16/01/2024
1. کیا آٹھ دانت بکری بوڑھی ہوتی ہے؟
2. ایک بکری اچھی خوراک پر کتنے سووے کر لیتی ہے ؟
نئے گوٹ فارمرز کے کیے جانے والے دو عام سوال اور انکے مدلل
جوابات ۔۔۔۔
جواب :
ہمارے ہاں آٹھ دانت بکری کو بوڑھا تصور کیا جاتا ہے جبکہ بکری کی اوسط عمر 12 سے 14 سال ہے اور بکری دو سے سوا دو سال کی عمر میں آٹھ دانت ہو جاتی ہے، اب ہر عام انسان سے سوال ہے کے کیا عقل اس بات کو تسلیم کرتی ہے کے ایک جاندار اپنا بچپن، لکڑکپن، نوجوانی اور پھر عین جوانی اپنی عمر کا 20% اور بقیہ 80% حصہ بڑھاپے میں گزارے ؟ یقیناً نہیں ۔ لہٰذا یہ بات کہنا کے 8 دانت جانور بوڑھا ہو جاتا ہے یہ عقل کے خلاف ہے اور اب تصویر کا دوسرا رخ دیکھتے ہیں کے جو لوگ 8 دانت جانور کو بوڑھا کہتے ہیں اُسکی کیا وجہ ہے ؟ تو اُسکی وجہ ہے کے اُن دوستوں کے پاس بکری 3 ، 4 یا 5 سال سے زیادہ survive ہی نہیں کرتی اُسکی درجنوں وجوہات ہیں جو اتنے قلیل وقت میں نا قابل بیاں ہے انشاءاللہ ملاقات کریں گے تو اس پے ڈیٹیل ڈسکشن ہوگی بہر حال اُسکی بنیادی وجوہات میں جانوروں کی غیر معیاری اور غیر متوازن خوراک، بغیر سوچے سجھے مختلف ونڈے، ادویات اور دیسی نسخوں کا بےجا استعمال جانور کے ری- پروڈکٹیو ( reproductive ) سسٹم کو تباہ کر دیتا ہے، ایسا جانور غنیمت ہے کے 4، 5 سوے بھی دے جائے، جانور کو بہت کم وزن اور کم عمری میں کراس کروا کر اُس سے بچے لینا بھی بڑی وجوہات میں سے ہے جو جانور کو اتنی کم عمری میں موت کے دہانے پر لا کھڑا کرتی ہیں ۔
آپکے دوسرے سوال کا جواب انتہائی مختصر ہے " کر سیوا، تے کھا میوا🍒 " جانور کو اگر معیاری اور متوازن غذا دی جائے اور اُسکی تمام بنیادی ضرورتوں کا بخوبی خیال رکھا جائے تو ہم نے بہت عام 15 سے 18 سوئے کرتے بکریوں کو دیکھا ہے اور ایک کمرشل فارم میں آپ 10 سے 12 مرتبہ بهی بکری سے بچے لینے میں کامیاب ہیں تو آپ ایک کامیاب فارمر ہیں ❤️🙏🏻
دعا گو:
زین الساجدین گوٹ فارم Zain ula sajideen Goat form
لائیو سٹاک فارمر & ریسرچر