Thal Digital Freelancing Academy

Thal Digital Freelancing Academy Business Problem Solver|Digital Marketing | Client Acquisition System Maker| Meta Ads | Freelancing Skills
Official Training by Aziz

02/06/2026

غریب کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اُس کے پاس بزنس آئیڈیاز بہت ہوتے ہیں۔
لیکن کر وہ کچھ بھی نہیں سکتا😂

25/05/2026

آن لاٸن کماٸی کے حوالہ سے یقین کریں آپ کا استاد آپ کے موباٸل میں موجود ہے۔بس تلاش کرنا آپ کا کام ہے۔

توجہ فرماٸیں!!!!💌  Free Meta Ads & Digital Marketing Learning Seriesاگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں کہMeta Ads کیسے چلتی ہیں،آن ...
22/05/2026

توجہ فرماٸیں!!!!

💌 Free Meta Ads & Digital Marketing Learning Series

اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں کہ
Meta Ads کیسے چلتی ہیں،
آن لائن سروس کیسے سیل ہوتی ہے،
اور Digital Marketing سے earning کیسے build کی جاتی ہے…

تو یہ پیج فالو کر لیں۔ 👇

یہاں روزانہ شیئر ہوگا:
✅ Meta Ads Tips
✅ Digital Marketing Guidance
✅ Practical Strategies
✅ Short Training Videos
✅ Real Experience Based Learning

یہ سب اُن لوگوں کے لیے ہے جو واقعی کچھ سیکھ کر اپنی earning یا business grow کرنا چاہتے ہیں۔

⚠️ یاد رکھیں:
فری پوسٹس اور ویڈیوز صرف learning purpose کے لیے ہوں گی۔
جبکہ Complete Personal Mentorship, Live Guidance اور Done-With-You System Paid ہوگا۔

اگر آپ serious learner ہیں تو ابھی پیج Follow کریں اور روزانہ نئی learning حاصل کریں۔

💌   صرف 100 روپے میں اپنا WhatsApp Business پروفیشنل بنوائیںکیا آپ ابھی بھی Simple WhatsApp استعمال کر رہے ہیں؟اب اپنے W...
22/05/2026

💌 صرف 100 روپے میں اپنا WhatsApp Business پروفیشنل بنوائیں

کیا آپ ابھی بھی Simple WhatsApp استعمال کر رہے ہیں؟
اب اپنے WhatsApp کو دیں ایک Professional Business Look 💼

صرف Rs.100 میں حاصل کریں:

✅ Professional Business Setup
✅ Greeting Message
✅ Auto Reply Message
✅ Quick Replies
✅ Professional Bio
✅ 1 Sales Caption Free

یہ سروس خاص اُن لوگوں کے لیے ہے جو: ✔ Online Selling کرتے ہیں
✔ Facebook / WhatsApp سے آرڈرز لیتے ہیں
✔ اپنا بزنس پروفیشنل دکھانا چاہتے ہیں

⏳ Fast Delivery
📩 Inbox Now

مہنگی سروس لینے سے پہلے
صرف 100 روپے میں ہمارا کام چیک کریں 🔥

ساٸفر سکل پروگرام(Meaningful Online Service Skill)آپ کا علم • آپ کی نیت • آپ کی باوقار کمائیاس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ ...
18/05/2026

ساٸفر سکل پروگرام
(Meaningful Online Service Skill)

آپ کا علم • آپ کی نیت • آپ کی باوقار کمائی

اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں جن کے پاس وقت بھی ہے، دین سے تعلق بھی، لوگوں کا درد بھی… مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ اپنی صلاحیت کو ایک باوقار اور جائز آن لائن سروس میں کیسے بدلا جائے۔

دوسری طرف لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو ذہنی، جذباتی، خاندانی یا روحانی الجھنوں کا شکار ہیں۔ انہیں کسی ایسے انسان کی تلاش ہوتی ہے جو انہیں سکون سے سنے، سمجھ سکے، اور خیر خواہی کے ساتھ مثبت رہنمائی دے۔

اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے “ساٸفر سکل پروگرام” ترتیب دیا ہے۔

یہ کوئی پیری فقیری، تعویذ گنڈے یا جھوٹے دعوؤں پر مبنی نظام نہیں۔
بلکہ ایک Ethical Online Service Skill ہے جس میں آپ لوگوں کو:
• بہتر انداز سے سننا
• مؤثر گفتگو کرنا
• قرآن و سنت کی روشنی میں عمومی خیر خواہی اور رہنمائی دینا
• رازداری اور اعتماد برقرار رکھنا
• اور آن لائن سروس کو Professional انداز میں Manage کرنا سیکھتے ہیں۔

