Corporation Seed and pesticides

25/09/2020

. ان شاءاللہ
گندم کی اوسط پیداوار بڑھانے
70 سے 80 من کے حصول کیلیے سفارشات کے تسلسل کی یہ یاسر چوہدری کے تجربات کی دوسری کڑی ہے

سخت اورچکنی زمین کیلیے سفارشات

طریقہ کاشت

سخت اور چکنی مٹی میں اگر سوکھے طریقے سے گندم کی کاشت کرنی مقصود ہو تو گپ چھٹ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

کھاد پلان

زمیں سوکھی تیار کرنے کے دوران دو بوری زورآور یا گوبر استعمال کرنے کی صورت میں ایک بوری زورآور کے ساتھ آدھی بوری یوریا کی استعمال کی جائے اور زمیں کو پانی سے بھر دیا جاتا ہے۔
زمیں کے پانی پینے کے فوری بعد گندم کا چھٹہ دیا جاتا ہے۔

پہلا پانی
ایسی زمینون میں گندم کے اگاو کے بعد پہلا پانی لگاتے وقت ایک بوری نائیٹروفاس یا اینگرو زرخیز لازمی استعمال کریں۔ اور اسکے بعدجڑی بوٹی مار سپرے لازمی کروادیں البتہٰ سپرے آپ دوسرے پانی کے بعد بھی کروا سکتے۔

دوسرا پانی

دوسرے پانی میں 40 کلو یوریا کے ساتھ زنک یا ایک بوری گوارا کا استعمال کریں

تیسرا پانی

اور تیسرے پانی پر ایک بوری گوارہ کھاد فلڈ کروا دیں۔
چوتھا پانی سادہ ہی لگائیں۔

کاشت کا دوسرا طریقہ

البتہٰ رونی کرنے کی صورت میں فاسفورسی کھادیں اور آدھی بوری یوریا نیچے گندم کی بوائی کے وقت دیں۔ اگاو کے 20 دن بعد ایک بوری اینگرو کی زرخیز یا نائیٹروفاس کے ساتھ ہیومک ایسڈ کا استعمال کریں۔۔ دوسرے پانی پر 40 کلو یوریا کے ساتھ زنک لازمی دیں۔
تیسرے پانی پر گوارہ کھاد ایک سے ڈیڑھ بوری کا استعمال کروا دیں۔۔
چوتھا پانی گوبھ کی حالت میں گوارا کھاد کے ساتھ لازمی لگوائیں۔ اور کسان بھائی یاد رکھیں کہ دانہ جب دودھیا حالت میں ابھی بن رہا ہو تب پانی لازمی دیں۔۔
پوٹاش کی کھاد بوقت بجائی ایک بوری اپنے جیب خرچ کے حساب سے استعمال کریں ورنہ گوبھ کی حالت میں سٹے نکلنے سے پہلے پہلے کسی بھی کمپنی کی کلورائیڈ سے پاک ہوٹاش کی دو سپرے 7 دن کے وقفے سے سپرے کروا دیں۔

بارانی رقبوں کیلیے

بارانی علاقوں میں چونکہ گندم کا سارا دارومدار بارشوں پر یا زیر زمین پانی پر ہے اس لیے کوشش کریں کہ فاسفورسی کھاد اور یوریا کی ایک بوری بوقت گندم کاشت زمیں میں ڈال دیں۔
ماہرین کے مطابق نائیٹروجن کھاد سب سے زیادہ اثر زمین کے نیچے دینے سے ہوتا ہے۔ اوپر ایک بوری یوریا یا گوارا کا چھٹہ کروا دیا جائے کیونکہ یہ نائیٹروجن والی کھادیں کم۔نمی میں بھی پورا اثر دکھاتی ہیں۔

کلراٹھے رقبے کیلیے

کلر والی زمینوں میں رونی سے ہی گندم کی کاشت کریں اور رونی کرتے وقت 8 سے 10 کلو سلفیورک ایسڈ لازمی فلڈ کروادیں۔
پہلے پانی ہر 4 کلو سلفیورک ایسڈ یا دو دو کلو سلفر دو پانیوں میں یوریا کے ساتھ گندم کو ڈال دیں۔۔۔ اور کھادوں میں زور آور اور نائٹروفاس کا استعمال کریں۔ گوارا کھاد کا استعمال ایسی زمین میں نہ کریں

