Progressive Group LCCI

Progressive Group LCCI Progressive Group LCCI
Lahore Chamber of Commerce & Industry

A Project of Lahore Chamber of Commerce & Industry (LCCI).

لاہور چیمبر انتخابات 2026 — PPBA کا اہم اعلانپیاف پروگریسو بی این ایف الائنس (PPBA) نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...
19/08/2026

لاہور چیمبر انتخابات 2026 — PPBA کا اہم اعلان

پیاف پروگریسو بی این ایف الائنس (PPBA) نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026 کے لیے عابد میر کو ایسوسی ایٹ کلاس کا امیدوار نامزد کر دیا۔

عابد میر، انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر کے چھوٹے بھائی، پروگریسو گروپ کے نائب صدر اور مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہیں اور طویل عرصے سے تاجر برادری کی نمائندگی اور خدمت میں سرگرم ہیں۔

ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان صدر پروگریسو گروپ انجینئر خالد عثمان نے انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے زیر اہتمام سینکڑوں تاجروں کے بھرپور اجتماع میں کیا۔

اس موقع پر تاجروں نے عابد میر کی نامزدگی کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے پیاف پروگریسو بی این ایف الائنس کی حمایت اور لاہور چیمبر انتخابات میں کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایک مضبوط اتحاد — کاروباری برادری کی مضبوط آواز

🔥 الیکشن ہوگا، سلیکشن نہیں!کرپشن کا الزام ہے تو حساب اور ثبوت سامنے لاؤ — بزنس کمیونٹی خود فیصلہ کرے گی!🎙️ لیڈر کارنر می...
11/08/2026

🔥 الیکشن ہوگا، سلیکشن نہیں!
کرپشن کا الزام ہے تو حساب اور ثبوت سامنے لاؤ — بزنس کمیونٹی خود فیصلہ کرے گی!

🎙️ لیڈر کارنر میں محسن بشیر کی اسد شہزاد کے ساتھ دوٹوک گفتگو

🔹 2024 میں اسٹیٹس کو توڑا تھا — 2026 میں پھر توڑیں گے!

🔹 لاہور چیمبر کسی فرد یا گروپ کی ذاتی جاگیر نہیں — Chamber for All!

🔹 ڈرائنگ روم کی سیاست بمقابلہ ووٹر کی طاقت
فیصلہ چند لوگ بند کمروں میں نہیں، لاہور کی بزنس کمیونٹی اپنے ووٹ سے کرے گی۔

🔹 مخالفین کہتے ہیں چیمبر نے کیا کیا؟
بجٹ کے سخت قوانین کے خلاف آواز، حکومت کے سامنے مزاحمت اور بزنس کمیونٹی کے لیے تاریخی ہڑتال — یہی ہماری پرفارمنس ہے۔

🔹 13,000 نئے ممبرز، 6,000 نئے ووٹرز
اگر چیمبر غیر متعلقہ ہوتا تو بزنس کمیونٹی اتنی بڑی تعداد میں اس کا حصہ کیوں بنتی؟

🔹 کرپشن اور ممبرشپ کے الزامات؟
الزام لگانا آسان ہے — ثبوت سامنے لائیں، جواب بھی ملے گا اور حساب بھی ہوگا۔

🔹 چھ گروپ ایک طرف، ووٹر دوسری طرف!
دروغہ والا سے سندر اور شاہدرہ سے گجومتہ تک مارکیٹوں، تاجروں اور صنعتکاروں سے ہمارا رابطہ ہماری اصل طاقت ہے۔

🔹 ہم کسی شارٹ کٹ سے نہیں آئے۔
پروگریسو گروپ کے پیچھے 14 سال کی جدوجہد، تنظیم اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔

✌️ 2024 کا پیغام آج بھی وہی ہے:
Anti-Status Quo — پھر توڑیں گے!

