Business for ever

Business for ever Only business related topic discussed this group . thanks

Business Forever کے لیے خصوصی پیشکش! AI-powered business audit کے ذریعے اپنے کاروبار کی صحیح صورتحال جانئیے۔ 2025 کی مار...
15/09/2025

Business Forever کے لیے خصوصی پیشکش! AI-powered business audit کے ذریعے اپنے کاروبار کی صحیح صورتحال جانئیے۔ 2025 کی مارکیٹنگ strategies سے اپنے کاروبار کو نئی بلندیوں تک پہنچائیے۔ یہ محدود وقت کی پیشکش ہے جو ہر business owner کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔

ہمارے ماہرین آپ کے کاروبار کا مکمل audit کر کے customized solution پیش کریں گے۔ یہ consultation بالکل مفت ہے اور ہر قسم کے کاروبار کے لیے موزوں ہے۔

عنوان: پاکستانی entrepreneurs کی ریکارڈ investment Startup ecosystem میں explosive growth نے نوجوان entrepreneurs کے خوا...
15/09/2025

عنوان: پاکستانی entrepreneurs کی ریکارڈ investment

Startup ecosystem میں explosive growth نے نوجوان entrepreneurs کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ Tech startups نے 45% ترقی کر کے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 2025 کی یہ بڑی کاروباری کامیابیاں پاکستان کو tech hub بنانے کی طرف اہم قدم ہیں۔

یہ کامیابیاں نہ صرف ملکی معیشت کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہیں۔ ہر کامیاب entrepreneur دوسرے کے لیے مشعل راہ بن رہا ہے۔

2025 میں کاروباری کامیابی کے AI secrets سے پردہ اٹھا!مصنوعی ذہانت سے چلنے والے مارکیٹنگ solutions نے کاروباری دنیا میں ا...
15/09/2025

2025 میں کاروباری کامیابی کے AI secrets سے پردہ اٹھا!

مصنوعی ذہانت سے چلنے والے مارکیٹنگ solutions نے کاروباری دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ڈیٹا ڈرائیون business decisions نے success rate میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔ عالمی مارکیٹ تک رسائی نے چھوٹے کاروباروں کو بھی بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا ہے۔

یہ AI secrets نہ صرف کاروباری لاگت کو کم کرتے ہیں بلکہ منافع کو بھی زیادہ سے زیادہ بڑھاتے ہیں۔ ہر کاروبار ان جدید طریقوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

"پیسے خرچ کرنے سے پہلے سوچنا سیکھ لیں… کامیابی بچت سے شروع ہوتی ہے!"
28/06/2025

"پیسے خرچ کرنے سے پہلے سوچنا سیکھ لیں… کامیابی بچت سے شروع ہوتی ہے!"

"کامیاب لوگ ایک دن میں سب کچھ نہیں کرتے… لیکن ہر دن ایک قدم بہتر ضرور بنتے ہیں۔"
28/06/2025

"کامیاب لوگ ایک دن میں سب کچھ نہیں کرتے… لیکن ہر دن ایک قدم بہتر ضرور بنتے ہیں۔"

📈 "کامیاب وہ نہیں ہوتا جو بس خواب دیکھے… کامیاب وہ ہوتا ہے جو روزانہ ڈسپلن کے ساتھ ان خوابوں کے لیے کام کرتا ہے۔"✅ روزان...
28/06/2025

📈 "کامیاب وہ نہیں ہوتا جو بس خواب دیکھے… کامیاب وہ ہوتا ہے جو روزانہ ڈسپلن کے ساتھ ان خوابوں کے لیے کام کرتا ہے۔"

✅ روزانہ چھوٹے گولز لکھیں
✅ روزانہ خود سے وعدہ کریں
✅ اور سب سے بڑھ کر — روزانہ اپنا وعدہ پورا کریں

یاد رکھیں:
Motivation fades, but discipline delivers.

