قوم آخوروال سیکورٹی

قوم آخوروال سیکورٹی 🛡️ قومی سیکیورٹی
آپ کے تحفظ ہمارا مشن
قوم کی خدمت ہمارا فخر
🤝 امن • اتفاق • اتحاد
❤️ مینه او ورورولي ہمارا پیغام
🇵🇰 عوام کے ساتھ — عوام کے لئے

13/06/2026

آج درہ آدم خیل کے کالج طلبہ نے کوہاٹ بورڈ کے چیئرمین کے خلاف بعض تحفظات کی بنیاد پر احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی قومی سیکیورٹی فورس کے انچارج طارق آفریدی نے فوری طور پر اے سی صاحب اور ڈی سی صاحب کو صورتحال سے آگاہ کیا اور متعلقہ حکام و طلبہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا۔ مسلسل رابطوں اور مؤثر کوششوں کے نتیجے میں تقریباً دو گھنٹوں کے اندر اندر طلبہ کے مطالبات پر پیش رفت ہوئی، جس کے بعد احتجاج پرامن طور پر ختم کر دیا گیا اور سڑک کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
اس دوران طارق آفریدی اور ان کی ٹیم نے روڈ پر پھنسے ہوئے مسافروں کو پانی، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کیں، جسے عوام نے سراہا۔ ان کی بروقت حکمت عملی، ذمہ دارانہ کردار اور پرامن مذاکرات کے ذریعے ایک اہم مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا اور علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہی۔
#امن #خدمت #خیبرپختونخوا

27/05/2026

آج قومی سیکیورٹی فورس کے انچارج طارق آفریدی نے عید کے دن بھی اچانک مختلف دورے کیے اور قوم آخوروال کے ڈیوٹی پر مامور نوجوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بانٹیں اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
ہر کوئی عید اپنے گھر اور خاندان کے ساتھ مناتا ہے، مگر طارق آفریدی نے قوم کی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی عید قوم کے نوجوانوں کے نام کردی۔ یہ جذبہ خدمت، قربانی اور ذمہ داری کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ قوم کی حفاظت اور امن و امان کے لیے دن رات محنت کرنے والے تمام نوجوان واقعی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ قوم آخوروال میں ہمیشہ اتفاق، اتحاد، امن اور ترقی قائم رکھے اور ہمارے محافظوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

قومی سیکیورٹی فورس انچارج طارق خان آفریدی کی طرف سے اہل اسلام کو عیدالاضحٰی مبارک ہو
26/05/2026

قومی سیکیورٹی فورس انچارج طارق خان آفریدی کی طرف سے اہل اسلام کو عیدالاضحٰی مبارک ہو

25/05/2026

"قومی سیکیورٹی فورس کے انچارج طارق آفریدی صاحب نے قوم آخوروال کے اندرونی مسائل کو فوری اور مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جو مؤثر اقدامات کیے ہیں، ہم پوری قوم آخوروال کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی قیادت، سنجیدگی، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امن، اتفاق، اتحاد اور ترقی کسی بھی قوم کی کامیابی کی بنیاد ہوتے ہیں، اور ایسے مخلص افراد اپنی قوم کی خدمت کرکے آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقے میں ہمیشہ امن، بھائی چارہ، خوشحالی اور ترقی قائم رکھے اور ہر اس شخص کو خصوصی طور پر طارق آفريدی کو کامیاب فرمائے جو قوم اور علاقے کی بھلائی کے لیے کام کر رہا ہے۔
قوم آخوروال زندہ باد
اتفاق ✨ اتحاد ✨ امن ✨ ترقی"

