30/08/2025
ہم جناب ڈی جی واٹر مینجمنٹ عزت مآب رانا تجمل صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف ہماری بات سنی بلکہ سیکرٹری صاحب کی میٹنگ میں بھی انسانی ہمدردی اور محکمے کو ہماری دی گئی خدمات کے ناطے ہمارے موقف کا دفاع کیا۔ رانا صاحب انسانیت کا درد رکھنے والے ہمدرد اور خدا ترس انسان ہیں۔ انہیں پنجاب کے ان سینکڑوں ملازمین اور ان کے خاندانوں کی کسمپرسی کا بخوبی احساس ہے۔ رانا صاحب کا ویژن بھی یہی ہے کہ جن ملازمین نے ڈیپارٹمنٹ کے لیے اپنی زندگیاں صرف کی ہیں۔ انہیں کام کی نوعیت اور ضرورت کے مطابق ضرور بحال ہونا چاہیے۔
امید ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ملازمین کو بحال کرنے کے حوالے سے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ پنجاب کے سینکڑوں خاندانوں کی امید بھری نظریں ڈیپارٹمنٹ کی جانب لگی ہیں۔ اللہ کے حکم سے بہت جلد این پی آئی ڈبلیو ملازمین کی بحالی کے لیے قابل قبول حل نکل آئے گا۔ ان شاءاللہ
ہم حکومت پنجاب، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار سہو صاحب، وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی صاحب اور بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے بھی یہ امید اور توقع رکھتے ہیں کہ ان غریب خاندانوں کا احساس کریں گے جن کے گھروں کے چولہے پچھلے چودہ ماہ سے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ تنخواہیں بند ہونے سے جن کے گھروں میں روٹی کے لالے پڑے ہیں۔ جن کے پاس اس ڈیپارٹمنٹ کو اپنی خدمات دینے کے علاؤہ اور کوئی چارہ نہیں رہا۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کے حال پر اپنا خصوصی رحم و کرم اور فضل فرمائے۔ آمین