🎥
مکمل انٹرویو کے لئے پہلے comment میں موجود لنک پر کلک کریں

چوہدری محسن بشیر
ایگزیکٹو کمیٹی ممبر، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
سیکرٹری جنرل، پروگریسو گروپ

10/08/2026

PIAF Progressive BNF Alliance کو پٹرولیم سیکٹر کی بھرپور حمایت کا اعلان

عسکر ون پیٹرولیم کے فاؤنڈنگ پارٹنر چوہدری شہزاد سے ایک اہم اور خوشگوار ملاقات ہوئی، جس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات، کاروباری برادری اور بالخصوص پٹرولیم سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صدر پروگریسو گروپ انجینئر خالد عثمان، سیکرٹری جنرل محسن بشیر، سینئر رہنما صابر سبحانی اور جمیل احمد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری شہزاد نے LCCI انتخابات 2026-28 میں PIAF Progressive BNF Alliance کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارمز سے بھی الائنس کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون اور حمایت کی جائے گی۔

الائنس کی قیادت نے چوہدری شہزاد اور پٹرولیم سیکٹر سے وابستہ کاروباری برادری کے اعتماد اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ بزنس کمیونٹی ایک ایسی مضبوط، فعال اور نمائندہ قیادت چاہتی ہے جو ان کے حقیقی مسائل کو لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم پر مؤثر انداز میں اٹھا سکے۔

ان شاء اللہ، 24 ستمبر کو کاروباری برادری کے اعتماد اور اتحاد سے کامیابی حاصل کرکے خدمت کا یہ سفر مزید قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

PIAF Progressive BNF Alliance — کاروباری برادری کی مشترکہ طاقت

06/08/2026

پروگریسو گروپ کا بھرپور پاور شو — 220 سے زائد ممبران کی شرکت

لاہور چیمبر انتخابات کے سلسلے میں پروگریسو گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے 220 سے زائد ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت صدر پروگریسو گروپ انجینئر خالد عثمان نے کی، جبکہ دونوں کلاسز کی انتخابی مہم کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل چوہدری محسن بشیر نے بتایا کہ انتخابی مہم کے پہلے مرحلے میں لاہور بھر کی مارکیٹوں اور کاروباری سیکٹرز کے دورے کرکے ایکٹیوسٹس کو منظم اور متحرک کیا گیا۔ اب دوسرے مرحلے میں مارکیٹ اور سیکٹر کی سطح پر بڑے پروگراموں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جو 14 اگست تک جاری رہے گا۔

صدر پروگریسو گروپ انجینئر خالد عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا:

“ہم نعروں پر نہیں، اپنی کارکردگی پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں بزنس کمیونٹی نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا، ہم نے اس کے مطابق تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز پوری قوت سے متعلقہ ایوانوں تک پہنچائی۔ ہماری کارکردگی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ آج ہم بے دھڑک ہر مارکیٹ اور صنعتی زون میں جا کر اپنے ووٹرز کے سامنے اپنا حساب اور اپنی کارکردگی رکھ رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:

“گزشتہ انتخابات کی طرح اس سال بھی ہم لاہور چیمبر کا انتخاب پیاف انجم نثار گروپ کے ساتھ اتحاد کی صورت میں لڑیں گے۔ یہ اتحاد بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد، لاہور چیمبر کو مزید مؤثر بنانے اور تاجروں و صنعتکاروں کی مضبوط آواز بننے کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ ان شاء اللہ، بزنس کمیونٹی کے اعتماد اور حمایت سے کامیابی حاصل کرکے خدمت کا یہ سفر مزید قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔”

اجلاس سے سینئر نائب صدور محمد ارشد چوہدری، ڈاکٹر ریاض احمد، ملک کلیم احمد، نائب صدور محمد عمران سلیمی، سید حسن رضا، عبدالودود علوی، حاجی ریاض الحسن اور سابق چیئرمین PAPGAI فراز احمد نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیاف انجم نثار گروپ اور پروگریسو گروپ کا اتحاد کارکردگی، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور لاہور چیمبر کو حقیقی معنوں میں ممبران کی آواز بنانے کے ایجنڈے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گا۔

ہماری سیاست وعدوں کی نہیں، کارکردگی کی سیاست ہے۔
ہماری طاقت عہدے نہیں، بزنس کمیونٹی کا اعتماد ہے۔

Progressive Group LCCI
Enable Business, Empower All — Chamber for All

 # # # انتخابی میدان نہیں، ووٹر کا سامنا کریں!لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے **انتخابات 2026 کا باضابطہ شیڈول 15 ج...
06/08/2026

# # # انتخابی میدان نہیں، ووٹر کا سامنا کریں!

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے **انتخابات 2026 کا باضابطہ شیڈول 15 جولائی کو جاری ہو چکا ہے** اور اس میں واضح طور پر کارپوریٹ کلاس کی پولنگ **23 ستمبر** اور ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ **24 ستمبر** کو **لاہور چیمبر کے رجسٹرڈ آفس** میں مقرر کی گئی ہے۔

