Khabar Zone Pakistan

Khabar Zone Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khabar Zone Pakistan, Business Supply Service, Village Namal Mianwali, Mianwali.

Khabar Zone Pakistan 🇵🇰
پاکستان اور دنیا کی تازہ ترین، مستند اور اہم خبریں سب سے پہلے حاصل کریں۔
سیاسی، معاشی، کھیل، شوبز اور ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس ایک جگہ۔
📢 سچ پر مبنی اور فوری خبریں
🌍 ہر لمحہ باخبر رہیں
🔥 ٹرینڈنگ اور وائرل اپڈیٹس
Follow کریں اور ہر

🚨 لمحۂ فکریہ — آخر عوام کی جان کی قیمت کب سمجھی جائے گی؟ 🚨ہمارے ملک میں اکثر ترقیاتی کام تو شروع کر دیے جاتے ہیں، لیکن ...
13/05/2026

🚨 لمحۂ فکریہ — آخر عوام کی جان کی قیمت کب سمجھی جائے گی؟ 🚨

ہمارے ملک میں اکثر ترقیاتی کام تو شروع کر دیے جاتے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام کی حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
ہمارے علاقے رکھی میں پانی کی لائن بچھانے کے لیے کئی دنوں سے کھدائی جاری ہے۔ سڑکیں اور راستے جگہ جگہ سے کھود دیے گئے ہیں، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اب تک وہاں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔

نہ کوئی وارننگ بورڈ لگایا گیا، نہ حفاظتی ٹیپ، نہ رات کے وقت روشنی کا انتظام، اور نہ ہی عوام کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔
یہ صورتحال روزانہ گزرنے والے شہریوں، بزرگ افراد، بچوں، خواتین اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے شدید خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

خصوصاً رات کے وقت اندھیرے میں یہ کھدائی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر کوئی بزرگ شخص یا بچہ اس کھلی کھدائی میں گر جائے تو اس کی ذمہ داری کون لے گا؟
کیا متعلقہ ادارے کسی بڑے نقصان یا قیمتی جان کے ضائع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں؟

ترقیاتی کام عوام کی سہولت کے لیے کیے جاتے ہیں، نہ کہ عوام کو مشکلات اور خطرات میں ڈالنے کے لیے۔
یہ انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ جہاں بھی کھدائی یا تعمیراتی کام جاری ہو وہاں مکمل حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں۔

اہلِ علاقہ کی جانب سے متعلقہ حکام، ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں سے پُرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے، کھلی کھدائی کے گرد حفاظتی رکاوٹیں لگائی جائیں، وارننگ سائن نصب کیے جائیں اور رات کے وقت روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

عوامی مسائل کو نظر انداز کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کی علامت نہیں۔
امید ہے کہ ذمہ دار ادارے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے فوری عملی اقدامات کریں گے۔ #رکھی #پاکستان
Khabar Zone Pakistan

*نمل چکڑالہ: بیٹری شاپ میں آتشزدگی، دو افراد شدید زخمی*نمل چکڑالہ کے علاقے بن حافظ جی اڈا میں واقع ایک بیٹری شاپ میں اچا...
25/04/2026

*نمل چکڑالہ: بیٹری شاپ میں آتشزدگی، دو افراد شدید زخمی*

نمل چکڑالہ کے علاقے بن حافظ جی اڈا میں واقع ایک بیٹری شاپ میں اچانک آتشزدگی کے نتیجے میں دکاندار اور اس کا شاگرد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت خادم اور عادل کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ گیس کے ریٹرن والو کا پھنس جانا بتائی جا رہی ہے، جس سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تسنیم ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں میانوالی ریفر کیا جا رہا ہے۔






#حادثہ
#آتشزدگی












💥

23/04/2026

Khabar Zone Pakistan
بن حافظ جی اڈا پر ڈرائیورز میں ہنگامہ! معمولی بات پر شدید لڑائی، ویڈیو وائرل 🚨😱















Khabar Zone Pakistan 👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻💥💥💥💥💥💥حیدرآباد کنگز مین کے عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دیعثمان خان نے...
23/04/2026

Khabar Zone Pakistan
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
💥💥💥💥💥💥
حیدرآباد کنگز مین کے عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی
عثمان خان نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے کارنامہ انجام دیا۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے بیٹر عثمان خان پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

بدھ کو عثمان خان نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ عثمان خان کے پی ایس ایل کیریئر کی چوتھی سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 2023 میں ایک اور 2024 میں 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میں اب تک بابر اعظم، فخر زمان، کامران اکمل اور رئیلی روسو 3،3 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 33 ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔

اسٹیو اسمتھ نے صرف 47 گیندوں پر سنچری اسکور کی جب کہ انہوں نے 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ صاحبزدہ فرحان نے 66 اور جوش فلیپے نے 19 رنز بنائے جب کہ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بعدازاں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 214 رنز کا ہدف عثمان خان کی شاندار سنچری کی بدولت آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس کے علاوہ مارنس لبوشین نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ حسان خان 6 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ یوں حیدرآباد کنگز مین نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر حیدر آباد کنگز مین کے عثمان خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو حیدرآباد 8 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی جبکہ ملتان 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔۔۔۔۔۔
💥کیا حیدر آباد فائینل میں پہنچ پائے گی
کمنٹ کریں

















Khabar Zone Pakistan اسلام آباد، وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکست...
22/04/2026