🌅 "صبح سورج سب کے لیے نکلتا ہے، لیکن کامیابی صرف اُن کے لیے جو وقت پر جاگ کر اپنا دن جیتے ہیں۔"☕ ایک کامیاب بزنس مین ہر ...
28/06/2025

🌅 "صبح سورج سب کے لیے نکلتا ہے، لیکن کامیابی صرف اُن کے لیے جو وقت پر جاگ کر اپنا دن جیتے ہیں۔"

☕ ایک کامیاب بزنس مین ہر صبح خود سے وعدہ کرتا ہے:

آج کچھ بہتر سیکھوں گا

آج تھوڑا بہتر کام کروں گا

آج کی تھکن کل کی ترقی بنے گی

✅ سبق:
اگر آپ ہر دن کا آغاز ایک چھوٹے لیکن واضح مقصد سے کریں، تو بڑے خواب آہستہ آہستہ حقیقت بن جاتے ہیں۔

🔚 آخر میں پیغام:
“کامیابی کسی کے دروازے پر دستک نہیں دیتی — جاگنا پڑتا ہے، نکلنا پڑتا ہے، اور تلاش کرنی پڑتی ہے!”

25/03/2022

Acer C720 Chromebook Laptop
Intel® Celeron 2957U
Windows 10
4GB ddr3 RAM
128 GB SSD 6 hours battery backup Pkr
Location Mianwali city

 #کاروباری خوبیاں کاروبار کرنا کچھ لوگوں کو خدا کی طرف سے تحفہ کے طور پر ملتاہے وہ کسی سے سیکھے نہیں ہوتے آپ نے اکثر دیک...
23/06/2019

#کاروباری خوبیاں
کاروبار کرنا کچھ لوگوں کو خدا کی طرف سے تحفہ کے طور پر ملتاہے وہ کسی سے سیکھے نہیں ہوتے آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کچھ بچے بہت ہوشیار ہوتے ہیں وہ چیزوں کو معمولی منافع پر بیچنا جانتے ہیں اگر یہی بچے کسی اور ملک میں ہوں تو ان کی تعریف کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے بچہ محنتی ہے اور گھر والوں کی مالی معاونت کر رہا ہے اور یہی بچہ آگے جا کر ایک کامیاب کاروباری شخص بن جاتا ہے جبکہ ہمارے ہاں الٹی چکی چلتی ہے ایسے بچے کو سب سے پہلے گھر والوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بعد میں باہر کے لوگ اگر ایسے بچے کی تھوڑی سی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہی بچہ اگے چل کر لوگوں سے نوکری لینے کی بجائے نوکری دینے والا بن سکتا ہے
ایسے بچوں کو گھر والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ بھی کسی ایسے بچے کو دیکھیں تو اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنی تعلیم و تجربے سے تھوڑی رہنمائی بھی کر دیں ۔
اللہ پاک ہم سب کو آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق دے آمین

زیتون کا باغ لگائیں ۔ ہزار سال تک بھر پور منافع کمائیں ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں ایک مرتبہ زیتون کا باغ لگا ...
23/06/2019

زیتون کا باغ لگائیں ۔ ہزار سال تک بھر پور منافع کمائیں

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں ایک مرتبہ زیتون کا باغ لگا لیں تو وہ کم از کم ایک ہزار سال تک پھل دیتا رہے گا.

زیتون کن کن اضلاع میں لگایا جاسکتا ہے؟

زیتون کے باغات پنجاب سمیت پاکستان کے تمام علاقوں میں کامیابی سے لگائے جا سکتے ہیں. حتی کہ چولستان میں بھی زیتون کی کاشت ہو سکتی ہے.
لیکن فی الحال زیتون کی کاشت کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کی ساری توجہ پوٹھوہار کے علاقوں پر مرکوز ہے.

زیتون کس طرح کی زمین میں لگایا جاسکتا ہے؟

زیتون کا پودا ہر طرح کی زمینوں مثلاََ ریتلی، کچی، پکی، پتھریلی، صحرائی زمینوں میں کامیابی سے لگایا جا سکتا ہے. صرف کلر والی زمین یا ایسی زمینیں جہاں پانی کھڑا رہے، زیتون کے لئے موزوں نہیں ہیں.

