18/07/2026
الحمدللہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے حق میں ایک اور بہترین حکم۔ نوٹیفکیشن 24.11.2011 کے تناظر میں ہونے والی اپ گریڈیشن جائز قرار دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے میری رٹ پیٹیشن منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ملازمین کو جاری ریکوری نوٹسز کالعدم قرار دیتے ہوئے 2011 سے دی گئی تمام اپ گریڈیشنز کو قانونی قرار دے دیا
عدالت نے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں پر انحصار کرتے ہوئے قرار دیا کہ:۔
اگر کسی ملازم کو قانونی طور پر اپ گریڈیشن کا فائدہ مل چکا ہو تو بعد میں بغیر قانونی اختیار، نوٹس اور مؤثر موقعِ سماعت کے وہ فائدہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔
عدالت نے اپنے سابقہ فیصلوں، خصوصاً W.P. No. 11158 of 2022 اور W.P. No. 80089 of 2022 کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسی نوعیت کے مقدمات میں پہلے بھی فیصلہ دیا جا چکا ہے کہ:
- ملازمین کو ان کے اپ گریڈ شدہ عہدوں سے ریٹائرڈ تصور کیا جائے گا۔
- پنشن اور تمام ریٹائرمنٹ فوائد اپ گریڈ شدہ عہدوں کے مطابق ادا کیے جائیں گے۔
- اضافی ادائیگی کی بنیاد پر ریکوری کے نوٹس بھی قانونی جواز کے بغیر برقرار نہیں رہ سکتے۔