05/08/2026
پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن (PCMLF) کے چیئرمین جناب عبد الستار نے 30 جولائی 2026 کو سورنج (سرداری علی احمد جوگیزی) کوئلہ کان کے المناک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے جناب نعمت اللہ ولد بخت اللہ کی عیادت کی۔
نعمت اللہ اس وقت کڈنی سینٹر میں زیرِ علاج ہیں اور ان کا ڈائیلاسس جاری ہے۔
اس موقع پر جناب عبد الستار نے ان کی خیریت دریافت کی، ان اور ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ جناب نعمت اللہ کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے، انہیں ہر قسم کی تکلیف سے نجات دے اور انہیں اپنی رحمت و حفاظت میں رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