یہ پروگرام کن لوگوں کے لیے ہے؟

• ائمہ مساجد
• قاری، حافظ، عالم یا طالب علم
• دین دار نوجوان
• خواتین و حضرات جو لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں
• وہ لوگ جو جائز اور Purpose Based Online Skill سیکھنا چاہتے ہیں

آپ کیا سیکھیں گے؟

• لوگوں سے Professional Communication
• Emotional & Ethical Guidance Basics
• Online Service Setup
• WhatsApp اور Digital Platforms پر کام کرنے کا طریقہ
• Client Handling & Privacy
• اپنی Skill کو باوقار انداز میں Online Service میں تبدیل کرنا

ضروری چیزیں:
• اچھا Android فون یا Laptop
• اردو و انگلش ٹائپنگ
• سنجیدگی اور مستقل مزاجی
• روزانہ مناسب وقت

یہ پروگرام صرف کمائی نہیں…
بلکہ خدمت، اخلاق اور باوقار Online Work کا ایک راستہ ہے۔

اگر آپ کے اندر لوگوں کو سمجھنے، خیر خواہی کرنے اور ایک Meaningful Skill سیکھنے کی خواہش ہے،
تو آپ اس سفر کا حصہ بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے لیے انباکس یا WhatsApp پر رابطہ کریں۔

عبدالعزیز قائم
THL Online Digital Academy
03430340436

یہ ایک عجیب معاشرہ ہے؛ یہاں سچ بولنے والا صفائیاں دیتا پھرتا ہے اور جھوٹ بیچنے والا کامیاب کہلاتا ہے۔ جہاں لالچ ضرورت سے...
16/05/2026

یہ ایک عجیب معاشرہ ہے؛ یہاں سچ بولنے والا صفائیاں دیتا پھرتا ہے اور جھوٹ بیچنے والا کامیاب کہلاتا ہے۔ جہاں لالچ ضرورت سے بڑا ہو جائے، وہاں انسان کی قیمت اس کے کردار سے نہیں بلکہ اس کی “حاصلات” سے لگائی جاتی ہے۔ لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ دولت کیسے کمائی گئی، وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ دولت کتنی ہے۔ ایسے ماحول میں اخلاقیات سب سے پہلے دفن ہوتی ہیں، پھر اعتماد کا جنازہ نکلتا ہے، اور آخرکار “فراڈ” ایک مکمل صنعت بن جاتا ہے۔

جب معاشرے میں مواقع کی تقسیم غیر منصفانہ ہو، جب ایک طبقہ نسلوں سے آسائشوں میں پل رہا ہو اور دوسرا بنیادی ضرورتوں کے لیے ترس رہا ہو، تو وہاں محنت کم اور شارٹ کٹ زیادہ بکتے ہیں۔ پھر سادہ انسان کو صبر، دیانت اور مسلسل جدوجہد کا راستہ بے وقوفی لگنے لگتا ہے۔ اسے ہر طرف وہی لوگ کامیاب دکھائی دیتے ہیں جو خواب بیچتے ہیں؛ “راتوں رات امیر بن جاؤ”، “بس ایک وظیفہ اور قسمت بدل جائے گی”، “یہ راز جان لو اور دولت تمہارے قدم چومے گی”۔ کیونکہ اس معاشرے میں حقیقت نہیں، امید کا دھوکہ بکتا ہے۔

یہاں لوگ سچ نہیں خریدتے، وہ تسلی خریدتے ہیں۔ انہیں حقیقت کی تلخی نہیں چاہیے، انہیں وہ جھوٹ چاہیے جو وقتی سکون دے۔ اسی لیے جادو، بدقسمتی، تعویذ، شارٹ کٹ، فیک کورسز، جعلی گرو، اور دکھاوے کی کامیابیوں کی مارکیٹ ہمیشہ گرم رہتی ہے۔ انسان جتنا اندر سے خوفزدہ اور محروم ہوگا، اتنا ہی آسانی سے دھوکے کا شکار ہوگا۔ فراڈیے صرف جھوٹ نہیں بولتے، وہ لوگوں کے خوف، کمزوری، حسرت اور لالچ کو زبان دیتے ہیں۔

