Potato Exchange

Potato Exchange All About Potato Seeds, Growing, Stock, Trading, Agents, Consultants, Import & Export Potato Price. For Latest Updates You Can Join WhatsApp Channel.

آلو کی پچھیتی فصل کمزور نگہداشت ۔ نامناسب موسمی حالات اور کہرے کہ وجہ سے کم اوسط پیداوار۔۔ منڈیوں میں اچھے مال نہیں ا رہ...
06/02/2026

آلو کی پچھیتی فصل کمزور نگہداشت ۔ نامناسب موسمی حالات اور کہرے کہ وجہ سے کم اوسط پیداوار۔۔

منڈیوں میں اچھے مال نہیں ا رہے ہیں ۔ کمزور مال کی آمد سے منڈیاں شدید دباؤ کا شکار ہیں ۔

31/01/2026

کویٹہ منڈی میں دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے اور منڈی ابھی بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے لوگ منڈی کے اندر دوکانوں میں محصور ہیں

آلو نامہ 17 جنوری 2026 پاکستانی آلو کی بیرون ملک ایکسپورٹ کی اہم منڈیوں - افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے آگے - ایران کے...
17/01/2026

آلو نامہ 17 جنوری 2026
پاکستانی آلو کی بیرون ملک ایکسپورٹ کی اہم منڈیوں - افغانستان، وسطی ایشیا اور اس سے آگے - ایران کے راستے آلو کی برآمدات کی اجازت دینے کے وفاقی فیصلے سے کاشتکاروں اور تاجروں کو کوئی خاطر خواہ فوائد حاصل ہونے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں ۔ اس کی بنیادی وجہ لاجسٹک رکاوٹوں اور مال برداری کے اخراجات ہیں ۔ وسطی ایشیائی و روسی ریاستوں بشمول افغانستان و ترکمانستان جیسے ممالک کی منڈیوں تک آلو کی ترسیل براستہ ایران۔ و تہران کے یا اس کے ذریعے تجارت کرنے والے ممالک پر عائد 25 فیصد امریکی ٹیرف کی وجہ سے یہ آلو کی ایکسپورٹ بذریعہ متبادل راستوں کی حکومتی پیشکش صرف ایک کھٹا لالی پاپ ہے ۔ ۔ یہ اقدام پنجاب کے کاشتکاروں کے اس مطالبے کے بعد کیا گیا ہے کہ حکومت مقامی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے آلو کی برآمدات پر سبسڈی دے۔ اس معاملے کی سنگینی کا اندازہ کسانوں کی کھڑی فصلوں کو زائل کرنے اور ان ہیں ہل چلانے کی خبروں سے لگایا جا سکتا ہے۔

آلو کی کاشت بلاشبہ ایک منافع بخش کاروبار ہے اور آلو پر حالیہ زوال 2018/2019 کے دوران بھی دیکھنے میں آیا تھا جب بارڈرز تو کھلے تھے لیکن بین الاقوامی منڈیوں میں بھی آلو کی ڈیمانڈ نا ہونے کے باعث آلو کی قیمتیں 300 روپے تا 500 روپے فی 120 کلو بوری تھا ۔

آلو کی کاشت اور کاروبار میں نئے نئے علاقے کاشتکار و تاجران گزشتہ 5 سالوں کے دوران مائل ہوئے ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق اس طبقہ کی تعداد 4 گنا بڑھ چکی ہے اور زیر کاشت رقبہ بھی 5 لاکھ ایکڑ سے بڑھ کر دو گنا یعنی 10 لاکھ ایکڑ تک پہنچ چکا ہے ۔

موجودہ حالات کے تناظر میں بارڈر کی بندش کو مورد الزام ٹھہرانا صرف اور صرف کم عقلی اور مندے کی بنیادی وجوہات تلاش کرنے اور مستقبل میں ان غلطیوں کو نا دہرانے کے لئے ہوم ورک نا کرنے بلکہ اس محنت طلب کام سے جان چھڑوانے کے مترادف ہو گا ۔

