Social Face

Social Face معاشرتی اصلاح اور سماجی بہتری ہمارا عزم ہے۔ آئیے مل کر ایک باکردار اور مثبت معاشرے کی بنیاد رکھیں۔ delivery charges separately

🔴 قبلہ رخ متعین کرنے کا نادر اور سنہری موقع!آج بدھ، 15 جولائی 2026 کو الحمدللہ ہمیں ایک بار پھر یہ ایمان افروز اور برکتو...
15/07/2026

🔴 قبلہ رخ متعین کرنے کا نادر اور سنہری موقع!
آج بدھ، 15 جولائی 2026 کو الحمدللہ ہمیں ایک بار پھر یہ ایمان افروز اور برکتوں بھرا منظر دیکھنے کو ملے گا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ سال کا وہ شاندار موقع ہے جب آپ بغیر کسی قطب نما یا موبائل ایپ کے، سو فیصد درستگی کے ساتھ اپنے گھر، مسجد یا جائے نماز کے لیے قبلے کی سمت معلوم کر سکتے ہیں۔
⏰ اہم اوقات (آج دوپہر):
* سعودی وقت: دوپہر 12:26 بجے
* پاکستانی وقت: دوپہر 2:26 بجے
🗺️ قبلے کی سمت معلوم کرنے کا آسان طریقہ:
پاکستانی وقت کے مطابق ٹھیک دوپہر 2 بج کر 26 منٹ پر ان سادہ مراحل پر عمل کریں:
* عمودی چیز کا انتخاب: صحن، چھت یا کسی کھلی جگہ پر ایک لکڑی، راڈ یا اسکیل کو زمین پر بالکل سیدھا (90 ڈگری پر) کھڑا کریں۔
* سائے کا مشاہدہ: اس مخصوص وقت پر اس لکڑی کا سایہ زمین پر جس طرف جا رہا ہو، اسے دیکھیں۔
* قبلہ رخ کا تعین: سائے کی سمت کے بالکل مخالف (Opposite) رخ پر خانہ کعبہ کی سمت ہوگی۔ یعنی اگر آپ سائے کی طرف پیٹھ اور سورج کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں گے، تو آپ عین قبلہ رخ ہوں گے۔
> ⚠️ احتیاط: سورج کی طرف براہِ راست دیکھنے سے گریز کریں، صرف زمین پر بننے والے سائے کی مدد سے سمت کا تعین کریں۔
>
یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ایک بہترین نشانی اور موقع ہے، خود بھی فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ بھی یہ معلومات لازمی شیئر کریں!

11/07/2026

سماجی مسائل پر بولنے اور لکھنے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟

06/07/2026

گروپ کیپٹن طارق (شہید) کا یہ جرات مندانہ اقدام دراصل اس مادہ پرستانہ دور میں ایمان اور اخلاقی وجود کا وہ روشن مظہر ہے جو ہماری اجتماعی بے حسی کے منہ پر ایک کاری ضرب ہے۔ آج جس معاشرے میں انسانیت کا جنازہ نکل چکا ہو، جہاں ظلم دیکھ کر لوگ یا تو مصلحت پسندی کی چادر اوڑھ کر منہ پھیر لیتے ہیں یا محض تماشائی اور "کیمرہ مین" بن کر انسانی تذلیل کی فلمیں بناتے ہیں، وہاں ایک مردِ مومن کا اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک مظلوم خاتون کی عفت و عصمت کی حفاظت کے لیے کھڑے ہو جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ ایک سچے انسان اور باپ کا اصل منصب اقتدار یا طاقت کا بے جا مظاہرہ نہیں، بلکہ معاشرے کے کمزور اور مظلوم طبقات کی ڈھال بننا ہے۔ انہوں نے خوف اور لاتعلقی کے اس دورِ جاہلیت میں یہ گواہی دی کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا منافقت ہے اور حق کی خاطر جان پیش کر دینا ہی اصل زندگی ہے۔ پاک فضائیہ کے اس غیور سپوت نے اپنے خون سے شجاعت کی جو تاریخ رقم کی ہے، وہ اس بیمار معاشرے کے لیے ایک تازیانہ بھی ہے اور دعوتِ فکر بھی۔ ایسے ہی نفوسِ قدسیہ انسانیت کے بھرم کا پاسباں ہوتے ہیں، جنہیں تاریخِ عزیمت ہمیشہ سلام پیش کرتی رہے گی۔

اتوار کی چھٹی کا سرابسنسکرت کے نجومیوں نے اس دن کا نام 'آدِتْیہ وار' یعنی 'سورج کا دن' (Sunday) رکھ کر گویا مردِ مظلوم ک...
05/07/2026

