SNK News

SNK News News Media. تازه ترین خبریں, کهیل, سیاست, علاقائی, شوبز, اور دنیا بھر کی خبریں.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو کئے ۔ "ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس " کی ...
12/01/2023

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو کئے ۔ "ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس " کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی فہرست کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نا صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پرآگئے ہیں۔شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز یعنی 6,306 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل پہلے بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹام کروز اور جیکی چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شاہ رُخ خان کے بعد ٹام کروز، جیکی چین، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے نامور ستارے بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن پر امریکی اداکار جیری سین فیلڈ، دوسری پر ٹیلر پیری موجود ہیں جن کی مجموعی مالیت 1 بلین ڈالرز ہے جبکہ تیسری پوزیشن پر ڈی ڈوین جانسن المعروف راک براجمان ہیں، جن کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہے۔

د صوابئ او مردان او نورو عوامو تہ اپیل ۔۔دا کومہ زنانہ چئ تاسو وینئ نو دا د ساہیوال دہ او د دی خپل یو گروپ دے د خزو چئ ک...
05/10/2022

د صوابئ او مردان او نورو عوامو تہ اپیل ۔۔
دا کومہ زنانہ چئ تاسو وینئ نو دا د ساہیوال دہ او د دی خپل یو گروپ دے د خزو چئ کم عمرہ ماشومان اوچتئ او بیا ئی پہ کراچئ حیدر آباد کئ خرڅې۔ دا خزہ پہ پنجاب کئ پولیس نیولئ ھم وہ خو عدالت بری کڑہ۔
چئ اوس پہ صوابئ کئ لیدلئ شوے دہ او برقعہ استعمالئ د پولیس ھم ورپسئ تفشیش شروع دے
تاسو په خپلو بچوں نظر ساتئ(د صوابی خبرونه)

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) پیسکو میں ایپلائی کرنے کے خواہشمند افراد اب ہفتے کے دن بھی یونائیٹد بنک لمیٹڈ (UBL) ک...
28/02/2022

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) پیسکو میں ایپلائی کرنے کے خواہشمند افراد اب ہفتے کے دن بھی یونائیٹد بنک لمیٹڈ (UBL) کے ان برانچز میں فیس جمع کرواسکتے ہیں۔
یہ فیس ہفتے کے دن آپ ان بنک برانچز میں صبح 9 بجے سے لیکر 1:30 تک جمع کرواسکتے ہیں۔
اب آپ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے بنک اکاؤنٹ نمبر 1486205505522 میں فیس ایزی پیسہ اور یوبی ایل اومنی کے ذریعے آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ ایزی پیسہ اور یوبی ایل اومنی سے فیس جمع کرنے کے بعد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے آپکو SMS کے ذریعے SEQ کوڈ موصول ہوجائے جسکے بعد آپ www.uettest.pkپر جاکر آسامیوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں.

کراچی: شیر شاہ پراچہ پل کے پاس ہونے والے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ...
18/12/2021

کراچی: شیر شاہ پراچہ پل کے پاس ہونے والے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، جب کہ متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں، اور جائے وقوعہ تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق اب تک 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 12 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، اور دو افراد شدید زخمی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے، گیس پائپ لائن نالے کے نیچے سے گزر رہی تھی اور دھماکا نالے میں گیس بھرنے سے ہوا، تاہم حتمی طور پر کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا کسی تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا حادثاتی طور پر ہوا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں اور جائے حادثے کی جگہ کو کارڈن آف کرلیا گیا ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی سپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

17-11-2021سرکاری نرخنامہ برائے سبزی فروٹ و پولٹری !!!
17/11/2021

17-11-2021
سرکاری نرخنامہ برائے سبزی فروٹ و پولٹری !!!

5 نومبر 2021 - جمعہ اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپ...
05/11/2021

5 نومبر 2021 - جمعہ
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ 5 نومبر جمعہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کردیا گیا ہے۔

بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب مل...
23/10/2021

بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رﺅف کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں جبکہ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ بے صبری سے اس میچ کے منتظر ہیں۔

20/07/2021
صرف سوشل میڈیا کی حد تک ایڈورٹائزمنٹ فلیکس بنانے کے لئے رابطہ کریں…Whatsapp +92-345-9893128SMS or Call… 24 Hrs0333-96989...
11/10/2020

صرف سوشل میڈیا کی حد تک ایڈورٹائزمنٹ فلیکس بنانے کے لئے رابطہ کریں…
Whatsapp +92-345-9893128
SMS or Call… 24 Hrs
0333-9698931
0345-5798931
0344-4342653

Address

SNK Street NO# 001 Shahid Abad
Mardan

Telephone

+923459893128

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SNK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share