Adv Raja Usama khushal

Adv Raja Usama khushal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adv Raja Usama khushal, Khuiratta.

05/10/2025

25/02/2024

‏﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾

‏بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔

‏﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾

07/12/2023

یو کے ورک پرمٹ
ظلم کی انتہا دیکھنے میں آیا ہے بہت ساری بچیاں وطن عزیز سے تعلیم کی غرض سے ویزا لے کر یو کے آتی ہیں لیکن اصل مقصد انکا روزگار کمانا ہوتا ہے وہ بے چاری لاکھوں روپے یونیورسٹی کی فیس دے کر آتی ہیں تاکہ یوکے پہنچ کر وہ کام کریں گی آپنا اور گھر والوں کا خرچ بھی پورا کریں گی اور یونیورسٹی کی فیس بھی پوری کریں گی جب وہ یہاں پہنچتی ہیں تو سب سے پہلے انھیں رہائش کا مسلہ بنتا ہے ایک بیڈروم کے فلیٹ کا کرایہ یو کے میں تقریبا چھ سے سات سو پونڈ ہے ایک بیڈ فلیٹ لینے کے لیے آپکو کم از کم دو ریفرینس دینے پڑتے ہیں ایک مہینے کا ایڈوانس کرایہ اور ایک مہینے کا ڈیپازٹ اس کے ساتھ سٹیٹ ایجینٹ کی فیس یہ تقریبا پندرہ سولہ سو پونڈ بن جاتا ہے اب آپ نے بجلی گیس انٹرنیٹ کونسل ٹیکس پانی کا بل ٹی وی لائیسنس کے بل بھی ادا کرنے ہیں لہذا ٹوٹل کرایہ اور بل ملا کر کم از گیارہ سے بارہ سو پونڈ بنتے ہیں اب کھانے کا خرچ اور ٹیلیفون بل بھی ادا کرنا ہے کھانے کا بل اور فون کا بل ڈال کر پندرہ سے سولہ سو پونڈ مہینے کا خرچ ہوا اب اگردو دن ہفتے میں یونیورسٹی جانا ہے سستے سے سستے ٹکٹ لیں تب بھی تین سے چار سو مہینے کا آپ یونیورسٹی جانے کا کرایہ بن گیا یہ سارا تقریبا دو ہزار پونڈ مہینہ ہوگیا اب یونیورسٹی کی فیس اس سے علحدہ ہے اس میں مختلف چیزیں آتی ہیں آپکی یونیورسٹی کونسی ہے اور آپنے کونسے کورس میں داخلہ لیا ہے یہ تقریبا آٹھ سو سے لے کر دو ہزار میہنہ تک ہے اگر ہم اس کی اوسط نکالیں تب بھی کم از کم ایک ہزار پونڈ مہینے کی یونیورسٹی کی فیس ہوگی اب یہ سارے خرچ ٹوٹل تین ہزار پونڈ مہانہ ہو گے اب مسلہ کیا ہے یہ تین ہزار پونڈ مہینے کے آئیں گے کہاں سے سٹوڈینٹ کو ہفتے کے بیس گھینٹے کام کرنے کی سہولت موجود ہے جو کے مہینے کے تقریبا 88.66 گھینٹے بنتے ہیں اور مینیمم ریٹ کے مطابق قانونی طور پر نوسو تین پونڈ مہینے کی تنخواہ بنی اب دو ہزار مہینے کا گیپ کیسے پورا ہوگا سب سے پہلے یہ بے چاری کمرہ ڈھونڈے گی تاکہ کم سے کم کرایہ ادا کرے کمرہ جہاں ملے گا اس گھر میں مختلف لوگ رہ رہے ہیں ضروری نہیں وہ سب مسلمان ہوں اگر مسلمان ہیں تب بھی پردے کے مسائل ہیں اور اگر مسلمان نہیں ہیں تو اس گھر میں حرام حلال کی کوئی تمیز نہیں سور کا گوشت صبح شام پک رہا ہے عزت بچانے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے بھی مسائل ہیں اب کوئی بھی آپکو بیس گھینٹے سے زیادہ آپکو کام نہیں دے گا لہٰذا جو دے گا وہ غیر قانونی کام کرے گا اور آپ بھی وہ بھی رسک لیتا ہے اور آپ بھی رسک لے رہے لہٰذا سمجھوتا عزت اور غیرت پر بھی کرنا ہوگا میں آپکو کم سے کم اجرت دونگا لہٰذا لمبے لمبے گھینٹے لگا کر آپ مہینے کے پندرہ سے دو ہزار پونڈ کمائیں گے وہ بھی غیر قانونی طریقے سے لہٰذا آپکو ہر چیز پر کمپرومائز کرنا پڑے گا تاکہ اخراجات پورے کیے جائیں
