15/04/2026
میرے والد صاحب نے میرا برتھ سرٹیفکیٹ سائن کیا،
اور میں نے اُن کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سائن کیا۔
انہوں نے میرا پہلا لباس چُنا،
اور میں نے اُن کا آخری لباس۔
انہوں نے میری پہلی سانس دیکھی،
اور میں نے اُن کی آخری سانس۔
انہوں نے مجھے چلنا سکھایا،
اور میں نے اُنہیں اُن کی آخری آرام گاہ تک پہنچایا۔
باپ وہ سایہ ہوتا ہے جو زندگی بھر اولاد پر چھایا رہتا ہے،
اور جب وہ سایہ اٹھ جائے تو زندگی کی دھوپ زیادہ تیز محسوس ہونے لگتی ہے۔
تیرے قدموں میں سکون آج بھی ملتا ہے مجھے،
تیری تربت سے دعاؤں کی صدا آتی ہے۔
یا اللہ! میرے پیارے والدِین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما،
ان کی کامل مغفرت فرما،
ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے،
اور ہمیں ان کے لیے ہمیشہ دعا کرنے والا بنا دے۔
باپ کبھی مرتا نہیں،
وہ ہمیشہ اولاد کی دعاؤں میں زندہ رہتا ہے۔
آمین یارب العالمین
یومِ وفات مولانا روزی گل عابد مرحوم