BTS Solar Solutions

EID UL ADHA MUBARAK TO ALL MUSLIMS
27/05/2026

EID UL ADHA MUBARAK TO ALL MUSLIMS

جمعہ مبارک
15/05/2026

جمعہ مبارک

13/05/2026

اگر آپ کے پاس پہلے سے On-Grid system ہے؟
تو آپ جانتے ہیں کہ دن میں بجلی ملتی ہے، لیکن جیسے ہی grid بند ہوتی ہے، سب کچھ رک جاتا ہے۔ Hybrid system آپ کو دیتا ہے: ✔ load shedding میں بھی backup ✔ دن اور رات دونوں وقت بجلی ✔ اپنی energy پر بہتر control۔ Comfort Solar کے ساتھ اپنے موجودہ system کو upgrade کریں، بغیر مکمل نیا setup لگائے۔

Jumma Mubarak to All Muslims ♥
08/05/2026

Jumma Mubarak to All Muslims ♥

انڈکشن چولہے کی بنیادی معلومات  جن لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگایا ہوا ہے ان کیلئے ایک بہترین تجویز دے رہا ہوں ک...
01/05/2026

انڈکشن چولہے کی بنیادی معلومات

جن لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگایا ہوا ہے ان کیلئے ایک بہترین تجویز دے رہا ہوں کہ وہ انڈکشن چولہا induction cooktop لے لیں ۔ اس وقت کچن میں استعمال ہونے والے چولہوں میں سب سے بہترین انڈکشن چولہا ہی ہے ۔ جنگ کی وجہ سے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہو چکی ہے اور اگر جنگ لمبی چل گئی تو ممکنہ طور پر گیس کی فراہمی بند بھی ہو سکتی ہے اس لئے یہ ایک بہتر آپشن ہو سکتا ہے ۔

تقریباً ہر انڈکشن چولہا 2000 واٹ کا ہی ہوتا ہے مگر یہ کتنی بجلی استعمال کرتا ہے ، یہ اس کے استعمال پر منحصر ہے ۔ آپ اسے کم از کم 200 واٹس سے لے کر زیادہ سے زیادہ 2000 واٹس تک استعمال کر سکتے ہیں ۔

مزید سادہ الفاظ میں بتاؤں تو چائے بناتے وقت یہ تقریباً 800 سو واٹ پر چلتا ہے ، سالن بناتے وقت 1000 واٹس اوسطاً بجلی لیتا ہے ۔

مختصراً بتا دوں کہ چھ افراد کی ایک فیملی کے چائے ، ناشتے ، سالن اور کچن کے دیگر ممکنہ استعمال کو ملا کر روانہ زیادہ سے زیادہ تین یونٹ بجلی ہی استعمال کرتا ہے ۔ اگر آپ نے سولر سسٹم لگایا ہوا ہے تو آپ کا کھانا مفت میں پک جائے گا ۔

البتہ ،

انڈکشن چولہے پر روٹی نہیں بنتی کیونکہ روٹی کیلئے توے کو بہت زیادہ گرم ہونا ہوتا ہے اور اس درجہ حرارت پر اس کے سینسرز اسے ٹرِپ کر دیتے ہیں ۔

کیونکہ یہ ہندوستان میں بہت بڑے پیمانے پر گھروں میں استعمال ہوتا ہے اس لئے یوٹیوب پر اس سے متعلق ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں ۔ آپ یوٹیوب پر سرچ کرکے اس کے فنکشنز اور دیگر معلومات دیکھ سکتے ہیں ۔

پاکستان میں ایک اچھا انڈکشن چولہا پندرہ سے بیس ہزار میں دستیاب ہو جائے گا ۔ پشاور اور کوئٹہ کے پٹھان بھی آن لائن بیچتے ہیں آپ ان سے بھی منگوا سکتے ہیں ۔

