25/02/2026
**نادرا کی خدمات سے متعلق ایک اہم وضاحت**
*نادرا کسی بھی خدمات کے لیے آپ سے کسی دستاویز کی فوٹو کاپی طلب نہیں کرتا۔ شہری بلا ضرورت کاپی ساتھ لانے سے گریز کریں۔*
*یونین کونسل سے جاری شدہ دستاویزات جیسے برتھ سرٹیفکیٹ یا میرج سرٹیفکیٹ کی کاپی نادرا دفتر لانا ضروری نہیں۔*
*اگر آپ کے پاس متعلقہ دستاویز کا CRMS نمبر موجود ہے تو وہی کافی ہے۔ نادرا براہ راست سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی تصدیق کرتا ہے۔*
*شہریوں کی سہولت اور شفافیت نادرا کی ترجیح ہے۔ درست معلومات حاصل کریں اور غیر ضروری دستاویزات ساتھ لانے سے بچیں*