04/10/2022
اکیسویں صدی کی آمد جہاں دنیا جہاں کے ہر شعبہ پر اپنا اثر ڈالا اور اسے بدلا ہے وہیں اس نے کانٹنٹ رائٹنگ پہ بھی اثر ڈالا ہے اور اس کو بہت سارےشعبوں میں تقسیم کیا ہے ۔آیئے کانٹینٹ رائٹنگ کیےچند چیدہ چیدہ شعبہ جات پہ نظر ڈالتے ہیں ۔
آرٹیکلز : یہ کسی مخصوص موضوع پہ معلومات سے بھرپور اور مکمل تفاصیل کا احاطہ کئے ہوئے ہوتا ہےجو کسی کمپنی ،آرگنائزیشن یا فرد کی طرف سے پبلش کیا جاتا ہے ۔
بلاگ : یہ ایک طرح سے انٹرنیٹ پہ کانٹینٹ رائٹنگ کی سب سے مقبول صنف ہے ،یہ کسہ کمپنی یا فرد واحد کی طرف سے وقتا فوقتا شائع کیا جاتا جو کسی مخصوص موضوع پہ یا روزمرہ کی تفاصیل سے متعلق ہو سکتا ہے۔
پریس ریلیز : یہ ایک مکمل خبر ہوتی ہے جو کسی ادارے ،کسی کمپنی وغیرہ کی طرف سے شائع کی جاتی ہے جس میں اہم اعلانات ،کمپنی پالیسی یا کسی آنے والی پراڈکٹ یا سروس کی معلومات شامل ہو سکتی ہیں ۔یہ ہمیشہ آفیشلی ریلیز کی جاتی ہے۔
ویب کانٹینٹ : یہ ویب سائیٹ پر شائع کیا جانے والا مواد ہوتا ہےجو اس ویب سایئٹ کی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پہ مسلسل یا مخصوص وقفوں کے ساتھ شائع کیا جاتا ہے۔
کانٹینٹ : یہ ایسا مواد ہوتا ھے جس کا بنیادی مقصد ویب سائیٹ کو سرچ انجن پہ آپٹیمائزڈ کروانا ہوتا ہے اس کے لیے کی ورڈز اور سرچ انجن فرینڈلی خصوصیات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے SEO
کاپی رائٹنگ : یہ مختصر جملوں پہ مشتمل خالص ایڈورٹائزنگ کے لیے لکھا گیا مواد ہوتا ہے جو کسی چیز کی مارکیٹنگ یا برانڈ اوئیرنیس کو بڑھانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا کانٹینٹ :یہ سوشل میڈیا پہ پوسٹ کیا جانے والا مواد ہو تا ہے جو کسی بھی ٹرینڈنگ ٹاپک یا دل پسند موضوع پہ ہو سکتا ہے۔
بزنس رائٹنگ : یہ کسی بھی کاروباری ادارے کی طرف سے لکھا جانے والا آفیشل مواد ہوتا ہےجس میں بزنس پروپوزل ، سیلز پروپوزل ، میموز ،آفیشل ای میلز ، مینوئلز وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
لینڈنگ پیجز : یہ ایسے پیجز ہوتے ہیں جن پہ سوشل میڈیا پہ شائع شدہ ایڈز کو کلک کرنے پہ پہنچا جاتا ہے،ان پیجز کے ذریعے لوگوں کو سروس یا پراڈکٹ کے فوائد بتاتے ہوئے اسے خریدنے پہ قائل کیا جاتا ہے۔
ڈایئریکٹ مارکیٹنگ کانٹنٹ : یہ ایسا مواد ہوتا جس میں بزنس آڈینس کے ساتھ براہ راست مخاطب ہوا جاتا ہے ،اس میں نیوزلیٹرز ،ای میلز وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
فری لانسنگ کانٹنٹ : یہ ایسا کانٹینٹ ہو جو کوئی فرد کسی فری لانسنگ سائیٹ پہ اپنی سروسز بیچتے ہوئے کسی کیلیے تیار کرتا ہے اور بدلے میں اپنے سروس چارجز وصول کرتا ہے۔
اکیڈمک رائٹنگ : یہ تعلیمی شعبہ سے متعلق کوئی تھیسز ، پراجیکٹ یا ریسرچ ہو سکتی ہے۔
گھوسٹ رائٹنگ: یہ ایسی رائٹنگ ہے جس مین کام تو آپ کرتے ہیں لکھتے بھی آپ ہیں مگر نام کسی اور کا استعمال ہوتا ہے کیوں کہ آپ اپنی سروسز اپنے نام کو بیچتے ہیں اس میں۔
ریویوز : اس مین کسی پراڈکٹ ،کسی سروس وغیرہ کا پروفیشنلی ریویو کیا جاتا ہے اور اس کے بدلے اپنی فیس لی جاتی ہے ۔یہ کام شوقیہ بھی کوئی کر سکتا ہے۔
خضر چوہدری