Zeeshan aseel

Zeeshan aseel مرغبانی کا شوق ہے مرغبازی کا نہیں
(1)

*مرغیوں کا انڈے نہ دینا یا انڈوں سے بند ھونے کی مختلف وجوہات ھوتی ھیں۔*سب سے پہلے وجوہات معلوم کر کے اس کو دور کریں اور ...
31/10/2025

*مرغیوں کا انڈے نہ دینا یا انڈوں سے بند ھونے کی مختلف وجوہات ھوتی ھیں۔*
سب سے پہلے وجوہات معلوم کر کے اس کو دور کریں اور پھر علاج کریں

*متوازن غذا کی کمی*
متوازن غذا کی کمی برڈز کی گروتھ اور انڈوں میں کمی کی سب سے بڑی وجہ ھو سکتی ھے۔ مادیوں کی خوراک میں مکس دانہ سب سے بہتر ھے جس میں گندم۔ باجرہ۔ مکئی ۔سرسوں کے بیج۔ سورج مکھی کے بیج۔ دالیں۔ جوار اور چاول چھلکے سمیت(مونجی) مناسب مقدار میں موجود ھو

اس کے علاوہ گندم کے آٹے میں انڈے اور مکھن کو اچھی طرح گوند کے ایک ٹائم دے سکتے ھیں۔
تازہ ابلے نیم گرم چاول بھی انڈوں سے بند مادیوں کے لئیے بہترین چیز ھیں۔

برڈز کو خاص طور پر بریڈرز کو سبز سلاد۔ پالک۔ لوسن وغیرہ ضرور دیں۔ اس سے انڈوں کی زرخیزی اور پیداوار میں اضافہ ھو گا۔

*کیلشیم اور منرلز کی کمی*
پنجروں میں بند برڈز اور چھتوں پر پلنے رھنے والے برڈز میں کیلشیم اور منرلز کی کمی ھو جاتی ھے جو مادیوں میں انڈوں کی کمی یا بندش کا باعث بن سکتی ھے اس لئے برڈز کو مناسب منرلز اور کیلشیم ضرور دیں۔ اس کے لئے ویٹاسول سپر وٹامن پاوڈر پانی میں مکس کر کے دیں۔ اور کیلشیم اور وٹامن ڈی کی گولیاں دیں۔ انشاءاللہ مادیاں انڈے دینا شروع کر دیں گی۔

*موسمی شدت اور روشنی کا دورانیہ*
موسم کی شدت ، روشنی کے دورانیے اور شدت میں کمی بیشی بھی برڈز کی انڈہ دینے کی صلاحیت میں کمی کا باعث بنتی ھے
گرمیوں میں برڈز کے پنجروں اور آس پاس چھاوں اور ٹھنڈک کا مناسب انتظام ضرور ھونا چاھئیے

*خوراک میں ٹاکسنز۔ فنگس اور اینٹی بائیوٹکس کے اثرات*

اکثر شوقین بازار سے فیڈ اور دانہ خریدتے ھیں۔
بازاری دانے اور خوراک پرانی اور نمدار ھو کے فنگس زدہ ھو کے زہریلی اور مضر صحت بھی ہو جاتی ھے جو برڈز کے لئے نقصان دہ اور مادہ کے انڈوں کی بندش کا باعث ھو سکتی ھے۔ اس کے تدارک کے لئیے دانہ ھمیشہ صاف ستھرا اور اچھی طرح دھو کے دیں۔ فیڈ تازہ ھو۔ پرانی یا فنگس زدہ نہ ھو۔
اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری اور نا مناسب استعمال بھی انڈوں میں کمی یا بندش کا باعث بن سکتا ھے۔لہذا اینٹی بائیوٹکس ھمیشہ ضرورت کے تحت اور مناسب مقدار میں دیں۔ اوور ڈوز ھرگز نہ دیں۔