ستم یہ ہے کہ اس کھیل میں صرف دھوکہ دینے والے قصوروار نہیں ہوتے، دھوکہ خریدنے والے بھی برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہم نے ایک ایسا ماحول بنا دیا ہے جہاں صبر کا مذاق اڑایا جاتا ہے، دیانت دار کو ناکام سمجھا جاتا ہے، اور خاموش محنت کرنے والا “سمارٹ” نہیں مانا جاتا۔ اب لوگ کردار نہیں، رزلٹ دیکھتے ہیں؛ چاہے وہ رزلٹ جھوٹ، فریب یا کسی کے استحصال سے ہی کیوں نہ حاصل ہوا ہو۔

یہ معاشرہ اب علم سے زیادہ “پیکجنگ” پر چلتا ہے۔ اصل قابلیت پیچھے رہ گئی ہے اور مصنوعی کامیابیوں کا شور آگے نکل گیا ہے۔ جو جتنا بڑا خواب بیچ سکتا ہے، وہ اتنا بڑا لیڈر، گرو یا بزنس مین سمجھا جاتا ہے۔ سچ بولنے والے کی آواز دھیمی پڑ جاتی ہے کیونکہ سچ میں فوری نشہ نہیں ہوتا، جبکہ جھوٹ انسان کو چند لمحوں کے لیے بادشاہ ہونے کا احساس دے دیتا ہے۔

اور شاید سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ اب فراڈ صرف جرم نہیں رہا، یہ ایک “قابلِ قبول ہنر” بنتا جا رہا ہے۔ لوگ دھوکہ کھانے کے بعد بھی اگلے دھوکے کی تلاش میں رہتے ہیں، کیونکہ حقیقت قبول کرنا خواب ٹوٹنے جیسا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور میں ایمانداری مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔ البتہ سچائی کو اب شور نہیں، صبر چاہیے۔ کیونکہ جھوٹ کی مارکیٹ ہمیشہ گرم رہتی ہے، مگر سچ کی قیمت وقت طے کرتا ہے۔
عبدالعزیز قاٸم

“آپ کا بزنس WhatsApp کیٹلاگ اور AI اسسٹنٹ کیسے کام کرتا ہے؟”واٸیس ایپ ، اے آٸی اسسٹنٹ، یہ سسٹم اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے...
16/05/2026

“آپ کا بزنس WhatsApp کیٹلاگ اور AI اسسٹنٹ کیسے کام کرتا ہے؟”
واٸیس ایپ ، اے آٸی اسسٹنٹ،
یہ سسٹم اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ آپ کا بزنس ایک پروفیشنلی آن لائن برانڈ کی شکل اختیار کر لے۔ سب سے پہلے ہم آپ کی WhatsApp Business کیٹلاگ کو مکمل پروفیشنل انداز میں سیٹ اپ کرتے ہیں جہاں آپ کی تمام سروسز یا پروڈکٹس واضح تصاویر، دلکش ڈسکریپشن اور مناسب قیمت کے ساتھ منظم انداز میں دکھائی جاتی ہیں تاکہ کسٹمر کو ہر چیز ایک ہی جگہ پر آسانی سے سمجھ آ جائے۔ اس کے بعد AI اسسٹنٹ اور آٹو ریپلائی سسٹم شامل کیا جاتا ہے جو 24/7 آپ کے آنے والے میسجز کا فوری، فرینڈلی اور بزنس اسٹائل میں جواب دیتا ہے۔ یعنی اگر آپ مصروف ہوں یا سو رہے ہوں تب بھی کسٹمر کو فوری رسپانس ملتا ہے، جس سے ٹرسٹ، پروفیشنل امیج اور سیلز کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ Meta Ads کے ذریعے آنے والے کسٹمرز کو صحیح معلومات، سروس ڈیٹیل، پرائس اور گائیڈنس خودکار انداز میں ملتی رہتی ہے، جس سے فضول سوالات کم ہوتے ہیں اور صرف سنجیدہ کسٹمر آپ تک پہنچتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں یہ ایک ایسا اسمارٹ آن لائن بزنس سسٹم ہے جو آپ کے وقت کی بچت کرتا ہے، کسٹمر ہینڈلنگ آسان بناتا ہے اور آپ کے بزنس کو جدید اور قابلِ اعتماد شکل دیتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے واٸیس ایپ پر رابطہ فرماٸیں۔
03130047601

