MS Dairies

MS Dairies WELCOME ALL FOLLOWERS And thanks to your sport ❤️

عالمی یومِ دودھ – 1 جون”  “دودھ قدرت کا ایک مکمل اور متوازن تحفہ ہے جو صحت، توانائی اور بہتر زندگی کی بنیاد فراہم کرتا ہ...
01/06/2026

عالمی یومِ دودھ – 1 جون”

“دودھ قدرت کا ایک مکمل اور متوازن تحفہ ہے جو صحت، توانائی اور بہتر زندگی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ عالمی یومِ دودھ کے موقع پر MS Dairies خالص، معیاری اور صحت بخش دودھ کی فراہمی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔”

MS Dairies “
خالص دودھ، صحت مند پاکستان

تمہارا صبر اور التجاء
27/09/2025

تمہارا صبر اور التجاء

یہ 12 سالہ صائم شفقاعت ہےدریائے نیلم کنارے ، جنت نظیر نیلم ویلی کے علاقے کنڈل شاھی کے قریب ایک گاوں میں جنم لینے والا مع...
23/05/2024

یہ 12 سالہ صائم شفقاعت ہے

دریائے نیلم کنارے ، جنت نظیر نیلم ویلی کے علاقے کنڈل شاھی کے قریب ایک گاوں میں جنم لینے والا معصوم فرشتہ۔ جس نے غربت کی آغوش میں آنکھ کھولی۔ صائم کا والد شفقاعت سردیوں میں محنت مزدوری کرتا، اور گرمیوں جاگراں نالے کے پاس ایک سیاحتی مقام پر پکوڑے بیچا کرتا۔

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ جب نیلم ویلی میں سیاحوں کی آمد شروع ہوتی صائم کے والد کے پکوڑوں کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا۔ جس سے اضافی آمدن تو بھی ملتی لیکن کام کا بوجھ بھی زیادہ ہوجاتا۔ انہی ایام میں والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے ننھا صائم بھی متحرک رہتا۔ دور دور پتھروں اور نالے کے کنارے پیٹھے ہوئے سیاحوں کو دوڑ دوڑ کر گرما گرم پکوڑے پہچانے میں اسے خاص لطف آتا۔

وہ 13 مئی کا روشن دن تھا، دھوپ چمک رہی تھی۔ اس روز جاگراں نالے کے پاس سیاحوں کی بھیڑ تھی۔ صائم کے والد کے پکوڑے خوب بک رہے تھے، اکثر سیاح جاگراں نالے کو پیدل عبول کرنے والے پل پر کھڑے ہو کر تصاویر بنوانے کے شائق تھے۔ 40 سے زیادہ لوگ جب یک بار پُل پر جمع ہوئے تو وہ اُن کا بوجھ برداشت نہ کر سکا۔ یوں آن واحد میں پُل نالے میں جا گرا۔ اور سیاح جن میں اکثریت نواجوانوں کی تھی، نالے کے یخ بستہ پانی اور تیز بھاو کی نذر ہو گئے۔ وہ چیخ رہے تھے، مدد کے لیے پکار رہے تھے۔

ننھا صائم اُس وقت دریا کے کنارے بیٹھے ایک گروپ کو پکوڑوں کی پلیٹیں دے کر پلٹا ہی تھا۔ کہ اُس نے پُل گرنے اور سیاحوں کی مدد کے لیے فریادیں سُنی۔ اگرچہ وہ ایک کمزور 12 سالہ بچہ تھا، لیکن پہاڑی اور نالے کے قریب کا باسی ہونے کی وجہ سے زبردست تیراک تھا۔ اُس نے موجوں میں بہتے سیاحوں کو بچانے کے لیے تیز رفتار نالے میں چھلانگ لگا دی۔ ایک سیاح کو وہ فورا ہی پانی سے باہر کھینچ لایا۔ دوسرے سیاح کو نکالتے ہوئے وہ خاصا تھک چکا تھا۔ لیکن کنارے پر پہنچنے کے بعد اُس نے دیکھا کہ ابھی کئی لوگ پانی کے اندر ڈوپ رہے ہیں۔ اُس نے ایک بار پھر چھلانگ لگادی۔

لیکن پھر وہ خود باہر نہ نکل سکا۔ ناتواں بدن کا تھکا ہارا ننھا فرشتہ اُنہیں بچاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جنہیں وہ جانتا تک نہ تھا۔

بہادری، جرات، ایثار اور قربانی کی ایسی مثال پیش کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ ائیے اس کی تصویر اور کارنامے کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرے۔

MR”M.N.A

Following

Address

Rahimyar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MS Dairies posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share