PIAF PBG Progressive Alliance

PIAF PBG Progressive Alliance Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PIAF PBG Progressive Alliance, Business consultant, 11 Shahrah Aiwan-e-Sanat-o-Tijarat, G. O. R./I, Lahore.

Eid al-Adha Mubarak !
27/05/2026

Eid al-Adha Mubarak !

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری اور قانونی امور پر اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر لاہور چیمبر فہیم الرحم...
25/05/2026

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری اور قانونی امور پر اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کی۔ اجلاس میں کنوینئر حسیب اللہ خان بھی موجود تھے۔
اجلاس میں زاہد حسین جعفری، شیخ ظہور احمد، اکراش رؤف، محمد شہباز، باسط غفار، محمد شعیب اعظم، بلال احسن، ڈاکٹر تیمور، پروفیسر عرفان بابو، تجمل حیدر، زاہد حسین اور فریحہ خالد سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔
شرکاء نے کارپوریٹ سیکٹر کو درپیش قانونی پیچیدگیوں، کاروباری معاہدوں، کمپنی قوانین، ٹیکس معاملات اور ریگولیٹری فریم ورک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید کاروباری تقاضوں کے مطابق قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے!

25/05/2026

A seminar on the “Future of Retailing in Pakistan” was held at the Lahore Chamber of Commerce and Industry in collaboration with MAP, chaired by LCCI President Faheem Ur Rehman Saigol.
The seminar featured insightful discussions on emerging retail trends, digital transformation, consumer behavior, and future opportunities for Pakistan’s retail sector.
LCCI Executive Committee Member Firdous Nisar, Convener Tariq Asmat along with members Salman Rawan, Asim Jameel, Rehana Rajput, Akif Chaudhary, Shah Jahan, Mehboob Elahi, and Qamar Zulfiqar were also present on the occasion.

25/05/2026

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم جون کے بعد لاک ڈاؤن میں دی گئی نرمی کو جاری رکھا جائے۔ ریٹیل اور ریسٹورنٹ سیکٹر پہلے ہی سخت پابندیوں اور کاروباری اوقات کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔ کاروباری برادری توانائی بچت اقدامات کی حمایت کرتی ہے لیکن معاشی سرگرمیوں کو محدود کرنا قابل عمل حل نہیں۔لاہور چیمبر کی مؤثر وکالت کے نتیجے میں پہلے ہی کاروباری اوقات میں نرمی کی گئی تھی، جس سے تاجروں کو ریلیف ملا

25/05/2026

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے طویل جدوجہد اور مسلسل کوششوں کے بعد سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں کمی ممکن بنائی تھی،
تاہم پنجاب نے سندھ کی طرح سیس نافذ کر دیا ہے جو کاروباری طبقے پر اضافی بوجھ کے مترادف ہے۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لیا جائے تاکہ صنعت و تجارت پر منفی اثرات نہ پڑیں اور کاروباری لاگت میں غیر ضروری اضافہ روکا جا سکے

25/05/2026

گزشتہ کئی ماہ سے بجٹ کی تیاری کے لئے لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے بزنس کمیونٹی کی بھرپور اور مسلسل نمائندگی کی۔
انہوں نے ہر متعلقہ فورم، وزارت اور پالیسی سطح پر صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور کاروبار کی لاگت میں نمایاں کمی کو اولین ترجیح کے طور پر پیش کیا۔
انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی، شرحِ سود میں کمی اور مجموعی طور پر بزنس فرینڈلی پالیسیوں کے فوری نفاذ کا مسلسل مطالبہ کیا تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور معیشت کو استحکام ملے۔
اسی تسلسل میں انہوں نے سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس میں کمی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جبکہ پنجاب میں اسی نوعیت کے سیس کے نفاذ کی واضح اور دو ٹوک مخالفت کی۔
ان کی یہ مسلسل اور منظم کوششیں نہ صرف بزنس کمیونٹی کے حقیقی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتی ہیں بلکہ آنے والے بجٹ کے لیے ایک مضبوط، حقیقت پسندانہ اور بزنس فرینڈلی ایجنڈے کی تشکیل میں بھی ان کے کلیدی کردار کو ظاہر کرتی ہیں۔

25/05/2026

وفاقی بجٹ 2026-27 کے حوالے سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمن سہگل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کو حقیقی معنوں میں کاروبار دوست بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صنعت، تجارت، برآمدات اور ایس ایم ایز کو فوری ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی بجٹ تجاویز میں توانائی نرخوں میں کمی، شرح سود میں ریلیف، ٹیکس نیٹ میں توسیع، خام مال پر ڈیوٹیز میں کمی، ریفنڈز کے فوری اجرا اور کاروباری لاگت کم کرنے پر زور دیا ہے۔
صدر لاہور چیمبر نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اضافی مالی بوجھ صنعتوں کی مسابقت متاثر کر رہا ہے، لہٰذا اس کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کا اعتماد بحال کیے بغیر معاشی استحکام اور صنعتی ترقی ممکن نہیں

25/05/2026

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری اور قانونی امور پر اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کی۔ اجلاس میں کنوینئر حسیب اللہ خان بھی موجود تھے۔
اجلاس میں زاہد حسین جعفری، شیخ ظہور احمد، اکراش رؤف، محمد شہباز، باسط غفار، محمد شعیب اعظم، بلال احسن، ڈاکٹر تیمور، پروفیسر عرفان بابو، تجمل حیدر، زاہد حسین اور فریحہ خالد سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔
شرکاء نے کارپوریٹ سیکٹر کو درپیش قانونی پیچیدگیوں، کاروباری معاہدوں، کمپنی قوانین، ٹیکس معاملات اور ریگولیٹری فریم ورک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش قانونی مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید کاروباری تقاضوں کے مطابق قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

22/05/2026

سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے انٹرایکٹو سیشن میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کاروباری برادری کے اہم مسائل بھرپور انداز میں اٹھائے۔
فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ اضافی ٹیکس بوجھ سے ایس ایم ایز، چھوٹے تاجر اور سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے جبکہ کاروباری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کاروباری برادری کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے مؤثر حل اور مسلسل مشاورت کی یقین دہانی کروائی۔

Address

11 Shahrah Aiwan-e-Sanat-o-Tijarat, G. O. R./I
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PIAF PBG Progressive Alliance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share