زیتون کو کتنے پانی کی ضرورت ہے؟

زیتون کے پودے کو شروع شروع میں تقریبا دس دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے. جیسے جیسے پودا بڑا ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کی پانی کی ضرورت بھی کم ہوتی جاتی ہے.
دو سال کے بعد زیتون کے پودے کو 20 سے 25 دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے.

زیتون کے پودے کب لگائے جا سکتے ہیں؟

زیتون کے پودے موسمِ بہار یعنی فروری، مارچ , اپریل یا پھر مون سون کے موسم یعنی اگست، ستمبر ، اکتوبر میں لگائے جا سکتے ہیں.

زیتون کے پودے لگانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

زیتون کا باغ لگاتے ہوئے پودوں کا درمیانی فاصلہ 10×10 فٹ ہونا ضروری ہے. اس طرح ایک ایکڑ میں تقریبا 400 پودے لگائے جا سکتے ہیں. یہ بھی دھیان رہے کہ زیتون کے پودے باغ کی بیرونی حدود سے تقریباََ 8 تا 10 فٹ کھیت کے اندر ہونے چاہیئں.
پودے لگانے کے لئے دو فٹ گہرا اور دو فٹ ہی چوڑا گڑھا کھودیں. اس کے بعد زرخیز مٹی اور بھل سے گڑھوں کی بھرائی کر دیں. اب زیتون کا پودا لگانے کے لئے آپ کی زمین تیار ہے.
پودے کو احتیاط سے شاپر سے نکالیں تاکہ گاچی وغیرہ ٹوٹ کر جڑوں کو ہوا نہ لگ جائے. گڑھے کی مٹی کھود کر پودا لگائیں اور اس کے بعد پودے کے چاروں طرف مٹی کو پاؤں کی مدد سے دبا دیں تاکہ پودا مستحکم ہو جائے. چھوٹے پودے کا تنا ذرا نازک ہوتا ہے اس لئے پودے کو پلاسٹک کے پائپ سے سہارا دے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے. سہارے کے لئے لکڑی کا استعمال نہ کریں کیونکہ لکڑی کو دیمک لگ سکتی ہے جو بعد میں پودے پر بھی حملہ آور ہو سکتی ہے.

زیتون کی کون کون سی اقسام کہاں کہاں کاشت کی جا سکتی ہیں؟
پوٹھوہار اور اس کے ملحقہ اضلاع کے لئے درج ذیل اقسام کاشت کی جا سکتی ہیں.
نمبر 1. لسینو
نمبر 2. گیملک
نمبر 3. پینڈولینو
نمبر 4. نبالی
نمبر 5. آربو سانا
نمبر 6. کورونیکی
نمبر 7. آربیقوینہ
پنجاب اور سندھ کے گرم علاقوں سمیت دیگر گرم علاقوں کے لئے درج ذیل اقسام کاشت کرنی چاہئیں.

نمبر 1. آربو سانا

نمبر 2. کورونیکی

نمبر 3. آربیقوینہ

یاد رکھیں زیتون کا باغ لگاتے وقت کم از کم دو یا دو سے زائد اقسام لگانی چاہئیں اس طرح بہتر بارآوری کی بدولت پیداوار اچھی ہوتی ہے.

زیتون کے باغ کو کھادیں کتنی اور کون کونسی ڈالنی چاہئیں؟

کھاد دوسرے سال کے پودے کو ڈالیں. دوسرے سال کے پودے کے لئے:
گوبر کی کھاد . . . . 5 کلوگرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 5 کلو گرام کا اضافہ کریں
نائٹروجن کھاد . . . . 200 گرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 100 گرام کا اضافہ کریں
فاسفورس کھاد . . . . 100گرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 50 گرام کا اضافہ کریں
پوٹاش کھاد . . . . . . 50 گرام فی پودا ڈالیں . . . . .. اگلے سالوں میں ہر سال 50 گرام کا اضافہ کریں

زیتون کے پودے کو پھل کتنے سال بعد لگتا ہے؟

عام طور پر 3 سال میں زیتون کے پودے پر پھل آنا شروع ہو جاتا ہے.

