25/11/2025
یا اللہ! ہماری زبان کو درود کا ذائقہ دے، ہمارے قلم کو درود کا رنگ دے، اور ہماری کاوش کو وہ قبولیت دے۔ کہ نسلوں کی نسلیں درود پڑھنے والی بن جائیں۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ بچے ہمارا نام جانیں۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے محبوب ﷺ کا نام لینا سیکھیں۔ ہم انہیں کوئی نظریہ نہیں دینا چاہتے۔ ہم صرف چاہتے ہیں کہ ان کے لبوں پر روزانہ درود و سلام ہو۔ اللّہ کریم اپنے فضل ، أقا جان ﷺ کی نظر خاص اور پنجتن پاک کے صدقے سے ہمیں ہماری آنے والی نسلوں کو عاشق درود و سلام بنائے۔