انڈکشن چولہے کی خصوصیات یہ ہیں ۔

بہت مناسب بجلی استعمال کرتا ہے ۔ سولر والوں کیلئے مفت ہے ۔
کرنٹ کا خطرہ صفر ہے ۔
ہاتھ جلنے کا خطرہ صفر ہے ۔
بچوں کی موجودگی میں بھی محفوظ ہے ۔
کچن میں گرمی پیدا نہیں کرتا ۔
کچن میں پنکھا ، ایئر کولر ، اے سی میں بھی چلا سکتے ہیں ۔
برتن کالے نہیں ہوتے ۔
سالن یا کچھ اور جلتا نہیں اور نہ ہی جل کر نیچے برتن میں لگتا ہے ۔
ٹائمر سسٹم کے ساتھ آتا ہے ۔
وارننگ بیپ ، خودکار شٹ ڈاؤن ، وغیرہ ۔
چولہے سے پیٹ نہیں نکلتی بلکہ انڈکٹیویٹی کی وجہ سے صرف اوپر رکھا برتن خود گرم ہو جاتا ہے ۔
اگر سولر سسٹم نہیں لگا ہوا تب بھی بجلی پر کھانا پکانے کا سب سے سستا ذریعہ ہے ۔

منفی پہلو ،

کچھ چیزیں منفی بھی ہیں ۔ مثلاً اس پر ہر برتن میں نہیں پکا سکتے بلکہ صرف ان برتنوں پر کام کرتا ہے جنہیں مقناطیس لگے جائے یا جو اس کے ساتھ کمپیٹیبل ہوں ۔
روٹی نہیں پک سکتی ۔
اگرچہ عموماً بہت ہی کم خرابی آتی ہے مگر اسے کے مکینک اور سپیئر پارٹس کا مسئلہ بن سکتا ہے ۔

میری رائے میں یہ ایک بہترین چیز ہے اور خواتین اسے بے حد پسند کرتی ہیں ۔


LIGHT UP YOUR LIFE Solar for modern living
26/04/2026

LIGHT UP YOUR LIFE
Solar for modern living

سولر سسٹم کے شوقین افراد کے لیئے تحریر!!!سولر سسٹم لگوانا ایک مہنگا مرحلہ ہے، لیکن اس سے پوری بجلی اور مکمل فائدہ حاصل ک...
23/04/2026