یہ انتخابی شیڈول **ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 کے رول 14** کے تحت منظور، مشتہر اور ریگولیٹر کو ارسال کیا جا چکا ہے۔ اب انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد کسی گروپ کی خواہش پر طے شدہ پولنگ مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ **قواعد، شفافیت اور انتخابی عمل کے تسلسل کے منافی** ہے۔

**پروگریسو گروپ کا دوٹوک مطالبہ ہے کہ انتخابات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور چیمبر کے رجسٹرڈ آفس میں ہی ہوں۔**

جو لوگ اب انتخابی مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، انہیں انتخابی عمل کو غیر ضروری تنازع میں الجھانے کے بجائے **ووٹرز کا سامنا کرنا چاہیے۔** ایسے مطالبات سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ بعض حلقے بزنس کمیونٹی کے فیصلے سے خوفزدہ ہیں اور انتخابی عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

**میدان طے ہے، تاریخ طے ہے، قواعد واضح ہیں — اب فیصلہ ووٹر نے کرنا ہے۔**

**انتخابی میدان بدلنے کی کوشش نہ کریں، ووٹر کا سامنا کریں!**

**چوہدری محسن بشیر**
ایگزیکٹو کمیٹی ممبر، LCCI
سیکرٹری جنرل، پروگریسو گروپ LCCI

📢 پروگریسو گروپ LCCI — اہم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریبکل جمعرات، 6 اگست 2026 شام 7 بجے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ہونے...
05/08/2026

📢 پروگریسو گروپ LCCI — اہم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب

کل جمعرات، 6 اگست 2026 شام 7 بجے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ہونے والے پروگریسو گروپ LCCI کی ایگزیکٹو کمیٹی اور متحرک کارکنان (خصوصی مدعوئین) کے مشترکہ اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

انجینئر خالد عثمان، صدر پروگریسو گروپ LCCI نے آرگنائزنگ ٹیم کے ہمراہ فلیٹیز ہوٹل میں ہال کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور اجلاس کو منظم، مؤثر اور یادگار بنانے کے لیے ضروری امور کو حتمی شکل دی۔

یہ اجلاس محض ایک تنظیمی نشست نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کی مضبوط آواز، باہمی رابطے اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

📅 جمعرات، 6 اگست 2026
⏰ شام 7:00 بجے
📍 فلیٹیز ہوٹل، لاہور

Together for Business. Together for Pakistan. 🇵🇰
Progressive Group LCCI — Chamber for All

With Khalid Usman – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
03/08/2026

With Khalid Usman – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

📺 نظریاتی سیاست یا الزام تراشی؟ — پروگریسو گروپ کا بزنس کمیونٹی اور پاکستان کی معیشت کے لیے ویژن89 نیوز کے پروگرام Leade...
02/08/2026

📺 نظریاتی سیاست یا الزام تراشی؟ — پروگریسو گروپ کا بزنس کمیونٹی اور پاکستان کی معیشت کے لیے ویژن

89 نیوز کے پروگرام Leader Corner میں میزبان اسد شہزاد کے ساتھ محمد ارشد چوہدری، سینئر نائب صدر پروگریسو گروپ LCCI کی اہم گفتگو۔

گفتگو میں لاہور چیمبر انتخابات، بزنس کمیونٹی کی حقیقی نمائندگی، Chamber for All کے وژن، تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر کھل کر بات کی گئی۔

🔹 الزام تراشی نہیں، شائستہ اور نظریاتی سیاست
🔹 چیمبر چند خاندانوں کا کلب نہیں، ہر ممبر کا ادارہ
🔹 پالیسی سازی میں حقیقی تاجروں اور صنعتکاروں کی نمائندگی ضروری
🔹 پٹرولیم قیمتوں میں استحکام اور کاروبار کے لیے قابلِ پیش گوئی پالیسیاں
🔹 غریب اور مزدور طبقے پر بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے
🔹 امداد بانٹنے کے بجائے روزگار، صنعت اور پیداوار کو فروغ دیا جائے

پروگریسو گروپ کا پیغام واضح ہے:
"Enable Business, Empower All — Chamber for All"

مکمل گفتگو ضرور دیکھیے اور بزنس کمیونٹی کے دوستوں کے ساتھ شیئر کیجیے۔
ویڈیو کا لنک پہلے comment میں موجود ہے

