11/06/2026
**تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ایجنسی خوشاب
تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ایجنسی خوشاب **علی شہریار** نے **یونین کونسل پنجہ شریف** کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ دورانِ وزٹ مقامی شہریوں سے ملاقات کی گئی اور صفائی سے متعلق ان کی آراء اور تجاویز حاصل کی گئیں۔ شہریوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ تحصیل منیجر نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور متعلقہ عملے کو عوامی مسائل کے بروقت حل اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی تاکید کی۔ یہ دورہ ستھرا پنجاب کے ویژن ’’صاف پنجاب، خوشحال پنجاب‘‘ کے عزم کی عملی عکاسی ہے۔
#ستھراپنجاب مٹھہ ٹوانہ
مٹھہ ٹوانہ