سولر سسٹم کے شوقین افراد کے لیئے تحریر!!!
سولر سسٹم لگوانا ایک مہنگا مرحلہ ہے، لیکن اس سے پوری بجلی اور مکمل فائدہ حاصل کرنا ایک الگ آرٹ ہے۔ یہاں سولر سسٹم کی بہترین کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے چند ایسی زبردست باتیں بتائی جائیں گی جو عام طور پر سولر سسٹم انسٹال کرنے والے بھی نہیں بتاتے:
1: پینلز کی دھلائی کا بہترین وقت:
سولر پینلز کو کبھی بھی تپتی دھوپ میں ٹھنڈے پانی سے نہ دھوئیں، اس سے پینلز کے شیشوں میں مائیکرو کریکس آ سکتے ہیں جو وقتی طور پر تو نظر نہیں آتے پر جلدی ہی پینلز کی کارکردگی کو متاثر کر دیتے ہیں۔ صفائی کا بہترین وقت صبح سویرے یا سورج ڈھلنے کے بعد ہے جب پینلز مکمل ٹھنڈے ہوں۔
2: ڈش واشنگ مائع (Dish Soap) کا استعمال:
صرف پانی سے پینلز کی چکنائی اور جمی ہوئی مٹی صاف نہیں ہوتی۔ پانی میں تھوڑا سا برتن دھونے والا صابن ملائیں، اس سے پینل کا شیشہ بالکل شفاف ہو جائے گا اور بجلی کی پیداوار 10% سے 15% تک بڑھ جائے گی۔
3: بیٹری واٹر لیول اور ٹرمینلز:
اگر آپ بیٹری استعمال کر رہے ہیں تو اس کے ٹرمینلز پر پٹرولیم جیلی یا تبت کریم لگا کر رکھیں تاکہ کاربن نہ جمے۔ کاربن بجلی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور بیٹری جلدی چارج نہیں ہوتی اور ہم سولر سے مکمل فائدہ نہیں حاصل کر پاتے۔
4: ارتھنگ (Earthing) کا جادو:
اپنے سولر اسٹینڈ اور انورٹر کو پراپر ارتھ کروائیں۔ یہ نہ صرف آسمانی بجلی سے بچاتا ہے بلکہ سسٹم میں موجود اسٹیٹک چارج کو ختم کر کے انورٹر کی لائف اور کارکردگی بڑھاتا ہے۔ جو کہ بہترین کارکردگی اور سولر لائف کیلئے اہم ہوتا اسے آج ہی کروائیں۔
5: شیڈو آڈٹ (Shadow Audit):
دن کے کسی بھی حصے میں اگر پینل کے ایک کونے پر بھی کسی چھوٹی سی تار یا انٹینا کا سایہ پڑ رہا ہے، تو وہ پورے پینل کی کارکردگی آدھی کر دیتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک پینلز پر زیرو شیڈو ہو۔ کسی چیز کا ہلکا سا بھی سایہ نہ ہو۔ یہ بہت بڑی بات ہے اسے ذہن نشین کرلیں۔
6: ہیوی لوڈ کا ٹائم ٹیبل:
سولر سسٹم پر استری، موٹر یا اے سی چلانے کا بہترین وقت وہ ہے جب سورج سوا نیزے پر ہو 😁 یعنی صبح 11 سے دوپہر 3 بجے۔ اس وقت بجلی براہِ راست پینل سے استعمال ہوتی ہے اور بیٹری پر بوجھ نہیں پڑتا۔ اور بیٹریاں زیادہ لمبا عرصہ چلتی ہیں۔
7: انورٹر سیٹنگز (Load Management):
اپنے انورٹر کی سیٹنگز میں Battery Cut-off وولٹیج کو تھوڑا اوپر رکھیں۔ بیٹری کو کبھی بھی 100% خالی نہ ہونے دیں، اس سے بیٹری کی زندگی دوگنی ہو جاتی ہے اور وہ بجلی زیادہ تیزی سے اسٹور کرتی ہے۔ یہ بہت بڑی سیٹنگ ہے اس لازمی اپلائی کریں۔
8: تاروں کی لمبائی اور موٹائی:
سولر پینلز سے انورٹر تک کی تار جتنی لمبی ہوگی، اتنی بجلی ضائع (Voltage Drop) ہوگی۔ ہمیشہ کم سے کم فاصلہ رکھیں اور تار کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کریں، ہمیشہ Pure Copper کی تار استعمال کریں۔
9: انورٹر کی جگہ کا انتخاب:
اکثر لوگ انورٹر کو دھوپ میں یا بند الماری میں لگا دیتے ہیں۔ انورٹر جتنا ٹھنڈا رہے گا، اتنی بہتر کارکردگی دے گا۔ اسے ہمیشہ ہوادار اور سایہ دار جگہ پر لگائیں۔ اگر انورٹر بہت گرم ہو رہا ہے تو اس کے پاس ایک چھوٹا سا ایگزاسٹ فین لگا دیں۔
پرو ٹپ: اگر آپ کے پینلز کے نیچے بہت زیادہ گرمی جمع ہوتی ہے، تو اسٹینڈ کی اونچائی تھوڑی بڑھا دیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے۔ پینلز جتنے ٹھنڈے رہیں گے، اتنے زیادہ وولٹیج پیدا کریں گے۔
اگر آپ سولر سسٹم استعمال کرتے ہیں تو ان باتوں کو لازمی فالو کریں انشاءاللہ دگنا فائدہ ہوگا سسٹم سے!
اس معلومات کو آگے ضرور شئیر کریں تاکہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ کسی کا فائدہ کرنا صدقہ جاریہ ہوتا۔


Address

Kotha Kalan Morgah Rawalpindi
Rawalpindi
46000

Telephone

+923155765974

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BTS Solar Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BTS Solar Solutions:

Share