Faisal Azhar

Faisal Azhar COO and Co-Founder of Enablers

01/05/2026

مایوس کبھی نہ ھوں۔ جینا سیکھیں۔ خوش رہیں۔ آسانیاں بانٹیں۔ ہر ایک کو دعائیں دیں۔

29/04/2026

ہر ایک کے خیر خواہ بن جائیں۔ ہر ایک کو دعا دیا کریں۔ نفرت صرف اور صرف ھماری اپنی ذات کو نقصان پہنچاتی ھے۔
ھے یہ بہت مشکل لیکن جن کو یہ کیفیت حاصل ھو جاتی ھے، وہ بہت زیادہ ترقی کرتے ہیں۔

19/04/2026

آج کے دور میں خوب پیسہ کمانے، مشہور ھوجانے اور کسی بڑے عہدے تک پہنچ جانے کو کامیابی کا مدار سمجھا جاتا ھے۔ ایسے بہت سے لوگ آپ کو انتہائی پریشان نظر آئیں گے۔ تھوڑا سا غور کریں اور سوچیں کہ ھم کس چیز کو حاصل کرنے میں اپنی زندگیاں برباد کر رھے ہیں۔

18/04/2026

*ہر بات پر ڈانٹنا اکثر والدین کو آسان حل لگتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ تربیت نہیں بلکہ وقتی کنٹرول ہوتا ہے۔*
جب بچے کو *بار بار ڈانٹا جائے تو وہ* *آہستہ آہستہ ضدی ہو جاتا ہے یا پھر اندر سے خاموش اور ڈرپوک بن جاتا ہے۔*

وہ ڈر تو جاتا ہے، مگر سیکھتا کچھ نہیں… بلکہ اگلی بار غلطی چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔
مثال:
اگر بچہ پانی گرا دے اور فوراً ڈانٹ پڑے، تو وہ آئندہ سچ بتانے سے بھی ڈرے گا۔

*بہتر طریقہ* :
نرمی سے سمجھائیں، غلطی بتائیں، اور صحیح طریقہ سکھائیں۔ غلط طریقہ کے نقصانات اور صحیح طریقہ کے فوائد بھی بتائیں

👈 *یاد رکھیں: سخت لہجہ وقتی اثر دیتا ہے، نرم رویہ مستقل تبدیلی لاتا ہے۔*

17/04/2026
11/04/2026

اللّٰه تعالیٰ ھم سب کو اولیائے کاملین صِدّیقِین کے ساتھ جوڑ دے۔ یہ لوگ ظاہر اور باطن کے سچے ھوتے ہیں اور اِن کے ظاہر اور باطن میں کوئی فرق نہیں ھوتا۔
آمين!

09/04/2026

اِخلاص کے بغیر جو دینی کام کیے جاتے ہیں، اُن کے نتائج اچھے نہیں ھوتے اگرچہ ظاہری طور پر اُن کی خوب مشہوری ھورھی ھو اور کام خوب پھیلتا ھوا نظر آرہا ھو۔ مشہوری اور مال کی دوڑ انسانوں اور دینی اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیتی ھے۔

06/04/2026

کبھی بھی مایوس نہ ھوں چاھے زندگی میں بار بار ناکامی ھورھی ھو۔ ہر آدمی خوب ٹھوکریں کھا کر سنبھلتا ھے۔ جتنی غیر اختیاری پریشانی ھوتی ھے اُتنے ھی آپ اللّٰه کے پیارے بنتے جاتے ہیں بشرطیکہ صبر کا دامن نہ چھوٹے۔

04/04/2026

دنیا کی زندگی بہت مختصر ھے۔ کبھی بھی غفلت کی زندگی نہ گزاریں۔ ابھی ھمارے پاس موقع ھے کہ ھم اپنی آخرت کو اعلیٰ سے اعلیٰ بنالیں۔
مایوس کبھی نہ ھوں۔ ھمت سے لگے رہیں۔

27/03/2026

لوگوں کی زندگیوں میں بالکل دخل اندازی نہ کریں۔ بے ضرر انسان بن جائیں۔ ھمارا کام ھے کہ ھم اچھائی کریں چاھے دوسرا آدمی جو مرضی بدلہ دے۔ گالیاں کھا کر دعائیں دینے والے بن جائیں، یقین کر لیں بہت مضبوط انسان بن جائیں گے اور آپ کے کام خود بخود ھوتے چلے جائیں گے ان شاء اللہ

24/03/2026

سادگی اور بے تکلفی میں آپ کو سکون اور اپنائیت کا احساس ھوگا جبکہ پُر تکلف اور شاہانہ زندگی صرف اور صرف مصنوعی پن کا احساس اُجاگر کرے گی۔

13/03/2026

Address

25 A-XX Main Commercial Area DHA, Phase 3
Lahore
54792

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 13:00

Telephone

+9242111123111

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisal Azhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share