زیتون کے پودے پر پھل پہلے سبز اور پھر جامنی ہو جاتا ہے۔ سبز پھل اچار اور جامنی تیل نکالنے کے لئے استعمال ہوتا ہے
زیتون کے باغ سے فی ایکڑ کتنی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے؟

زیتون کے ایک پودے سے پیداوار کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ نے پودے کی دیکھ بھال کس طرح سے کی ہے.

اچھی دیکھ بھال کی بدولت ایک پودے سے 60 کلوگرام یا اس سے بھی زیادہ زیتون کا پھل با آسانی حاصل ہو سکتا ہے.

لیکن اگردیکھ بھال درمیانی سی کی گئی تو 40 کلوگرام فی پودا پھل حاصل ہو سکتا ہے. انتہائی کم دیکھ بھال سے پودے کی پیداوار 25 سے 30 کلوگرام فی پودا تک بھی گر سکتی ہے. لہذا ماہرین زیتون کے باغات کی فی ایکڑ پیداوار کا حساب لگانے کے لئے 25 کلو گرام فی پودا پیداوار کو سامنے رکھتے ہیں.
اس طرح ایک ایکڑ میں موجود 400 (اوسط) پودوں سے 10000 ہزار کلوگرام زیتون کا پھل حاصل ہو سکتا ہے.

ایک ایکڑ کے پھل سے کتنا تیل نکل آتا ہے؟
بہتر یہ ہے کہ زیتون کے کاشتکار پھل کو بیچنے کی بجائے اس کا تیل نکلوائیں اور پھر اس تیل کو مارکیٹ میں فروخت کریں. زیتون کے پھل سے 20 سے 30 فی صد کے حساب سے تیل نکل آتا ہے.
20 فی صد کے حساب سے ایک ایکڑ زیتون کے پھل ( 10000 کلوگرام ) سے تقریبا 2000 کلو گرام تیل نکل آتا ہے.

فی ایکڑ آمدن کتنی ہو سکتی ہے؟
یوں تو مارکیٹ میں بڑے بڑے سپر سٹوروں پر آپ کو زیتون کا تیل کوالٹی کے حساب سے 800 روپے سے لیکر 1100 روپے فی کلو تک مل سکتا ہے. لیکن واضح رہے کہ یہ سارے کا سارا تیل باہر سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی کوالٹی پر ماہرین کے شدید تحفظات ہیں. ماہرین کہتے ہیں کہ مختلف برانڈوں کا درآمد شدہ تیل جو پاکستانی مارکیٹ میں بک رہا ہے یہ خالص زیتون کا تیل نہیں ہے بلکہ اس میں کئی دوسرے تیلوں کی ملاوٹ ہوتی ہے .

گرین ایگرو کی معلومات کے مطابق چکوال میں تحقیقاتی ادارے کے پلانٹ سے نکالا جانے والا تیل کم از کم 2 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے بک رہا ہے. واضح رہے کہ چکوال کا زرعی تحقیقاتی ادارہ کسانوں کو تیل نکالنے کی مفت سہولت فراہم کر رہا ہے.

اگر ریٹ واقعی دو ہزار روپے فی کلو گرام ہو تو آمدن کا حساب آپ خود لگا سکتے ہیں. گرین ایگرو نے آمدن معلوم کرنے کے لئے 800 روپے فی کلو گرام کے ریٹ کو سامنے رکھا ہے.

اس طرح سے 2000 کلو گرام تیل سے حاصل ہونے والی آمدن تقریباََ 16 لاکھ روپے بنتی ہے. اگر باغ کی اچھی دیکھ بھال کی جاے تو امدن دوگنا ھو سکتی ھے
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ زیتون کے پھل سے تیل کے علاوہ اچار اور مربع جات بھی بنائے جاتے ہیں. اور ویسے بھی جس درخت کی اللہ نے قرآن میں قسم کھائی ہے اس میں نقصان کیسے ہوسکتا ہے

Address

Old Azeem Floor Mills Watta Khel Mianwali
Mianwali
42200

Telephone

+923060400358

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business for ever posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Business for ever:

Share