کسی بھی جنس کا مندہ یا تیزی چند دنوں یا راتوں رات ہو جانے والا پراسس ہرگز نہیں ہے بلکہ مختلف عوامل موسمی حالات و دیگر سینکڑوں وجوہات مل کر مستقبل کی سمت طے کرتے ہیں۔
کاشتکاروں کو آلو کے مندے سے گھبرا کر مارکیٹ میں رش ڈالنے کی بجائے اپنی فصل کو وقت سے پہلے پٹائی کر کے منڈیوں میں بھیجنے سے گریز کرنا چاہیے۔ مہنگے کھاد بیج سپرے و ٹھیکہ جات کے عوض آلو کی کچی پٹائی کرنا اور بھرپور طریقے سے کرنا درست نہیں ہے ۔ فصل کو زمین میں پورا وقت دیں ۔ ریٹ پکڑنے کے چکر میں پٹائی جلد کروانے سے نا ہی وہ اوسط حاصل کی جاسکتی ہے اور نا ہی منافع کمایا جا سکتا ہے
کچھ حقائق یہ بھی ہیں کہ آلو کی کاشت گزشتہ سال کی نسبت لگ بھگ 15 فیصد کم ہوئی ہے ۔
آلو کی فصل پر گزشتہ سالوں میں دیکھا جانے والا رنگ و روپ نہیں ہے ۔

جن احباب نے پٹائی کر لی ہے وہ کم اوسط پیداوار کا سامنا کر رہے ہیں۔

حقیقت صرف یہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ایکسپورٹ وقت سے پہلے یعنی کچی پٹائی کے دوران ہی شروع ہو جایا کرتی تھی جس وجہ سے آلو کا ریٹ بہتر رہتا تھا لیکن کولڈ سٹور میں کے جایا جانے والا آلو کم منافع بخش ہوتا تھا ۔ ابھی گزشتہ سال ہی دیکھ لیں مہنگے داموں سٹاک کیا ہوا آلو بعد ازاں نقصان دہ ثابت ہوا۔ آلو کا کھیل اپنے پرانے پیٹرن پر چل پڑا ہے ایسے سیزن اکثر و بیشتر ماضی میں گزر چکے ہیں ۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں اپنے اعصاب مظبوط رکھنے کی ضرورت ہے ۔ آلو کا چھلکا پکنے تک آلو فروخت نہیں کرنا چاہیے ۔
ویسے بھی اس وقت اگر بارڈر کھول بھی دیا جائے تو کسی ملک میں آلو کی ڈیمانڈ نہیں ہے جب تک آلو کا چھلکا نہیں پک جاتا آلو ایکسپورٹ کے قابل نہیں ہوتا ۔
ایکسپورٹ اپنے وقت پر شروع ہو گی جس کا مناسب وقت مارچ ہے ۔

مارچ تک آلو کا چھلکا پکا کر ڈھیری میں رکھیں ۔ مکئی کی کاشت کرنے کے لئے دیگر ذرائع سے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں ۔

انشاء اللہ بہتری کے امکانات پیدا ہو جائیں گے ۔

دعا گو

عاصم مہتاب رانا
آف اوکاڑہ

14/01/2026

پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ۔

شدید کہرے سے آلو و دیگر سبزیات شدید متاثر۔

آلو کے کاشتکار احباب احتیاطی تدابیر اپنائیں

14/01/2026

آلو کے کاشتکار پٹائی کم کریں ۔
مارکیٹ آنے والے دنوں میں بہتر ہونے کا قوی امکان ہے ۔

والله عالم

08/01/2026

آلو کی قیمتیں زمین بوس
ہر عروج کے بعد زوال
اور ہر زوال کے بعد عروج

09/11/2025

سبزی
منڈی ڈیرہ غازی خان
نیا آلو 9 نومبر 2025

05/11/2025
انڈیا کا آلو
28/10/2025

انڈیا کا آلو

ترکی
28/10/2025

ترکی

28/10/2025

اسمی آسٹریکس موزیکا سانتا فروخت کرنے کے لئے رابطہ کریں ۔

03018777751

27/10/2025

درود پاک کثرت سے پڑھیں ۔

Address

Okara

Telephone

+923116085221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Potato Exchange posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share