14/03/2026
اسرائیلی جنگی طیارے پاکستان سے چند کلومیٹر فاصلے تک آزادانہ بمباری کے لائق ہوگئے ہیں۔پاکستان سے تل ابیب تک بطور رکاوٹ ایران عراق شام اردن آتے تھے۔اب یہ ممالک رکاوٹ نہیں رہے۔اسرائیل نے پاکستان تک ایک ایک کر کے ممالک امریکہ کی مدد سے تباہ کر ڈالے ہیں۔
یہاں کے مسلمانوں کو باور کروایا گیا کہ صدام ظالم ہے،بشار الاسد ظالم ہے،خامنہ ای ظالم ہے اور ان ممالک کے اندر سے مظلوموں کو اسلحہ تھما کر نجات دی گئی۔
پاکستان میں بھی بہت سے "مظلوم" موجود ہیں جن پر ریاست نے بے انتہا ظلم کئے ہیں خاص کر بلوچستان والے۔
پھر امریکہ اسرائیل ان کو مظالم سے نجات دلوانے آئیں گے اور لاکھوں پاکستانی قتل کر کے مظالم سے نجات دلوائیں گے نتیجتا فوج اندرون "مظلوم" طبقے کی مدد سے تباہ ہوجائے گی۔
چاہے عراق شام اردن ایران یہاں بہت سے سمجھدار باشعور رہنما موجود تھے جنہوں نے اپنی قوم کو انتباہ کرتے رہے تھے کہ اپنے ملک اپنی فوج کے خلا نہ جائو ورنہ آزادی کے نام پر تباہی ملے گی مظالم سے نجات کے نام پر مزید ظلم سہنے پڑ سکتے ہیں اور وہی ہوا سمجھانے والے مذاق بنتے رہے ان ممالک کے لاکھوں مظلوم نجات دہندوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ایران ہو یا پاکستان یہاں بھی ایسے لوگ متحرک ہیں جو قوم کو سمجھا رہے ہیں اپنی فوج اپنے ملک اپنی حکومت کے خلاف مسلح سرگرمیاں دشمن کا طریقہ واردات ہے اس کا حصہ نہ بنو۔
طالبAن سے وابسطہ کٹر مذہبی طبقہ پاکستان کو جمہوری کفریہ ملک قرار دینے کے شرعی دلائل لے کر بیٹھا ہوا ہے اور دین پسند اس کا ایندھن بنتے چلے جارہے ہیں فوج پر پاکستان پر حملے بڑھتے چلے جا رہے ہیں اطلاعات ہیں شریعت نافذ کرنے کے خواہشمند مسلح گروہوں کی ڈرون ٹیکنالوجی تک رسائی ہوگئی ہے جس کا دائرہ بڑھتے ہوئے خیبر پختون بلوچستان سے نکل کر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد تک وسیع ہوگیا ہے۔
حالات کس کروٹ بدلتے ہیں وقت بتائے گا۔ استحکام پاکستان علماء کمیٹی نے پاکستان کو بچانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے طالبان سے درجنوں مذاکرات کی نشستیں ناکام ہوگئی ہیں وقتا فوقتا عسکری و سیاسی قیادت کی رہنمائی کر پاکستان کو سنگین خطرات سے بچانے کیلئے ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے
آمین یا رب العالمین