Funny Grup

Funny Grup Ahmad Jani

03/09/2022
13/12/2021

maryam nawaz ka bata ke shadi

25/10/2021
11/10/2021

lahore baraish

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ارشد ندیم نے آج (...
04/08/2021

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ارشد ندیم نے آج (بدھ) کی صبح کوالیفائنگ مقابلوں میں 85.16 میٹر دور جیولن (نیزہ) پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وہ فائنل میں جگہ بنانے والے 12 ایتھلیٹس میں مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے کسی ’انویٹیشن کوٹے‘ یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔ارشد ندیم کو پاکستان کےلیے ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید قرار دیا جارہا ہے۔جیولن تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست سے کوگا۔ ارشد نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جس فاصلے تک نیزہ پھینکا یہ ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی نہیں تھی اور وہ سنہ 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز فاصلے تک نیزہ پھینک کر ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔اسی کارکردگی کی بنیاد پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔

تصویر: شنیرااکرم/انسٹاگرامشنیرااکرم پولیس فورس اوررینجرزمیں شمولیت اختیار کرنے کی خواہشمند ہیں تا کہ وہ عصمت دری کرنے وا...
31/07/2021

تصویر: شنیرااکرم/انسٹاگرامشنیرااکرم پولیس فورس اوررینجرزمیں شمولیت اختیار کرنے کی خواہشمند ہیں تا کہ وہ عصمت دری کرنے والوں کو خود پکڑ سکیں۔ٹوئٹرپر شنیرا نے کراچی کےعلاقے کورنگی میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی کےوالد کا ویڈیو کلپ شیئرکیا جسے لوڈ شیڈنگ کے دوران اندھیرے میں گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔شنیرا نے لکھا’ میری بیٹی کی عمر کی یہ چھوٹی سی بچی کھیلنے کیلئے باہر گئی تھی اور کبھی واپس نہیں آئی’۔افسوسناک واقعے پر غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے شنیرا نے لکھا ‘مجھے بتانا بند کریں کہ یہ ہرجگہ ہوتا ہے۔ یہ میرے گھرسے 20 منٹ کے فاصلے پرہوا، یہ میرے شہر میں ہوا یہ پاکستان میں ہورہا ہے۔ اور میں اسے نظر اندازکرنے سے انکار کرتی ہو’۔شنیرا کے مطابق ان شکاریوں کا واحد مقصد بچوں کی عصمت دری اور انہیں قتل کرنا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں سابق کرکٹ کپتان کی اہلیہ نے لکھا کہ ‘ سیاست میں جانا بھول جائیں ، میں پولیس فورس اور رینجرزمیں شامل ہونا چاہتی ہوں تاکہ ان درندوں کو خود پکڑ سکوں ، اس کے علاوہ مجھے کوئی چیز خوشی نہیں دے سکتی ‘۔شنیرا اکثر پاکستان میں گھریلو اور جنسی تشدد کے حوالے سے آواز بلند کرتے ہوئے خواتین ، بچوں اور جانوروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتی رہتی ہیں۔

ملازمت سے نکالے جانے کی افواہیں سنیں تو فوراً 7 کام کریںکاروباری حالات خراب ہونے کی صورت میں دفتر میں اخراجات کو کم کرنے...
17/07/2021

ملازمت سے نکالے جانے کی افواہیں سنیں تو فوراً 7 کام کریں
کاروباری حالات خراب ہونے کی صورت میں دفتر میں اخراجات کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اور اس کا سب سے آسان طریقہ ملازمین کی تعداد کو کم کرنا سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے ملازم ہر وقت خوف کا شکار رہتے ہیں- اگر آپ کے دفتر میں بھی ایسی صورتحال ہو تو ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے بجائے بتائی گئی ان باتوں کا خیال رکھیں جس کی وجہ سے آپ ایسی صورتحآل سے نکل سکیں۔



Keep your resume up to date

ایسی صورتحال میں اپنے Resume کو اپ ڈیٹ رکھیں اور آپ کا یہ عمل اس کشیدگی کو آسان بنانے میں آپکی مدد کرے گا - موجودہ کام کو کھونے کے بارے میں فکر کرنے کے بجائے تیار رہیں اور اس کے علاوہ خود کے لیے بہتر سے بہتر مواقع تلاش کرتے رہیں۔

Strengthen your network

کسی بھی جگہ ملازمت کریں وہاں کے ماحول کو سمجھیں اور لوگوں سے اچھے تعلقات قائم کریں تاکہ ان سے آپ کے رابطے مضبوط اور برقرار رہ سکیں- کسی معاشی بحران کی صورتحال میں وہ آپ کے کام آسکیں-



Focus on your daily tasks

ایسی صورتحال میں اپنے کام کی طرف توجہ دیں اور اسے جلد از جلد نمٹائیں- بے شک یہ آپ کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ لیکن پھر بھی ایسی صورتحال کے دوران چیزوں کو حاصل کرنے اور اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ اپنے پیشہ ورانہ امور کی جانب خاص توجہ دی جائے۔

Volunteer to do more work

ایسی صورتحال میں ملازم کے اوپر زیادہ کام کی ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے اور اگر آپ اس بوجھ کو اٹھانے کے لیے تیار ہوں گے تو یہ آپ بھی کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا ۔

Boost your income/savings

نوکری کے دوران ہی اضافی آمدنی یا بچت کے طریقے تلاش کر کے کچھ رقم محفوظ کرلیں تاکہ آپ ایسی صورتحال میں کسی ذہنی اور معاشی دباؤ کا شکار نہ ہوں ۔



Go through your paperwork

جب بھی کسی ملازمت کو اختیار کریں تو مکمل قانونی کاغذات اور معاہدوں کے ساتھ کریں- اور ان کاغذات پر آپ کے دستخط موجود ہوں اس سے آپ کا ہی فائدہ ہوگا کیونکہ اس سے آپ کو اپنی تمام مراعات کے بارے میں علم ہوگا۔

Get details on your severance package

بہت سی ملازمتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ عام طور پر تنخواہ کے پیکچ کے حوالے سے بڑے تنازعات جنم لے لیتے ہیں۔ اس لیے نوکری سے پہلے تمام تفصیلات کو جانیں اور زیادہ سے زیادہ فوائد کے بارے میں بات چیت کریں۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Funny Grup posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share