22/05/2026

🌟 طارق آفریدی – خدمت، جرگہ اور امن کی پہچان 🌟
طارق آفریدی نے اپنے عملی کردار سے یہ ثابت کیا ہے کہ جب نیت خالص ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے قوم کے اندر پیش آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور امن و صلح کی ایک نئی مثال قائم کی۔
🤝 جرگہ اور مذاکرات کا کردار:
طارق آفریدی کا یہ خاص انداز ہے کہ وہ جرگہ اور مذاکرات اس وقت تک جاری رکھتے ہیں جب تک دونوں فریقین کے درمیان مکمل صلح قائم نہ ہو جائے۔ ان کی کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ کوئی بھی مسئلہ تصادم کی بجائے بات چیت سے حل ہو۔
⚖️ فوری مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت:
قوم کے اندر جب بھی کوئی مسئلہ یا تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو طارق آفریدی بروقت مداخلت کرکے اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور حالات کو کشیدگی سے بچاتے ہیں۔
🌙 رات دن کی خدمت:
وہ صرف دن ہی نہیں بلکہ رات کے اوقات تک بھی اپنی قوم کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں تاکہ ہر مسئلہ بروقت حل ہو اور امن برقرار رہے۔
✨ :
طارق آفریدی کی کوششوں نے علاقے میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کیا ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے اختلافات کو ختم کرکے محبت اور صلح کو فروغ دیا۔
🙏 اللہ تعالیٰ انہیں مزید طاقت اور کامیابی عطا فرمائے کہ وہ اسی طرح اپنی قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین
#امن #جرگہ #اتحاد #صلح

19/05/2026

الحمدللہ ایک اور اہم تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا
آج فریقِ اول ڈونگہ تمرخیل اور فریقِ دوم زوڑ آخور کے درمیان ایک تنازعہ پیدا ہوا، جس کے باعث حالات شدید کشیدگی کی طرف بڑھ رہے تھے۔ دونوں فریقین مورچہ زن ہو چکے تھے اور صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔
اس نازک موقع پر سیکورٹی انچارج طارق آفریدی صاحب نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے معاملے کی سنگینی کو محسوس کیا اور فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کیا۔ مسلسل تقریباً 3 گھنٹوں کی انتھک کوششوں سے قومی بلدک آفس میں رات 12 بجے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد انہوں نے دانشمندی، صبر اور بہترین حکمتِ عملی سے اس تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا۔
دونوں فریقین کو باہمی رضامندی پر آمادہ کیا گیا اور آخر میں ایک دوسرے کو گلے لگا کر بھائی چارے، امن اور اتفاق کی مثال قائم کی گئی۔
طارق آفریدی نے اپنی بروقت حکمتِ عملی سے ناممکن کو ممکن بنا کر ایک بڑے مسئلے کو امن کے ساتھ حل کر دیا۔
#امن #اتحاد #مذاکرات #اخوروال

09/05/2026
05/05/2026

الحمدللہ 🌟
ایک اور اہم پیشرفت کامیابی سے ہمکنار 🙌
دوستان کول کمپنی کا دیرینہ مسئلہ بالآاخر خوش اسلوبی سے حل ہو گیا، جو علاقے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے 💯
گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل مذاکرات جاری تھے ⏳
ڈی سی، اے سی درہ آدم خیل اور سیکیورٹی فورسز اور طارق آفریدی نے دن رات محنت کرتے ہوئے جرگے منعقد کیے 🤝
ان کی انتھک کوششوں اور خلوص نیت کے باعث ناممکن کو ممکن بنایا گیا اور دونوں فریقین کو راضی کر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا گیا 🌿✨
آج انہی کامیاب کوششوں کے نتیجے میں دوستان کول کمپنی کی لوڈنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا 🚛⛏️
یہ پیشرفت نہ صرف علاقے کی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی 📈🌱
ہم تمام متعلقہ حکام، قومی مشران اور خصوصاً ان افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس قومی مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کیا 🙏💖
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے علاقے میں ہمیشہ امن، اتفاق اور ترقی قائم رکھے 🤲✨ #اے سی #ڈی سی درہ


#امن
#اتحاد
#ترقی

Address

Dara Adam Khel
Kohat
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قوم آخوروال سیکورٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share