14/05/2026

بڑی عید پر ،بڑی آفر

لاٸن بزنس سیکھنے والے دوستوں کیلیے بڑا واضح پیغام ہے۔ نہ ہم خواب بیچتے ہیں نہ جھوٹی امید دلاتے ہیں۔ہم آپ کو وہی کام سکھاتے ہیں جس سے ہم خود کماتے ہیں۔
آپ دس دس سال مہنگی تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر نوکری نہی ملتی تاہم یہاں دس دن سے ایک مہینہ سیکھ کر ، کمانا شروع کر سکتے ہیں۔
اپنی محنت سے اپنے کاروبار اور ہنر کو بیچنا سییکھیں۔ صرف موباٸل سے مارکیٹنگ ایڈ ٹریننگ۔

ڈیمو ویڈیو اس لنک پر دیکھیں
https://www.facebook.com/share/v/1EBXS1mDQg/

03130047601

بڑی عید پر ،بڑی آفر  لاٸن بزنس سیکھنے والے دوستوں کیلیے بڑا واضح پیغام ہے۔ نہ ہم خواب بیچتے ہیں نہ جھوٹی امید دلاتے ہیں۔...
14/05/2026

بڑی عید پر ،بڑی آفر

لاٸن بزنس سیکھنے والے دوستوں کیلیے بڑا واضح پیغام ہے۔ نہ ہم خواب بیچتے ہیں نہ جھوٹی امید دلاتے ہیں۔ہم آپ کو وہی کام سکھاتے ہیں جس سے ہم خود کماتے ہیں۔
آپ دس دس سال مہنگی تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر نوکری نہی ملتی تاہم یہاں دس دن سے ایک مہینہ سیکھ کر ، کمانا شروع کر سکتے ہیں۔
اپنی محنت سے اپنے کاروبار اور ہنر کو بیچنا سییھیں۔
تفصیلات کیلیے واٸیس ایپ کیٹلاگ دیکھیں

https://wa.me/c/923130047601
03130047601

12/05/2026

غریب آدمی آن لائن earning اس لیے نہیں کر پاتا
کہ اس کے پاس صرف پیسوں کی کمی نہیں ہوتی…
وہ اندر سے بھی تھکا ہوا ہوتا ہے۔

وہ موبائل کی چھوٹی سی اسکرین میں بڑے بڑے خواب دیکھتا ہے…
مگر اس کے پیچھے ایک ایسا کمرہ ہوتا ہے جہاں گھر کے خرچے، ادھار، بیماری، لوگوں کے طعنے اور ناکامیوں کی خاموش چیخیں موجود ہوتی ہیں۔

وہ جب Fiverr کھولتا ہے تو اسے ڈالر نظر آتے ہیں…
مگر اپنے اندر ٹوٹا ہوا اعتماد نظر نہیں آتا۔
وہ جب کسی “earning app” کی ویڈیو دیکھتا ہے تو امید بندھتی ہے…
اور چند دن بعد پھر ایک نئی مایوسی اس کے حصے میں آ جاتی ہے۔

غریب آدمی جلدی اس لیے بھٹک جاتا ہے
کیونکہ اسے ہر دن زندہ رہنے کی جنگ بھی لڑنی ہوتی ہے۔
وہ patience نہیں خرید سکتا…
وہ مہینوں بغیر earning کے skill سیکھنے کی luxury نہیں رکھتا۔

اسی لیے وہ کبھی trading، کبھی dropshipping، کبھی AI tools اور کبھی کسی نئے course کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے…
کیونکہ اسے صرف پیسے نہیں چاہییں ہوتے…
وہ اپنی بے بسی سے نکلنا چاہتا ہے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ
آن لائن دنیا بھی انہی لوگوں کو جگہ دیتی ہے
جو بار بار ٹوٹ کر بھی دوبارہ سیکھتے ہیں…
جو کم وسائل کے باوجود مستقل رہتے ہیں…
اور جو راتوں رات امیر بننے کے خواب کے بجائے آہستہ آہستہ اپنی قسمت بدلنے پر یقین رکھتے ہیں۔

کامیابی اکثر skill سے پہلے صبر مانگتی ہے…
اور یہی چیز غریب آدمی سے زندگی سب سے پہلے چھین لیتی ہے۔ 🌿

— عبدالعزیز قائم

Address

Jamali Khushab
Khushab
41000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thal Digital Freelancing Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share