دھان والے رقبے کیلیے

دھان کی زمینوں میں بوائی کے وقت 1.1/2 بوری زورآور کی استعمال کریں۔
30 دن بعد ڈیڑھ بوری نائیٹروفاس یا ایک بوری اینگرو کی زرخیز پلس ہیومک ایسڈ کے ساتھ پانی دیں۔ اور دوسرا پانی اگاو کے 70 دن بعد گوبھ کی حالت میں 40 کلو یوریا کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ جبکہ تیسرا پانی دانہ بننے کے دوران گوارا کھاد کے ساتھ دیا جائے۔

بیج منظور شدہ استعمال کریں اور مستند ادارے یا کسی اچھے کسان سے کھیت دیکھ کر سلیکٹ کرین

بیج کو پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کرین

اپنے رب سے تجارت کرین
عشر دینے کیلیے ابھی سے نیت کر لیں
دنیا مین ہر جگہ اور ہر بندے سے تجارت مین نقصان کا خدشہ ہوتا ہے
مگر رب سے تجارت میں کبھی نقصان کا خدشہ نہی ہوتا. اور منافع بھی 11 گنا تک ملتا ہے
اسلیے لازمی عشر ادا کرنے کی نیت کر لیں

24/09/2020

. ان شاءاللہ
گندم کی فی ایکڑ پیداوار
70 سے 80 من لینے کیلیے شفارشات

(حصہ اول)

زرخیر. میرا زمینوں کیلیے
پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں کیلیے

اسلام و علیکم.
کسان بھائیو جیسا کہ آپ سب بھائیوں کو علم ہے کہ اب کچھ ہفتوں بعد گندم کی کاشت شروع ہونے والی ہے۔
اس سلسلے میں کچھ اہم۔معلومات حاصل ہوجائیں تو آپ یقیناً اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

بیج کا انتخاب

کسان بھائی اپنے علاقے کے مطابق بیج کا انتخاب کرین اور کوشش کریں نئی اپروو ورایٹی کاشت کرین جو رسٹ سے محفوظ ہو اور اچھی پیداوار کی حامل ہو جیسے

اکبر
غازی
فخر بھکر

بیج خریدتے وقت احتیاط کرین یا تو کسان سے فصل دیکھ کر مکسنگ سے پاک کھیت سے انتخاب کرین یا اعتماد والے بندے سے خریدیں
یا
کسی مستند ادارے سے خریدین
کسان بھائی خود جا کر
ایوب ریسرچ فیصل آباد سے بھی بیج خرید سکتے ہیں

سیانے کہیندے نے
جو بوُو گے وہی کاٹو گے

گندم کی کاشت کا بہترین ٹائم..

کسان بھائیوں گندم کی کاشت کا بہترین وقت یکم۔نومبر سے 30 نومبر تک ہے۔ مگر 15 نومبر تک کی کاشت شدہ گندم آپ کو بہترین اوسط پیداوار دے سکتی ہے۔ اس کے بعد والی گندم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پیداوار کم ہوتی جائے گی۔
۔۔
طریقہ کاشت

زرخیز اور میرا زمینوں کیلیے

ایسی زمیں جو ریتلی قسم کی ہو یا نرم ہو اور 6 گھنٹوں میں پانی پی جاتی ہو تو ایسی زمیں کو کوشش کریں کہ سوکھا تیار کر کے گندم اور کھاد چھٹہ کر کے سہاگہ دے دیں یا خشک ڈرل کر کے اور پانی سے بھر دیں۔

