BalochGanj

BalochGanj Desigin & development

We, at BalochGanj, have experties and skills enough to make our products top-n

29/12/2020

Coming soon we are launching our new project.insha Allah

Bringing Modern Technology Right at your fingertips.            Visit our website http://balochganj.com/Contact us 03361...
24/08/2020

Bringing Modern Technology Right at your fingertips.
Visit our website http://balochganj.com/
Contact us 0336189606

20/08/2020

آآن لائن شاپنگ ویب سائٹ بنوائیں اور سب آن لائن بیچ دیں۔
ویب سائٹ بنوانے، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ایس ای او، واٹس اپ مارکیٹنگ اور دیگر آئی ٹی سروسز کے لئے ابھی رابطہ کریں۔
03361897606

08/07/2020

Coming soon we are launching our website Insha Allah

24/05/2020

میموری کارڈ /Micro SD
اسلام علیکم، امید ہیں سب خیریت سے ہونگے۔ اس پوسٹ میں آپکو میموری کارڈز کے متعلق اپنے ناقص علم کے مطابق آگاہ کرونگا۔ ہمارے ہاں عموما زیادہ اسپیس یا سٹوریج والے میموری کارڈز کو (اپنے موبائل سے مسابقت رکھے بنا) خریدا جاتا ہے۔ جسکا خمیازہ بعد میں میموری کارڈ خراب ہونے یا کچھ عرصہ کارآمد ہونے کے بعد بیکار ہو جانے کی صورت میں بھگتا جاتا ہے۔ سب سے پہلے تو ہمیں یہ علم ہونا چاھیئے کہ ہم میموری کارڈ کونسا خرید رہے ہیں۔ میموری کارڈ چار قسم کے ہوتے ہیں۔
SD Stander (up to 2 GB)
SDHC Stander (over 2GB to 32GB)
SDXC Stander (over 32GB to 2TB)
SDUC Stander (over 2TB to 128TB)
ان چار اقسام میں سے ابھی چار نمبر والی مارکیٹ میں نہیں آئ پر جلد ہی آجائے گی۔ لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر والی قسم اس وقت مارکیٹ میں ہر موبائل شاپ پر مل جاتی ہے۔ پہلے نمبر والی ایس ڈی چونکہ کم جی بی کی ہے اسلئے وہ تو ہر گیجٹ یا موبائل میں آسانی سے چل جائے گی۔ لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر والا میموری کارڈ صرف انہی ڈیوائسز میں کام کرتا ہے جو اسے سپورٹ کرتی ہیں۔ یعنی ایس ڈی کا ڈیوائس کے ساتھ مسابقت رکھنا لازم ہے ورنہ چل تو جائے گی پر کچھ دورانئے کے لیئے۔ لہذا سب سے پہلے آپکو اپنے موبائل کا ماڈل نمبر گوگل میں سرچ کرکے اسکی کارڈ سلاٹ کی انفارمیشن چیک کرنا چاھئے۔ اب سپیسیفیکیشن میں بعض کارڈ سلاٹ میں میموری کارڈ کو نام سے مینشن کیا ہوتا جیسے MicroSDXC مطلب آپکا موبائل 2TB تک ایس ڈی کارڈ رن کر سکتا اوربعض موبائل کے کارڈ سلاٹ کے آگے up to 200GB یا up to 64GB لکھا ہوتا۔ تو ایک دفعہ اپنے موبائل کی سپیسیفکیشن ضرور دیکھئے کہ آیا آپکا موبائل زیادہ ایس ڈی کارڈ کے سٹوریج حجم کو برداشت کرنے کے قابل ہے یا کچھ دن ہی نکالے گا۔
