Ozair Cloth House Kotli

Ozair Cloth House Kotli Establish in 1987 in kotli. We deals in lawrencepur Grace,Glamour,Shabbir,Gull Ahmed And more Brand.

03/06/2025
available on ozair cloth 40%off
28/04/2025

available on ozair cloth 40%off

12/04/2025

Boycott Imported Clothes

حضرت قاضی محمد صادق رحمۃ اللہ علیہ المعروف خواجہ عالم گلہار شریف کوٹلی والے یا حضرت صاحب گلہار شریف والے کہلاتے ہیں۔حسب ...
31/12/2023

حضرت قاضی محمد صادق رحمۃ اللہ علیہ المعروف خواجہ عالم گلہار شریف کوٹلی والے یا حضرت صاحب گلہار شریف والے کہلاتے ہیں۔
حسب و نسب
خواجہ عالم المعروف جناب جی قاضی صادق صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا آبائی گاؤں چیچیاں شریف موضع لدھڑ(میرپور) ضلع میرپورہے۔ خواجہ عالم قریشی الاصل اور صدیقی النسب ہیں آپ کا شجرہ نسب 39 واسطوں سے امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ خلیفہ اول صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کے بڑے فرزند حضرت عبد الرحمن رضی اللّٰہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں اسی خاندان کے چشم و چراغ قاضی فتح اللہ نے اپنے شیخ خواجہ محمد حسن روہتاسی کے فرمان اور حکم کے تحت میرپور کو اپنا مسکن بنایا آپ کی شادی مبارک سلطان فتح خان کی صاحبزادی سے ہوئی اسی رشتے سے صدیقی خاندان کی اولاد کا سلسلہ شروع ہوا قاضی فتح اللہ شطاری کی آٹھویں پشت خواجہ عالم قاضی صادق ہیں خواجہ عالم کے والد قبلہ عالم قاضی محمدسلطان عالم سرزمین کشمیر کے کثیر الفیضان نقشبندی مجددی شیخ طریقت تھے آپ کے دامن تربیت سے وابستہ ہو کر ہزاروں لوگ دین و دنیا میں سرخرو ہوئے

القابات

خواجہِ عالم ، مساجد والے حضرت صاحب ، قبلہ حضرت صاحب, بڑے حضرت صاحب خاندانی لقب : قاضی صاحب

ولادت
حضرت خواجہ عالم قاضی محمدصادق رحمۃ اللہ علیہ نے 25دسمبر 1921ء بروز اتوار (24ربیع الثانی 1340ھ کو قبلہ عالم قاضی سلطان عالم کے گھر آنکھ کھولی۔ خواجہ عالم خواجہ محمدصادق 13سال کے تھے تو آپ کے شیخ طریقت والد محترم قبلہ عالم خواجہ محمد سلطان عالم دنیا سے پردہ فرما گئے آپ کے والد ماجد کو عوام علاقہ مسیتی والے قاضی صاحب کہتے تھے ۔

تعلیم و تربیت
حضرت قاضی محمد صادق صاحب کے خاندان میں تعلیم و تربیت کا ایک مثبت عملی انداز چلا آ رہا تھا۔ آپ کا گھرانہ دینی و روحانی تعلیم و تربیت کا گہوارہ تھا آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اسی ماحول ہوئی جس کی بدولت دین سے وابستگی، علم سے لگاؤ اور روحانیت کا رجحان آپ کی شخصیت میں راسخ ہو گئے آپ کی تربیت سراپا تقویٰ و پرہیزگاری میں ہوئی اپنے والدقبلہ عالم سے تعلیم کا آغازفرمایا پھر اسکول داخل ہو گئے ابھی چھٹی جماعت میں زیر تعلیم تھے کہ والد گرامی کا سایہ 9مئی 1934ءکو سر سے اُٹھ گیا اس حادثہ کی وجہ سے اسکول کی تعلیم بھی منقطع ہو گئی اس کے بعد آپ نے دینی علوم کے حصول کی طرف توجہ فرمائی۔ فارسی کی تعلیم مولانا حکیم محمد میاں اور دیگر دینی تعلیم استاذ الاساتذہ مولانا محمدعبدللہ لدڑوی سے حاصل کی جو ہندوستان اور حرمین شریفین کے مشاہیر علما و مشائخ سے فیض یافتہ تھے طریقت میں آپ اپنے والد ماجد سے بیعت تھے ان کے وصال کے بعد سلوک نقشبندیہ مجددیہ قبلہ عالم کے دو ماذون ومجاز خلفائے کرام بابا فوجدار خان اور مولانا ستار محمد سے کامل طور پر فرمایا اور اپنے والد ماجد اور مرشد گرامی قبلہ عالم کی مسند ارشاد و تلقین کے وارث بنے خواجہ عالم نے اپنی حیات مستعار کو تعمیر انسانیت کے مقدس مشن کے لیے وقف کر رکھا تھا یعنی انبیا کرام کی بعثت کا جو مقصد تھا اس کی تکمیل میں دن رات کوشاں رہے خواجہ عالم دنیائے تصوف و طریقت کے ائمہ کرام میں سے ایک عظیم فرد تھے آپ کی سیرت و کردار میں اسوہ نبوی اور اکابر صوفیہ کرام کی مقدس سیرتوں کی جھلک نظر آتی اخلا ق عالیہ اتنے پاکیزہ اور عظیم تھے کہ جس زاویہ نگاہ سے دیکھا جائے انکا حسن نمایاں ہو کر قلب و نظر کو نئی تازگی بخشتا ہے نہ کہیں جھول نظر آتی ہے نہ ڈھیل بلکہ انکا ہر پہلو نت نئے حسن کا آئینہ دکھائی دیتا ہے ۔