کھاد پلان

ایسی زمینوں میں اگر گوبر استعمال کیا ہے تو ایک بوری ڈی اے پی یا دو بوری نائیٹروفاس اور اگر گوبر استعمال نہیں کیا تو دو بوری ڈی اے پی یا دو بوری نائیٹروفاس بوقت بوائی استعمال کریں۔
ٹھیک ایک ہفتے بعد لازمی ہلکا پانی لگائیں اور 30 سے 40 کلو یوریا اور ہیومک ایسڈ کے ساتھ دیں تاکہ زمیں سخت ہونے کی وجہ سے جو پودے زمیں سے نکل نہیں سکے وہ بھی نکل آئیں۔
دوسرا پانی پہلے پانی کے 21 دن بعد ایک بوری اینگرو کی زرخیز پلس یا نائیٹرفاس کے ساتھ 25 کلو یوریا ملا کر لگا دیں اور اس کے بعد جڑی بوٹی مار سپرے لازمی کروا دیں۔
تیسرا پانی سپرے کرنے کے 27 دن بعد ایک بوری گوارہ کھاد کے ساتھ لگا دیں۔ اور چوتھا پانی تیسرے پانی کے 27 دن بعد گوارہ کھاد ایک بوری آخری بار دوبارہ ڈال دیں۔
پانچواں پانی البتہٰ درجہ حرارت اور فصل کی حالت دیکھ کر گوبھ نکلنے کے دوران لازمی دیں۔۔۔ کسان بھائی یاد رکھیں کہ دانہ جب دودھیا حالت میں ابھی بن رہا ہو تب پانی لازمی دیں۔۔
یاد رکھیں جن کسان بھائیوں کی جیب اجازت دیتی ہو وہ کسان ایک بوری پوٹاش بھی بوقت بجائی شامل کریں۔ اور اگر ایسا نہ ہوسکے تو گوبھ کی حالت میں سٹے نکلنے سے پہلے پہلے دو سپرے 7 دن کے وقفے سے کیٹالسٹ یا کسی بھی کمپنی کی کلورائیڈ سے پاک پوٹاش کی سپرے کروا دیں۔
رونی کرنے کی صورت میں بھی یہی کھادیں استعمال کروائیں۔ البتہ پہلا پانی بوائی کے 20 سے 25 دن کے اندر لگا دیں۔

نوٹ
کھاد کو پودا بہتر طریقے سے استعمال کرتا ہے
اگر گندم کے لیے اگر آپ کہیں سے گوبر کا بندوبست کر کے کم۔از کم تین سے چار ٹرالیاں ڈال دیں تو گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ البتہٰ مرغیوں کے فضلہ جات نہ استعمال کریں کیونکہ ان میں نائیٹروجن کی مقدار زیادہ ہونے کے سبب گندم کے گرنے کا اندیشہ موجود رہتا ہے.
یاد رکھیں بہت سے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ فاسفورس اور پوٹاش والی کھادیں تب زیادہ اثر کرتی ہیں جب زمیں میں نامیاتی مادہ گوبر وغیرہ خاطر خواہ مقدار میں موجود ہو۔

یوریا کھاد کے زیادہ استعمال سے اجتناب کرین
یوریا کے زیادہ استعمال سے گندم کے گرنے اور فنگس رسٹ کے اٹیک کے چانس بڑھ جاتے ہین.

ابھی سے عشر دینے کی پکی نیت کرلیں
ان شاءاللہ
اللہ پاک اپنے حبیب خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے مزید برکتیں اور رحمتین نازل فرمائے گا

سخت اور چکنی زمین میں گندم کی کاشت حصہ دوم میں شائع کی جائے گی۔۔

اور رسٹ سے بچائو کیلیے احتیاطی تدابیر اور علاج کیلیے علیہدہ سے پوسٹ ہوگی.

شکریہ۔

زمیندار۔جابر خان لودھی چکنمبر 210/9rورائٹیBS-18تاریخ بیجایی -15اپریلقد ۔2.5 فٹٹینڈے۔22پانی نہری ۔3کھاد DAP-1 bag/-acrUre...
27/06/2019

زمیندار۔جابر خان لودھی چکنمبر 210/9r
ورائٹیBS-18
تاریخ بیجایی -15اپریل
قد ۔2.5 فٹ
ٹینڈے۔22
پانی نہری ۔3
کھاد
DAP-1 bag/-acr
Urea-1 bag/acr
Sulfer-1kg
سہیل زری کارپوریشن اپنے ہر کسٹمر کے لیے دعا گو ہے
اللہ پاک سب کو رزق دینے والا ہے۔

Address

Wlahar Road Khichiwal
Khichiwala
4445

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 06:00
Wednesday 08:00 - 06:00
Thursday 08:00 - 06:00
Friday 08:00 - 00:00
Saturday 08:00 - 06:00
Sunday 08:00 - 06:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sohail Zari Corporation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share