Khabar Zone Pakistan

اسلام آباد، وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی ہے، جسے ملکی مالیاتی نظام میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے باقاعدہ بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں قانونی اور منظم سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔

ان کے مطابق اس سے قبل کرپٹو کمپنیوں اوربینکنگ سیکٹر کے درمیان کوئی باضابطہ رابطہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث کئی آپریشنل مشکلات پیش آتی تھیں۔

روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

وزیرمملکت نے واضح کیا کہ اگرچہ بینکوں کو کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم وہ خود کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں شامل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بینک اپنی یا صارفین کی رقم سے نہ تو کرپٹو خرید سکتے ہیں اور نہ ہی اسے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، تاکہ مالیاتی نظام میں شفافیت اور استحکام برقرار رہے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے، تاہم اس پر عملدرآمد کے لیے واضح ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہوگا۔
💥💥
👇👇👇






























Skip to contentایران نے مذاکرات میں شرکت کیلئے اپنی پہلی اور بنیادی شرط بتا دی،جا نئے کیا💥💥  تہران (اے بی این نیوز) ایرا...
22/04/2026

Skip to content

ایران نے مذاکرات میں شرکت کیلئے اپنی پہلی اور بنیادی شرط بتا دی،جا نئے کیا💥💥



تہران (اے بی این نیوز) ایرانی مندوب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایسے اشارے موصول ہوئے ہیں کہ وہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم ایران نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی بامعنی مذاکرات کے آغاز کے لیے یہ بنیادی شرط ہے۔

ایرانی مندوب کے مطابق تہران کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ جب تک اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا، اس وقت تک مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران دباؤ کے ماحول میں کسی قسم کی بات چیت پر آمادہ نہیں ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے امریکا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور ناکہ بندی کا خاتمہ اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہونا چاہیے۔ ایرانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہی کوئی پیش رفت ممکن ہے۔
📢👇
#ایران
















Khabar Zone Pakistan 💥💥💥💥💥💥پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دیدیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹی...
21/04/2026

Khabar Zone Pakistan 💥💥💥💥💥💥
پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دیدی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا سکی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 30 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنا سکی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شامل حسین 53، کپتان سعود شکیل 17، خواجہ نافع 12، بریٹ ہیمپٹن 7، بیون جیکبز 2 اور حسن نواز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے

ابرار احمد 24 اور الزاری جوزف 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سکندر رضا، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی اور عبید شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان کی 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

چارتھ اسالنکا 31، عبداللہ شفیق 14، شاہین آفریدی 8، سکندر رضا 5 اور محمد فاروق 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈینیئل سیمس 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 جبکہ ابرار احمد، بریٹ ہیمپٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
💥💥💥































💥

#کرکٹ






🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی...
21/04/2026

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 162 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے کا ہو گیا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی، فی اونس قیمت میں نمایاں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 778 ڈالر پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں کمی کا سبب بن رہی ہے

👍🏻✅🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️🎗️✅👍🏻




















‏ریسلمینیا 42 میں Oba Femi کے ہاتھوں شکست، بروک لیسنر نے روتے ہوئے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیاکچھ عرصے قبل (دسمبر 2...
21/04/2026

‏ریسلمینیا 42 میں Oba Femi کے ہاتھوں شکست، بروک لیسنر نے روتے ہوئے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

کچھ عرصے قبل (دسمبر 2025) ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا ریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد اے جے اسٹائلز (فروری 2026)نے بھی ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اب لگتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور لیجنڈ ریسلر نے لگ بھگ 3 دہائیوں طویل کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا 42 ممکنہ طور پر مقبول ریسلر بروک لیسنر کے کیرئیر کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ بھی تھا۔

2002 سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ جڑے بروک لیسنر کو اس ایونٹ میں Oba Femi کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔

ریسل مینیا 42 کی دوسری رات پہلا میچ بروک لیسنر اور Oba Femi کے درمیان ہوا اور شکست کے بعد بروک لیسنر اپنے ریسلنگ گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے جو کہ ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اشارہ تھا۔

عام طور پر ریسلرز کیرئیر کے اختتام پر علامتی طور پر اپنے گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

بروک لیسنر نے گیئر چھوڑنے کے بعد اپنے دوست اور طویل عرصے سے ان کے منیجر پال ہے مین کو گلے بھی لگایا جبکہ وہاں موجود تماشائیوں نے تھینک یو بروک کے نعرے لگائے۔

رنگ کو چھوڑنے سے قبل بروک لیسنر نے اسے فلور کو چوما اور اس خیال کو تقویت دی کہ یہ ان کا آخری میچ تھا۔

2002 میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بننے کے بعد انہوں نے 2004 میں اسے چھوڑ دیا تھا اور کافی عرصے بعد واپس آئے تھے۔

اپنے ڈبلیو ڈبلیو کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ، 3 بار یونیورسل چیمپئن شپ اور 2 بار رائل رمبل مقابلوں کو جیتا۔

2014 میں انہوں نے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کا 21 سال تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

































14/10/2023

fun challenge, fun challenges to do with friends, fun challenges, fun challenges to do at home, fun challenges to do with friends at home, fun challenges to do in sims 4, fun challenges to do in minecraft, fun challenges to do, fun challenges to do in fortnite, fun challenges to do with family, fun challenges to do with your friends, fun challenge videos, fun challenge who is lucky, fun challenge list gd, fun challenge games, fun challenge games at home

Address

Village Namal Mianwali
Mianwali
42200

Telephone

+923003668065

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabar Zone Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share