28/07/2026

🟢 پروگریسو گروپ کا انتخابی نیٹ ورکنگ لنچ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کی بھرپور شرکت

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں پروگریسو گروپ کے زیرِ اہتمام آج سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک شاندار نیٹ ورکنگ لنچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی عامر عطاء باڑی، خالد چوہدری اور منصور جاوید نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی صدر پروگریسو گروپ انجینئر خالد عثمان تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد ارشد چوہدری، نائب صدور جمیل احمد اور افتخار احمد، کنوینر کارپوریٹ کلاس سید حسن رضا، کنوینر ایسوسی ایٹ کلاس محمد عمران سلیمی اور سیکرٹری جنرل چوہدری محسن بشیر بھی شریک ہوئے۔

اپنے خطاب میں *انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران لاہور چیمبر نے ہر اہم معاشی اور تجارتی مسئلے پر بزنس کمیونٹی کی مؤثر آواز بننے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں نے دو سال قبل جس اعتماد کا اظہار کیا تھا، پروگریسو گروپ نے اس مینڈیٹ کے مطابق ہر فورم پر ان کے مفادات کا دفاع کیا، اور انہیں یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی بزنس کمیونٹی *پیاف پروگریسو الائنس* پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرے گی۔

*صدر سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن معاذ محمود* نے کہا کہ انجینئر خالد عثمان کی قیادت میں پروگریسو گروپ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور ان کی حقیقی نمائندگی کی۔

*سینئر نائب صدر محمد ارشد چوہدری* نے کہا کہ پروگریسو گروپ کی چودہ سالہ جدوجہد کا مقصد لاہور چیمبر کو ممبران کے لیے ایک مضبوط، فعال اور باوقار نمائندہ ادارہ بنانا ہے۔

*نائب صدر عامر عطاء باڑی نے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں *پیاف پروگریسو الائنس* کی حمایت کریں گے۔

*سیکرٹری جنرل چوہدری محسن بشیر* نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بزنس کمیونٹی کے مسائل کو متعلقہ اداروں، حکومتی فورمز اور میڈیا میں بھرپور انداز میں اجاگر کرنا ہماری کارکردگی کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگریسو گروپ کی قیادت ہی تاجروں اور صنعتکاروں کے مفادات کی مؤثر نمائندگی کی اہل ہے۔

تقریب میں عامر عطاء باڑی، معاذ محمود، انجینئر خالد بشیر، عابد لطیف، ندیم عباس، اعجاز احمد، خالد چوہدری، منصور جاوید، سہیل خان، عامر اقبال، میجر فضل، عاصم قادری، یونس کامران، عمران شیخ، سلمان شفیع، عاصم شیخ، فدا محمد، طارق اعجاز چوہدری، محسن بھلی، شاہد حمزہ، قاضی معین، سید فہیم، عمر ارشد، خالد محمود، سہیل محمود، تبریز، عبداللہ، جنید افضل، نواز شریف، نسیم صاحب اور نعیم چوہدری سمیت متعدد صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

20/07/2026

پروگریسو گروپ لاہور چیمبر آف کامرس کے خواتین ونگ کے قیام کا اعلان

پروگریسو گروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خواتین کاروباری برادری کو مؤثر نمائندگی اور بااختیار بنانے کے لیے خواتین ونگ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں آج فیروزپور روڈ، لاہور میں پروگریسو گروپ کی خواتین ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صدر پروگریسو گروپ اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انجینئر خالد عثمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں خواتین ونگ کی تنظیمی ساخت اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متفقہ فیصلے کے تحت محترمہ ملیحہ باڑی کو پروگریسو گروپ خواتین ونگ کی کنوینر مقرر کیا گیا۔

اس موقع پر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ پروگریسو گروپ کاروباری خواتین کی فعال شمولیت پر یقین رکھتا ہے۔ خواتین ونگ کا قیام خواتین تاجروں اور صنعتکاروں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ لاہور چیمبر کی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور معاشی ترقی میں اپنا مؤثر حصہ ڈال سکیں۔

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 08:30 - 05:30
Wednesday 08:30 - 05:30
Sunday 08:30 - 05:30

Telephone

+923244840095

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Progressive Group LCCI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Progressive Group LCCI:

Shortcuts

Share