تعمیر مساجد

ضلع کوٹلی دنیا بھر میں "مدینۃالمساجد" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ قبلہ عالم خود فرماتے تھے کہ رب تعالیٰ نے مجھے دو شوق عطا فرما رکھے تھے گھڑ سواری اور تعمیر مساجد کا شوق۔ آپ نے دونوں شوق پورے کیے نظام سلطانیہ کے تحت تعمیر مساجد کا باقاعدہ آغاز 1960ء میں فرمایا اس وقت آپ کی عمر مبارک 39سال تھی 31دسمبر 2008ء کو جب آپ کا وصال ہوا تو آپ کو تقریباََتین سو مساجد کی تعمیر کا شرف حاصل ہو چکا تھا اس طرح ایک سال میں مساجد کی اوسط تعمیر تقریباََسوا چھ بنتی ہے آپ کے پاس لشکر سلیمانی تھا اور نہ ہی اس جیسے وسائل اس معاملہ کو کرامت کے سوا اور کسی لفظ سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا یہ تمام مساجد ایک سے بڑھ کر ایک عالیشان ہیں ۔ ان تمام مساجد میں نماز پنجگانہ با جماعت کا انتظام موجود ہے اور تمام آباد ہیں علاوہ بریں بہت سی مساجد میں حفظ قرآن مجید کا انتظام ہے اور کئی ایک میں درس نظامی کی تدریس کا بندوبست بھی ہے اس نظام کے قیام اور تسلسل میں آپ کا یہ جذبہ کار فرما رہاکہ مخلوق خدا کا تعلق معبود حقیقی کے ساتھ استوار کیا جائے اس سلسلہ میں رب تعالیٰ نے آپ کو خاطر خواہ کامیابی عطا فرمائی ایسے دیہات جن میں تعلیم کا تناسب صفر تھا رب تعالیٰ کے فضل اور نظام سلطانیہ کی اشاعتی خدمت کے باعث چند معمر افراد سے قطع نظر کریں تو اب ا سی فیصد ہے اور جہاں کوئی جنازہ پڑھانے والا نہیں ملتا تھا اب وہاں ہر گھر میں دو، دو، تین، تین حفاظ کرام ہیں بہت سے سفید پوش گھرانوں کا بھرم آپ کے دست سخا سے قائم تھا۔ بن مانگے اور بے منت انکی ضروریات کی کفالت آپ نے اپنے سرے رکھی تھیں ۔

حضرت قاضی محمد صادق رحمۃ اللہ علیہ 87 سال اور چھ دن کے بعد 31دسمبر 2008ء 3 محرم الحرام 1430ھ کو آخری سانس لیا یکم جنوری 2009ء کو بعد نماز ظہر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد خواجہ قاضی فتح اللہ صدیقی شطاری کے دائیں پہلو دفنایا گیاعرس مبارک ہر سال 31دسمبر کو خانقاہ فتحیہ جامعتہ الفردوس درس شریف گلہار کوٹلی میں مذہبی طریقے سے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

اولاد

1938ء میں آپ کا عقد ہوا۔ اللہ نے ایک صاحبزادے جناب حافظ عبدالواحد المعروف حاجی پیر
مرشد کریم امیر عزیمت مولانا رضوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ ۔اور دو صاحبزادیوں سے نوازا۔ آپ نے دوسرا عقد 1956ء میں کیا۔ دوسری شادی سے صاحبزادہ جناب حافظ محمد زاہد سلطانی زید مجدہ واحد اولاد ہیں۔

Address

Hafiz Aslam Road Kotli A. K
Kotli
00111

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923459119694

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ozair Cloth House Kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ozair Cloth House Kotli:

Share