اب آتے ہیں میموری کے اوپر لکھے گئے نمبرز اور چند ورڈ جسکے بارے میں بہت سے کم عوام کو معلومات ہوگی۔ سب سے پہلے میموری کلاس، آپ جب بھی میموری خریدیں تو اس پر موجود C2, C4, C6, C10 لکھا دیکھیں گے۔ یہ رائیٹنگ سپیڈ مینشن کی جاتی ہے کہ اگر C2 والا کارڈ ہے تو وہ منیمم 2 میگابائیٹ کی سپیڈ کو رائیٹ کر پائے گا اور اگر C10 ہے تو وہ کم سے کم دس میگا بائیٹ کو پر سیکنڈ رائیٹ کرے گا۔اسی طرح U1 اور U3 بھی میموری کارڈ پر لکھا ہوتا ہے وہ بھی رائیٹ اسپیڈ پر سیکنڈ کو شو کرتا ہے۔ ایسے ہی ایک نمبر V10 سے V90 تک یا ایسا کچھ V لکھا ہوتا ہے وہ دراصل ویڈیو کلاس کے بارے لکھا ہوتا ہے کہ آپکا میموری کارڈ کتنے میگا بائیٹ( 10 سے 90) پر سیکنڈ کی اسپیڈ سے رائیٹ کرتے ہوے پلے کرتا ہے۔ ایسے ہی اور بھی بہت کچھ میموری کارڈ کے اوپر لکھا ہوتا ہے لیکن سب کی تفصیل بتانے پر پوسٹ کافی لمبی ہوجائے گی اور ویسے بھی آج کل ہر قسم کی چاھے وہ اصلی ہو یا نقلی میموری کارڈ، دونوں پر ایسا کچھ ہی بڑھا چڑھا کر لکھا جاتا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ ویسے تو میں میموری کارڈ کے حق میں ہی نہیں ہوں، اسکی وجہ یہی ہے کہ چاھے جتنی بھی اچھی کوالٹی یا کمپنی کا ہو اگر ایک دفعہ کرپٹ ہو جائے تو پھر بنا ریکوری سافٹ وئیر کے ڈیٹا واپس نہیں آتا۔ اور اسکے لئے آپکو ایک عدد کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ درکار ہوگا جسمیں ریکوری سافٹ (کریکڈ ورژن بہت سے مل جاتے ہیں جو کہ 100 میں سے 30 یا 40 فیصد ڈیٹا ریکور کر تو دیں گے لیکن ساتھ ہی ساتھ آپکے کمپیوٹر/لیپ ٹاپ کی ونڈو کا ستیاناش مار دیں گے) آفیشلی ریکوری سافٹوئیر بہت مہنگا ہوتا ہے۔ جو عموما سالانہ اقساط پر خریدا جاتا ہے۔ لہذا میری مانیں تو ان میموری کارڈز کے جھنجٹ میں پڑنا ہی چھوڑ دیں۔ پھر بھی اگر آپ نے میموری کارڈ لینا ہے تو بہتر ہے آن لائن آرڈر سے اجتناب کریں اور خود کسی اچھی شاپ یا مال سے samsung یا Sandisk کا خریدیں۔ یہ دونوں کمپنیز ٹیسٹ کے عمل سے گزارنے کے بعد ہی میموری کارڈ مارکیٹ میں بھیجتی ہیں۔ اور ان میموری کارڈز پر جو Read and write اسپیڈ لکھی ہوتی ہے وہ اوریجنل ہی مینشن کی ہوتی ہیں۔
ویسے اگر آپ نے صرف اپنا موبائل ڈیٹا ہی سیو رکھنا ہے تو بہت سے کلاوڈز ایپ سٹور پر دستیاب ہیں جیسا کہ Degoo Cloud ، OneDrive, Getspace یا ایسے چند دیگر کلاوڈز میں سے ایک کو گوگل پلے سٹور سے ڈاونلوڈ کریں اور ان میں اپنی آئ ڈی رجسٹر کر کے جتنا مرضی ہیوی ڈیٹا آپ محفوظ کر سکتے ہیں۔ نہ تو موبائل خراب ہونے کی صورت میں ڈیٹا کھونے کا ڈر، نہ میموری کارڈ کا روز روز کا جھنجٹ اور نہ ہی موبائل چینج کرنے پر ڈیٹا ختم ہونے کا رولہ۔ بس آپکو صرف رجسٹرڈ آئ ڈی اور اسکا پاسورڈ یاد رکھنا ہے اور بدلے میں تاحیات آپکا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔
اپنا خیال رکھئے۔۔

Address

UOB Quetta
Quetta
87550

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BalochGanj posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BalochGanj:

Share