20/06/2026
پاکستان میں سولر پینلوں کی بھرمار ہو گئی اور اس کے ساتھ سلور پینل ٹوٹنے پھوٹنے کی بھی۔۔۔
دوہری مصیبت ہے کہ عام آدمی کو تو چلو کچھ نہیں پتا یہاں سول پینل لگانے والے الیکٹریشن انجینیئر اور کمپنیاں تک کو بنیادی چیزوں کا علم نہیں
ایک تو انہوں نے دھڑا دھڑ یورپ کا سٹائل کاپی کر کے غلط ایلیویشن پر سولر پینل ٹھوکنا شروع کر دیے ہیں اور دوسرا انجینئرنگ کا سادہ سا اصول بھئ نہیں جانتے۔۔
ایک بڑا بنیادی سا نکتہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی سسٹم ہو اس کو لگاتے وقت صرف اس کی پاور یا ایفیشنسی نہیں دیکھی جاتی بلکہ اس کی پائیداری کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔
اور اسی پائیداری کو قائم رکھنے کے لیے بعض اوقات پاور کپیسیٹی کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے۔۔
اب 16 پینل کا معاملہ یہ ہے کہ اول تو پاکستان کا جو ایلیویشن اینگل ہے وہ بہت کم بنتا ہے خاص کر گرمی کے موسم میں یہ تقریبا 15 ڈگری کے اس پاس بنتا ہے۔۔ یعنی اپ یہ کہہ لیں کہ سورج تقریبا سیدھا ہمارے سر پر ہوتا یے!!..
لیکن دوسری اور اہم بات یہ ہے کہ چونکہ ہمارے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید اندھیاں اتی ہیں جھکڑ چلتے ہیں۔۔ تو ایسی صورت میں سولر پینل کو محفوظ بنانا زیادہ اہم ہے کیونکہ اس کے اوپر اچھی خاصی انویسٹمنٹ اتی ہے۔۔
بطور عام ادمی اگر اپ سولر پینل لگاتے ہیں تو اپ سولر پینل کو بالکل فلیٹ چھت کے اوپر رکھیں یا زمین پہ رکھیں۔
اب اس سے فارق کیا پڑے گا فرق یہ پڑھے گا کہ جس سسٹم نے اپ کو ہزار واٹ کی پاور دینی ہے اس کی پاور 25, 20 فیصد کم ہو جائے گی یعنی اپ کو 800 واٹ ملے گی۔
لیکن کم از کم ملے گی تو سہی۔۔
کم از کم اس 1000 واٹ پاور سے تو بہتر ہے کہ جو اندھی میں اڑ کے نیچے پڑی ہو۔۔۔۔ اور پھر انویسٹمنٹ بھی غائب بجلی بھی غائب..
اور پاکستان میں ویسے بھی اناڑی الیکٹریشن سولر پینل کو حد سے زیادہ اونچا کر دیتے ہیں جو کہ ضرورت بھی نہیں ہوتا۔۔ لیکن اندھی کی صورت میں زیاڈہ مزاحمت جھیلتا ہے جس کی وجہ سے اکثر نیچے آ پڑتا ہے۔۔
گرمی کے موسم میں جو گرمی کا پیک ٹائم ہوتا ہے یعنی 11 بجے سے لے کر دو بجے اس ٹائم پر اپ کو فلیٹ پینل بھی اچھی خاصی پاور دے گا۔ ہاں سورج کے چڑھتے وقت اور پھر سورج اترتے وقت جو پاور ملتی ہے وہ زرا کم ہو جائے گی۔۔
مگر اوور ال جتنی پاور ایک ایلویشن والا سسٹم اپ کو دیتا ہے اس سے صرف 20 سے 25 فیصد ہی کم ہوگی۔۔
اور میرا خیال ہے کہ اس کمی کو پورا کرنا بہت اسان ہے اپ دو پینل اضافی لگا سکتے ہیں۔
ایک غریب ادمی جو مشکل سے پیسے جوڑ کر پینل لگواتا ہے اگر اس کے پینل زمین پر آ پڑیں تو یہ اس کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں ہوتا۔
لہذا قیامت جھیلنے سے بہتر ہے تھوڑا سا کمپرومائز کر لیں۔۔
میں اپ کو یہ بتا دوں کہ میری چھت پر جو پینل پڑے ہیں اور وہ بالکل فلیٹ پڑے ہیں۔ الحمدللہ کتنی ہی تیز اندھیاں اور جھکڑ برداشت کر چکے ہیں۔۔ ظاہر ہے زمین پر پڑا پینل کہاں یائے گا۔۔۔
فلحال کے لئے یہی سب سے بیسث اپروچ ہے کہ اپ الیویشن استعمال نا کریں۔۔ ایک پینل اضافی لگ جائے گا لیکن بچت بہت زیادہ ہو جائے گی۔۔۔