22/08/2024
ضلع مردان کے وہ طلباء و طالبات جو امتیازی نمبروں سے میٹرک پاس کرکے آنکھوں میں بڑے خواب سجائے بیٹھے ہیں لیکن غربت کی وجہ سے اچھے اداروں میں پڑھ نہیں سکتے،
مالک فاؤنڈیشن لارہا ہے اپنے مستقبل کے اِن ستاروں کیلئے سکالرشپس پروگرامز جس میں طلباء و طالبات کو مردان کے بہترین پرائیویٹ کالجز میں بلا معاوضہ پڑھنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔
رجسٹریشن کیلئے اپنی DMC اور سرپرست کی شناختی کارڈ کاپی ہمارے واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔
مالک فاؤنڈیشن اپنے ایجوکیشنل پارٹنرز کے تعاون سے ان طلباء و طالبات کو ایف ایس پری میڈیکل، انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں 100 فیصد سے لیکر 60 فیصد تک سکالرشپس آفر کرے گی، تاکہ یہ بچے مردان کے بہترین تعلیمی اداروں اور ماحول میں تعلیم حاصل کرکے اپنے خوابوں کی تعبیر پاکر والدین کا سہارا بن سکیں انشاءاللہ
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 25 اگست 2024
انٹرویو: بروز اتوار بتاریخ 25 اگست 2024، بوقت 9 بجے
بمقام:دی کوئینز انگلش ہاؤس، نزد بلال مسجد کینال روڈ مردان
نوٹ: یہ سکالرشپس آپ کی مالی حالات اور قابلیت کی بنیاد پر دی جائے گی۔
مزید معلومات کیلئے03110090268، 03009302292