M. Ameen Tailors

M. Ameen Tailors Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M. Ameen Tailors, Business service, Street #2 Sadiq Abad Service Road near aik minar Wali masjid, Sadiq Abad, Rawalpindi.

‏حضرت سلیمان عليه السلام  نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ لیے نہر کی طر...
10/09/2023

‏حضرت سلیمان عليه السلام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ لیے نہر کی طرف جا رہی تھی،
‏حضرت سلیمان عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے،
‏جب چیونٹی پانی کے قریب پہنچی تو اچانک ایک مینڈک نے اپنا سر پانی سے نکالا اور اپنا منہ کھولا تو، یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ اس کے منہ میں چلی گئی، مینڈک پانی میں داخل ہو گیا اور پانی ہی میں بہت دیر تک رہا ۔
‏ حضرت سلیمان عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے ،
‏ذرا ہی دیر میں مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکلی البتہ اس کے ساتھ دانہ نہ تھا

‏حضرت سلیمان نے اس کو بلا کر معلوم کیا کہ ”ماجرہ کیا تھا اور وہ کہاں گئی تھی“
‏ اس نے بتایا کہ اے اللہ کے نبی آپ جو نہر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں،
‏اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے ہیں، اللہ تعالی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے،
‏ وہ وہاں سے روزی تلاش کرنے کے لیے نہیں نکل سکتے، اللہ تعالی نے مجھے ان کی روزی کا وکیل بنایا ہے ،
‏میں ان کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہوں اور اللہ نے اس مینڈک کو میرے لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ مجھے لے کر جائے،
‏اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا،
‏وہ اپنا منھ بند پتھر کے سوراخ کے سامنے کھول دیتا ہے، میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں،
‏جب میں اس کی روزی اس تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے منہ سے باہر نکال دیتا ہے
‏حضرت سلیمان عليه السلام نے پوچھا
‏ ”کیا تو نے ان کیڑوں کی کسی تسبیح کو سنا“
‏ چیونٹی نے بتایا ہاں، وہ سب کہتے ہیں
‏ ”اے وہ ذات جو مجھے اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا“

‏ (قصص الانبیاء)

روزی خان
وائس پریزیڈنٹ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ یوتھ ونگ راولپنڈی

27/03/2023

‏میں نے پوچھا، اعظم چاچا! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً پچاس احباب ہوں گے، مجھے پکوڑے چاہئیں، آپ کو اڈوانس کتنے پیسے دے جاؤں؟
چاچا جی نے میری طرف دیکھا اور سوالیہ نظروں سے مسکرائے ۔
"کتنے پیسے دے سکتے ہو"
مجھے ایسے لگا، جیسے چاچا جی نے میری توہین کی ہے،
مجھے ایک عرصے سے جانتے ہوئے بھی یہ سوال بے محل اور تضحیک تھی،
میں نے اصل قیمت سے زیادہ پیسے نکالے اور چاچا جی کے سامنے رکھ دئیے،
چاچا جی نے پیسے اٹھائے اور مجھے دیتے ہوئے بولے،
وہ سامنے سڑک کے اس پار اس بوڑھی عورت کو دے دو،
کل آ کر اپنے سموسے پکوڑے لے جانا،
میری پریشانی تم نے حل کر دی، افطاری کا وقت قریب تھا اور میرے پاس اتنے پیسے جمع نہیں ہو رہے تھے کہ اسے دے سکتا ، اب بیچاری چند دن سحری اور افطاری کی فکر سے آزاد ہو جائے گی۔
میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔
وہ کون ہے آپکی ؟؟
میرے منہ سے بے اختیار سوال نکلا ۔ چاچا جی تپ گئے،
وہ میری ماں ہے ، بیٹی ہے اور بہن ہے ۔ تم پیسے والے کیا جانو، رشتے کیا ہوتے ہیں، جنہیں انسانیت کی پہچان نہیں رہی انہیں رشتوں کا بھرم کیسے ہو گا؟
پچھلے تین گھنٹے سے کھڑی ہے، نہ مانگ رہی ہے اور نہ کوئی دے رہا ہے۔
تم لوگ بھوکا رہنے کو روزہ سمجھتے ہو اور پیٹ بھرے رشتےداروں کو افطار کرا کے سمجھتے ہو ثواب کما لیا۔
"اگر روزہ رکھ کے بھی احساس نہیں جاگا تو یہ روزہ نہیں، صرف بھوک ہے بھوک"
میں بوجھل قدموں سے اس بڑھیا کی طرف جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا، اپنے ایمان کا وزن کر رہا تھا، یہ میرے ہاتھ میں پیسے میرے نہیں تھے غریب پکوڑے والے کے تھے، میرے پیسے تو رشتوں کو استوار کر رہے تھے۔
چاچا جی کے پیسے اللہ کی رضا کو حاصل کرنے جا رہے تھے۔
میں سوچ رہا تھا کہ اس بڑھیا میں ماں، بہن اور بیٹی مجھے کیوں دکھائی نہیں دی؟
اے کاش میں بھی چاچا جی کی آنکھ سے دیکھتا۔
اے کاش تمام صاحبان حیثیت بھی اسی آنکھ کے مالک ہوتے۔

Talib-e-duaa
‎Rozie khan
Vice president District Rawalpindi International Human Rights Movement Youth wing.

Address

Street #2 Sadiq Abad Service Road Near Aik Minar Wali Masjid, Sadiq Abad
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

+923001707517

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M. Ameen Tailors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share