17/02/2026
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح۔۔۔۔۔
جس کی خاطر شیخ مجیب ڈھاکہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتا تھا۔
جسے جنرل ایوب خان نے فوجی آمریت کو مضبوط کرنے کے لیے غدار قرار دیا۔
جس کے متعلق پاکستان کے پہلے سول آمر مسٹر بھٹو نے کہا تھا " یہ شادی کیوں نہیں کرتی؟"
اس وقت یہ سن کر ایک برطانوی صحافی رو پڑا تھا کہ یہ کیسی قوم ہے جو اس عورت پر الزام لگاتی ہے جسے یہ مادر ملت، قوم کی ماں کہتی ہے۔
جنرل ایوب نے انہیں دھاندلی سے ہرایا، متحدہ پاکستان بھی ہار گیا۔ یہ ملت کے پاسبان کی بہن تھی، ایوب سے جیت جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا۔ اس کی ہار کی سزا آج تک پاکستان بھگت رہا ہے.
قائد اعظم کی وہ عظیم بہن، جس کے بارے قائدا عظم نے فرمایا تھا:
" اگر فا طمہ تحریک پاکستان میں میرا ساتھ نہ دیتی تو میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا تھا"۔
منقول