1. کسی کے ساتھ روم شئیر کرنی پڑے گی
2. کھانے پینے کے اخراجات کم کرنے ہونگے کام کے لیے آپکو یا تو پیدل چلنا ہوگا یا سائیکل چلانی پڑے گی
3. ان سوشل آور آپکو کام کرنا ہوگا
4. کوئی بھی کام کرنا پڑے گا
5. اخراجات کم کرنے کے لیے کھانا پینا کسی کے ساتھ شئیر کرنا پڑے گا
6. سارے کام کرنے کے بعد جب آپکے اخراجات پورے نہیں ہونگے تو مزید برائی کی طرف جانے کے بہت زیادہ امقانات پیدا ہوجاتے ہیں
اسی لیے ہمارا مذہب اکیلی عورت کو سفر کرنےکی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی ہمارا کلچر اس بات کی اجازت دیتا ہے لہٰذا جو لوگ اپنی بچیوں کو بیرون ملک پیسے کمانے کے لیے بھیج رہے ہیں وہ بھیجنے سے پہلے ہزار بار سوچیں اس کے ساتھ ہی اکثر ہماری بہنیں کئیرر کے ویزے پر آتی ہیں کیا انکو اور انکے ورثہ کو علم ہے اس کام میں انھوں نے بوڑھے اشخاص کی دیکھ بھال کرنی ہے جن میں مرد بھی ہیں اور خواتین بھی اکثر لوگوں کو سنا ہے او جی ہم بوڑھوں کی خدمت کرتے ہیں انکو دوائی وغیرہ دے دیتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کے ان کو غسل بھی کرانا ہوتا ہے انکی ناپیاں بھی تبدیل کرنی پڑتی ہیں انکے بستر بھی صاف کرنے ہوتے ہیں انکو کھانا بھی کھلانا پڑتا ہے اور دوائیاں بھی وقت پر دینی ہوتی ہیں لہٰذا ہمارے مذہب اور کلچر میں کیسے جائز ہوگیا کے ایک خاتون کسی غیر محرم مرد کی ناپی تبدیل کرے اسکو غسل دے اسکے کپڑے تبدیل کروائے لہٰذا سوچیے اور خوب سوچیے ہم بحثیت قوم کس طرف جا رہے ہیں اور آپنی ماؤں اور بیٹیوں پر کتنا ظلم کر رہے ہیں یا ظلم ہوتا دیکھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں میں نے آپنی بساط کے مطابق کچھ بہنوں اور بیٹیوں کی مدد کی ہے تاکہ وہ گمبیر مسائل کا شکار نہ ہوں میری یوکے میں بسنے والے ہم وطنوں سے اپیل ہے خدا کے لیے وطن عزیز کی ان بیٹیوں کی جہاں تک ممکن ہو مدد کریں اللہ تعالیٰ آپکو اسکا بہت بڑا اجر عطا کرے گا اس کے ساتھ ہی ان بے غیرت والدین اور بھائیوں سے اپیل ہے اگر مرد ہو تو خود باہر جا کر مشکل حالات کا سامنا کرو اپنی بیٹیوں کو کیوں مشکل میں ڈالتے ہو اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں جتنی بھی مسلمان خواتین اس شعبے میں کا م کرتی ہیں سب ایسا کرتی ہیں یوکے میں بسنے والی اکثر خواتین صرف خواتین کی دیکھ بھالی کرتی ہیں جو کے جائز عمل ہے
او سب مل کر بحثیت قوم آپنے مسائل کے خود حل ڈھونڈیں کوئی باہر سے آکر ہمارے مسائل حل نہیں کریگا