*مرغی کی جھولی سخت ھونا یا چربی چڑھ جانا*
مرغی کی جھولی سخت ھمیشہ غیر متوازن خوراک اور منرلز اور کیلشیم وغیرہ کی کمی کی وجہ سے ھوتی ھے متوازن غذا اور ملٹی وٹامن ۔ کیلشیم اور منرلز کی کمی دور کر کے یہ مسلہ حل ھو جاتا ھے اور مادہ انڈے دینا شروع ھو جاتی ھے۔
مرغی کی جھولی میں چربی بن جائے تو مرغی کو نیم گرم ابلے چاول دیں اور رات کو دو چمچ دال مسور بگھو کے رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ دیں۔ مرغی کی جھولی پہ ھلکی گرم بھاپ والی ٹکور کریں۔ لہسن۔اجوائین۔ سونٹھ۔ ھلدی۔ دار چینی کو اچھی طرح گراینڈ کر کے چنے برابر گولیاں بنا لیں اور ایک گولی رات کو دیں۔ انشاءاللہ مادی انڈے دینا شروع کر دے گی۔

اُمید کی جاتی ہے یہ معلومات آپ کے لیے فائدہ مند ہوگی
صرف ضروری اور اہم سوالات کے جواب دیئے جائیں گے.

خوش رہیں آباد رہیں!
゚viralシfypシ゚viralシ

Black breeder murgha for sale location Rahim yar khan age 3 saal
10/10/2025

Black breeder murgha for sale location Rahim yar khan age 3 saal

10/10/2025

Black breeder murgha for sale location Rahim yar khan age 3 saal cargo available demand inbox

اصیل مرغوں میں سوکڑہ، اسکی وجوہات اور علاج!! اصیل مرغوں میں سوکڑہ (Wasting, Stunting) ایک عام مسئلہ ہے جس میں پرندہ دبلا...
03/10/2025

اصیل مرغوں میں سوکڑہ، اسکی وجوہات اور علاج!!

اصیل مرغوں میں سوکڑہ (Wasting, Stunting) ایک عام مسئلہ ہے جس میں پرندہ دبلا، کمزور اور نشوونما سے رک جاتا ہے عام طور پر یہ مسئلہ وٹامنز اور اعصابی کمزوری سے ہوتا ہے ۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ذیل میں چند ایک اہم وجوہات کا ذکر کریں گے۔۔۔

وجوہات
1- غذائی کمی (Nutritional Deficiency):

نامناسب خوراک،پروٹین کی کمی، وٹامنز (A, D, E, B complex) اور منرلز (کیلشیم، فاسفورس) کی کمی۔

2- انفیکشنز (Infections):

مختلف بیماریاں اور انفیکشنز جیسے کہ Coccidiosis, E.coli, Salmonella, Mycoplasma, Marek, s, ND, Gumboro ان میں سے اکثر بیماریاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں اور جان بچ جانے کی صورت میں بھی پرندہ کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور کچھ بیماریوں میں آپکا قیمتی پرندہ ہمیشہ کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتا ہے۔۔۔

3- کیڑے (Worms🐛):

آنتوں کے راؤنڈ ورمز اور ٹیپ ورمز ۔ جو پرندے کی آنتوں میں جگہ بنا لیتے اور انکی خوراک کی جاذبیت کو کم کر دیتے جس سے پرندہ جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔

4- ماحول (Environment): نامناسب ٹمپریچر، زیادہ نمی، گندگی، گیلا یا نمی والا برادہ، یا وینٹیلیشن کی کمی۔

5- جینیاتی یا پیدائشی کمزوری:(Genetics)

بریڈنگ لائن میں مسئلہ۔

!!! علامات!!!
1- وزن نہ بڑھنا، جسم دُبلا۔

2- پروں کا بکھرا اور بے رونق ہونا۔

3- کھانے میں دلچسپی کم۔

4- ڈائریا یا پاخانے کا پتلا ہونا۔

5- دیر سے بالغ ہونا یا لڑائی میں کمزوری۔

علاج اور مینجمنٹ

1- غذا بہتر کریں:

اعلیٰ معیار کی فیڈ دیں جس میں پروٹین 18-20% ہونا چاہیے، کیلشیم اور وٹامن سپلیمنٹس خوراک میں ضرور شامل کریں۔

2- وٹامن اور منرلز:

Multivitamin drops (A, D3, E, B complex) پانی میں دیں۔

3- کیڑے مار دوا:

Piperazine یا Levamisole ہر 2-3 ماہ بعد۔

4- انفیکشن کا علاج:

اگر ڈائریا ہے تو اینٹی بایوٹک (Enrofloxacin, Oxytetracycline) ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

5- ویکسینیشن: Marek’s, Newcastle, Gumboro کے خلاف بروقت ویکسین لازمی کریں۔

6- صفائی: شیڈ یا پنجرہ خشک اور صاف رکھیں، نمی اور گندگی ختم کریں۔

7- کچھ پرندے اگر پیدائشی طور پر کمزور ہوں تو مکمل بحالی مشکل ہوتی ہے، اس لئے بروقت بچاؤ سب سے اہم ہے۔

پرندوں کے شوقین اور نئے سیکھنے والوں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی معلوماتی پوسٹ کرتا رہتا ہوں تاکہ بوقت ضر...
20/09/2025

پرندوں کے شوقین اور نئے سیکھنے والوں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی معلوماتی پوسٹ کرتا رہتا ہوں تاکہ بوقت ضرورت اس معلومات سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور پرندوں کو صحت مند رکھا جا سکے۔ کیوں کہ بیماری کی صورت میں فوری علاج فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ پرندے دیگر مسائل کا شکار نہ ہو جائیں ۔
یہ پاؤڈر ایک اینٹی بائیوٹک ہے جو جانوروں میں بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لیے ویٹرنری ادویات میں استعمال ہوتی ہے۔ اس میں فعال جزو ٹائلوسین ہوتا ہے، جو کہ بیکٹیریا کی ایک حد کے خلاف موثر ہے۔ Tylofurcin پاؤڈر اکثر جانوروں میں سانس کے انفیکشن، جلد کے انفیکشن، اور معدے کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
لہٰذا طریقہ استمعال آپ کو بتا دیتا ہوں
احتیاط کے طور پر اگر اگر استعمال کروانا ہو تو 2 گرام فی لیٹر پانی میں حل کر کے دے سکتے ہیں اور مسلسل 5 دِن تک روزآنہ 8 گھنٹے کے لیے استمعال کروا سکتے ہیں
بیماری کی صورت میں 4 گرام پاؤڈر کو 1 لیٹر پانی میں حل کر کے اپنے پرندوں کو استمعال کروائیں مسلسل 5 دِن تک ۔
ضروری نوٹ ادویات کا استعمال لمبے عرصہ تک کروانا بھی نقصان ده ہوتا ہے لہٰذہ جو بھی دوائی استعمال کروانا مقصود ہو تو اس کو تین سے پانچ دن تک ہی استعمال کروائیں اس کے بعد صاف تازہ پانی استعمال کروا سکتے ہیں

سوکڑے کا سستااور زمودہ نسخہاکسیرجگر جس پرندے کوسوکڑا ھوجائے اور سینے کی ھڈی بھر نکل جائے اس کیلئے اکسیرجگر ایک کمال کا ر...
17/09/2025

سوکڑے کا سستااور زمودہ نسخہ

اکسیرجگر

جس پرندے کوسوکڑا ھوجائے اور سینے کی ھڈی بھر نکل جائے اس کیلئے اکسیرجگر ایک کمال کا رزلٹ دیتاھے یہ سرپ

دس سے پندرہ دن استعمال سے پرندہ بلکل ٹیھک ھوجاتاھے
نوٹ....طریقہ استعمال 1cc دن کو اور1ccسرپ رات کو مرغےکو پلا دیں اور ساتھ ساتھ 10ccدودھ بھی دیں

انشاءاللہ پرندہ تندورست ھوجائگا

دوستوں یہ سرپ جیٹی بار سے سستاھےاور کام ایک جیسا
کرتاھے
سوکڑے والے پرندے کو نرم خوراک دیں

شکریہ

باکمال انجکشنــــــــــــــــــــــــــVital.3*اگر کسی بھائی کےمرغےٹانگھوں سےکمزور ھوجائے تو2پوائنٹ سینے کی گوشت میں7دن ...
16/09/2025

