05/08/2026
گورنمنٹ ایڈوانس ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (GATTC)، حیات آباد، پشاور کی جانب سے اہلِ کشمیر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔
کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق، امن اور باوقار زندگی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آج کے دن ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی ہمت، قربانیوں اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ انہیں امن، انصاف اور خوشحالی نصیب ہو۔
آئیے! ہم اتحاد، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں اور انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کریں۔
"کشمیر سے ہمارا رشتہ، محبت، اخوت اور انسانیت کا رشتہ ہے۔"
"کشمیر بنے گا پاکستان" ۔۔ "پاکستان زندہ باد
اللہ تعالیٰ اہلِ کشمیر کو امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔
KashmirSolidarityDay #