اتوار کی چھٹی کا سراب

سنسکرت کے نجومیوں نے اس دن کا نام 'آدِتْیہ وار' یعنی 'سورج کا دن' (Sunday) رکھ کر گویا مردِ مظلوم کے مقدر کا فتوایٰ جاری کیا تھا۔ مغرب میں لوگ اس دن سورج کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن ہمارے ہاں اتوار کی صبح بیگم کے چہرے پر نمودار ہونے والی تپش یہ بتا دیتی ہے کہ آج میاں کا سکون جل کر راکھ ہونے والا ہے۔ ایک عام شادی شدہ مرد پورا ہفتہ جس 'اتوار' کے خواب بنتا ہے کہ وہ جی بھر کر سوئے گا، بچوں کے ساتھ ہنسے بولے گا اور چائے کا کپ تلے ہوئے پراٹھے کے ساتھ اطمینان سے پیئے گا، وہ خواب صبحِ سویرے ہی دھول میں مل جاتا ہے۔ یہ دن کیلنڈر پر 'تعطیل' کا دھوکا دے کر دراصل مردِ ناتواں کے احساسات اور اُمیدوں کا خون کرنے نازل ہوتا ہے۔
ابھی صبح کی ٹھنڈک باقی ہوتی ہے اور تھکا ہارا شوہر نیند کی آغوش میں ہفتے بھر کی تکان اتار رہا ہوتا ہے کہ اچانک ایک جھٹکے سے چلتا ہوا پنکھا بند کر دیا جاتا ہے۔ حبس کی ایک دم گھونٹ دینے والی لہر بستر پر پھیلتی ہے اور ساتھ ہی جھاڑو کی کھرکھراہٹ اور پونچھے کی بالٹی کا دل دہلا دینے والا شور جاگ اٹھتا ہے۔ بیگم کی ایک کڑکتی ہوئی آواز، جس میں ہفتے بھر کی گھریلو تلخیاں اور تھکن شامل ہوتی ہے، گونجتی ہے: "اٹھ جائیے! پورا ہفتہ تو دفتر میں آرام کرتے ہیں، آج کے دن بھی انسانوں کی طرح وقت پر نہیں اٹھا جاتا؟" میاں صدمے سے آنکھیں ملتا ہے، اور وہ خواب جو اس نے اپنی چھٹی کے لیے دیکھے تھے، ایک ہی پل میں چکنا چور ہو جاتے ہیں۔
اگلا مرحلہ واشنگ مشین کے اس صحنِ کارزار کا ہے جہاں بیگم سرف کا ڈبہ غصے سے الٹ رہی ہوتی ہیں، جیسے اس واشنگ مشین میں کپڑے نہیں بلکہ اپنی محرومیوں کو دھو رہی ہوں۔ شوہر، جو اب ایک سہمے ہوئے قیدی کی طرح کونے میں کھڑا ہوتا ہے، اسے حکم ملتا ہے: "کپڑے اتاریے، ادھر ہو جائیے، یہ پانی کا ٹب اٹھا لائیے!"۔ وہ میاں جو باہر کی دنیا میں ایک معزز افسر یا دکان دار ہوتا ہے، اس وقت اپنی نظروں میں اس قدر گر جاتا ہے کہ اسے لگتا ہے اس کی حیثیت گھر کے گیلے پونچھے سے زیادہ نہیں۔ وہ بچوں کو دیکھتا ہے، جو کارٹون دیکھنے کی حسرت دل میں لیے سہمے کھڑے 'کپڑے نچوڑنے' کی مشقت میں جتے ہوتے ہیں، تو باپ کا دل اندر سے پگھلنے لگتا ہے مگر وہ خود بے بس ہوتا ہے۔
دوپہر تک تپتی دھوپ میں، ننگے پاؤں جلتے ہوئے فرش پر کپڑے پھیلانے اور احکامات کی لو جھلنے کے بعد، شوہر کا بی پی اور روح دونوں نڈھال ہو چکے ہوتے ہیں۔ جب یہ 'دھلائی مہم' ختم ہوتی ہے، تو گھر تو چمک جاتا ہے لیکن میاں کا دل ویران ہو چکا ہوتا ہے۔ وہ پسینے میں شرابور، بھوکا پیاسا، کسی کونے میں بیٹھ کر اپنے کچلے ہوئے احساسات کا ماتم کرتا ہے اور سوچتا ہے کہ اس چھٹی سے تو پیر کا وہ ظالم دفتر ہزار درجہ بہتر تھا، جہاں کم از کم کوئی اس کی عزتِ نفس کو یوں جھاڑو پونچھے کے پانی میں نہیں بہاتا!

04/07/2026

پاسپورٹ آفس میانوالی شفٹ ہو گیا ہے
۔
اب پاسپورٹ آفس میانوالی خدمت مرکز کے سامنے سے منتقل ہو کر عمران خان والی ہسپتال، اب DHQ, کے سامنے پولیس پمپ کے ساتھ والی بلڈنگ میں منتقل ہو گیا ہے سوموار سے وہاں کام شروع کر دیا جائے گا ۔۔

شعیب نیازی ۔۔۔۔۔ دیارِ غیر میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے والی خبر!برطانیہ کے شہر سلاؤ میں پاکستانی نوجوان شعیب ...
03/07/2026

شعیب نیازی ۔۔۔۔۔

دیارِ غیر میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے والی خبر!

برطانیہ کے شہر سلاؤ میں پاکستانی نوجوان شعیب نیازی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پولیس کی مدد سے ایک مفرور ملزم کو فرار ہونے سے روک دیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری پر مقامی برطانوی شہریوں، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اور پولیس نے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایسے باہمت پاکستانی واقعی ہمارے ملک کا روشن چہرہ ہیں۔ شاباش شعیب نیازی، آپ پر فخر ہے! 🇵🇰👏

Address

Niazi Plaza PAF Road Mianwali
Mianwali
42200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Face posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Social Face:

Shortcuts

Share