باکمال انجکشن
ــــــــــــــــــــــــــ
Vital.3
*اگر کسی بھائی کےمرغےٹانگھوں سےکمزور ھوجائے تو2پوائنٹ سینے کی گوشت میں7دن لگا دی
*جوپرندے کریز نھیں کرتےتو12دن3پوائنٹ ایک دن
چھوڑکرلگادیں
*جن پرندوں کو لکھوا ھوجائے توڈیلی3پوائنٹ 7سے8دن روزنا لگادیں
*جومرغے کراس نھیں کرتے چارچار پوائنٹ ڈیلی شام کو لگا دیں سات دن
*جس مادی کی انڈے میں فرٹائلیٹی نھیں کم ھوتی ھےدو دو پوائنٹ5دن لگادیں
*جومادیاں پر کھاتےھیں دودو پوائنٹ ڈیلی5دن لگا دیں
*کمزور چوزوں ایک ایک پوائنٹ ھفتہ میں 3دن پیلادیں
اور ایک لیٹر پانی میں2ccپانچ دن تک دی سکتے ھیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!
12/09/2025

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!

آخری آذمودہ علاج و ٹوٹکایہ بیماری آج کل عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بہت سے دوست ، نقصان اٹھا رہے ہیں۔ اس چیز کو کو مد  نظ...
10/09/2025

آخری آذمودہ علاج و ٹوٹکا

یہ بیماری آج کل عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بہت سے دوست ، نقصان اٹھا رہے ہیں۔ اس چیز کو کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ آرٹیکل لکھ رہا ہوں ۔

چوزے کا طریقہ استعمال :

نیچے دیئے گے دونوں کے 1ccAmivicom,cc Tylopen ایک لیٹر پانی میں ملاکر سے 3 چار دن پلائیں۔

3-4-5 مہینہ کے چوزے کا طریقہ استعمال :

ٹیکہ چھاتی کی ایک طرف AMIVICOM CC 0.3 لگا دیں۔ اور 0.3CC TYLOPEN ٹیکہ چھاتی کی دوسری طرف لگا دیں۔ شام کو صرف TYLOPEN ٹیکہ لگا ہیں۔ یہ عمل دن 3 تک کریں

انڈے دینے والوں کا طریقہ استعمال :

ٹیکہ چھاتی کی ایک طرف AMIVICOM CC 0.5 لگا دیں۔ اور 0.5CC TYLOPEN ٹیکہ چھاتی کی دوسری طرف لگا دیں۔ شام کو صرف TYLOPEN ٹیکہ لگا ہیں۔ یہ عمل دن 3 تک کریں

TYLOPEN

مرغوں میں پوٹ بند کا علاج1=ٹماٹر کو نچوڑ کے اسکا جوس پلائیں2= نیاز بو ( رینڑ بوٹی) کے دو پتے کھلا دیں3= آملے اور ریٹھے پ...
10/09/2025

مرغوں میں پوٹ بند کا علاج
1=ٹماٹر کو نچوڑ کے اسکا جوس پلائیں
2= نیاز بو ( رینڑ بوٹی) کے دو پتے کھلا دیں
3= آملے اور ریٹھے پانی میں ڈال کے آگ پہ رکھ دیں جب آدھا پانی بچ جائے چھان کر ٹھنڈا کر کے مرغے کو پلا دیں
4= دو کالی مرچ دو لونگ تھوڑی سی دارچینی اور ایک چمچ اجوائن ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنا کر مرغے کو کھلا دیں اوپر سے نیم گرم پانی پلا دیں
5= کالک ڈراپس دیں
6= شربت پودینہ دیں
7=گڑ اور اجوائن دیں
8= میتھروں کا پانی دیں
9= چمچی سے صاف کردیں
10= گیس پائپ سے پانی بھر کے الٹا دیں
11=کٹ یعنی چیرا لگا کر گند نکال لیں اور ٹانکے بھر دیں
12= پینسلین پانچ لاکھ انجیکشن دودھ میں مکس کر کے پلا دیں
13= سیون اپ پلائیں
14= اناردانہ کا پانی دیں
15= سوڈا دیں
پوسٹ اگر پسند آئے تو ہمارے پیج کو لائک کریں شکریہ

Address

Tranda Sway Khan
Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zeeshan aseel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share