“Happiness is an inside job.”
02/12/2023

“Happiness is an inside job.”

 🇬🇧
25/10/2023

🇬🇧

یہ سب آپ کا کرم ہے آقا صلیٰ اللہ علیہ وسلم کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے 💕الحمدللہ 🤲
26/04/2023

یہ سب آپ کا کرم ہے آقا صلیٰ اللہ علیہ وسلم کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے 💕
الحمدللہ 🤲

03/11/2022

ڈومیسائل و پشتینی سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کار ،

1. ڈومیسائل اور پشتینی سرٹیفیکیٹ کا فارم اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے حاصل کریں ۔
2. جن دفاتر میں سٹینو گرافر کی سہولت ہو، یا ریکارڈ ڈیجیٹلائز ہو وہاں فارم پرنٹڈ صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جن دفاتر میں سٹینو گرافر موجود نہ ہو وہاں ٹائپ شدہ فارم اضافی ٹایپنگ فیس (پرائیویٹ ) یا تحریری صورت میں صرف فارم کی فیس ادا کی جا کر لیا جا سکتا ہے ۔
۳۔ فارم لینے کے بعد نقول ریکارڈ مال میں پانچ نسل کا شجرہ ، نقل زمین 1942 بکرمی، مثل حقیت یا اس کی عدم موجودگی میں جاری شدہ ڈومیسائل دادا یا والد کا ہمراہ نقل بغرض ثبوت شامل کیا جائے تو پشتینی سرٹیفکیٹ جاری ہو سکتا ہے ۔
۴۔ ڈومیسائل کی خاطر محکمہ مال کا متعلقہ پٹواری ، اور آفیسر حلقہ آپ کی رہائش کی تصدیق دیتے ہیں جس کی کوئی فیس نہ ہے ۔
اس کے بعد تکمیل رپورٹ کے بعد مثل دفتر اسسٹنٹ کمشنر جمع کروائی جاتی ہے جو اندر سات ایام تفتیش مرتب (اگر اتھارٹی ضروری سمجھے، یا ضروری قانونی پیچیدگی ہو ) کی جا کر ڈپٹی کمشنر ضلع کو ارسال کرے گی ۔
۵۔ اتھارٹی تحقیقات دفتر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ڈومیسائل کی فیس بورڈ آف ریونیو سے 5 روپے طے ہے ۔ جو جمع کروانی لازمی ہے ۔
۶ ۔ اس کے بعد تصدیق کے ساتھ فائل / مثل ڈپٹی کمشنر دفتر سے بعد از پڑتال سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے اور اس کی کوئی سرکاری فیس نہ ہے ۔
۷۔ متعلقہ دفتر کے متعن اہلکار کے علاوہ کسی فرد کے حوالے اپنی تفصیلات کرنا قطعی ذاتی فعل ہے ۔
۸ ۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ آفیسر / عدم دستیابی یا شنوائی نہ ہونے پر بالا حکام سے رابطہ تحریری کیا جا سکتا ہے ۔

جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم مبارک ❤️سرکار کی آمد مرحباً مرحباً
09/10/2022

جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم مبارک ❤️
سرکار کی آمد مرحباً مرحباً

Address

Khuiratta
11200

Telephone

+923316604042

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Raja Usama khushal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adv Raja Usama khushal:

Share