راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن

راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن Business update

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات  ڈاکٹر سعدیہ بتول صاحبہ  کی زیرِ صدارت راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن کی اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی...
07/05/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات
ڈاکٹر سعدیہ بتول صاحبہ
کی زیرِ صدارت راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن کی اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

سرپرست شیخ سرمد صاحب کے ہمراہ
صدر شیخ مبین صاحب،
سینئر نائب صدر عظیم بھٹی،
نائب صدر میاں عدیل،
جنرل سیکرٹری شیخ سبحان،
جوائنٹ سیکرٹری شیخ زبیر
اور پریس سیکرٹری فواد بٹ نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ
75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
اور حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ماہانہ میٹنگ سیفران کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت راولپنڈی اور پنجاب کے صدر جناب ملک شاہد غفور پراچہ...
01/05/2026

ماہانہ میٹنگ سیفران کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت راولپنڈی اور پنجاب کے صدر جناب ملک شاہد غفور پراچہ نے کی۔ اجلاس میں سینیئر نائب صدر شیخ ندیم، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق خان جدون، جنرل سیکرٹری راجہ توحید، آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ساجد حسن بٹ اور دیگر مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں پہلا ایجنڈا رات 8 بجے مارکیٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے زیرِ غور آیا، جس پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسی ہفتے راولپنڈی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ کاروباری اوقات رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں تاکہ تاجروں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور کاروباری سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رہ سکیں۔

اجلاس کے میزبان جناب شیخ مبین صاحب تھے، جو کہ راولپنڈی پلاسٹکس ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی پلاسٹکس ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام مرکزی قیادت کو خصوصی دعوت دی، جبکہ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب شیخ مبین صاحب نے تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا۔

اجلاس کے اختتام پر عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے محترم جناب بلال خان اور سجاد حسین شاہ صاحب کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر جناب شیخ مبین صاحب نے ای پی اے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی ...
30/04/2026

راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر جناب شیخ مبین صاحب نے ای پی اے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کے ہمراہ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کے خلاف منعقدہ اہم پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور دیگر افسران نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ صدر شیخ مبین اور راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے اس اقدام کی مکمل اور پُرزور حمایت کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسوسی ایشن قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ای پی اے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

“راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر شیخ مبین اور سینئر نائب صدر عظیم بھٹی کی زیرِ قیادت، فرسٹ اینول EPF رائزنگ ڈے (EPA) ...
16/04/2026

“راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر شیخ مبین اور سینئر نائب صدر عظیم بھٹی کی زیرِ قیادت، فرسٹ اینول EPF رائزنگ ڈے (EPA) کے موقع پر ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی احسان اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی (ہیڈکوارٹر) عبدالرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر (EPA) ڈاکٹر سادیہ بتول، اور سی او سیور فوڈ چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ لی گئی یادگار تصویر

28/03/2026
رمضان کریم 🌙اللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہہم سب کے لیے رحمت، برکت اور کامیابی کا ذریعہ بنائے
18/02/2026

رمضان کریم 🌙
اللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہ
ہم سب کے لیے رحمت، برکت اور کامیابی کا ذریعہ بنائے

❌❌نا منظور نا منظور  نا منظور ❌(ناجائز جرمانہ نا منظور )(غیر قانونی چالان نا منظور)(تاجر برادری کے ساتھ ذیاتی نا منظور)
16/02/2026

❌❌نا منظور نا منظور نا منظور ❌
(ناجائز جرمانہ نا منظور )
(غیر قانونی چالان نا منظور)
(تاجر برادری کے ساتھ ذیاتی نا منظور)

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی اور پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ صاحب اور روالپنڈی پل...
14/02/2026

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی اور پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ صاحب اور روالپنڈی پلاسٹک اسوسی ایشن کے صدر جناب شیخ مبین ،سینئر نائب صدر عظیم بھٹی اور تمام مرکزی تاجران کی قیادت نے بھرپور شرکت ٹی ایم اے اور پیرافورس اور فوڈ اتھارٹی کے بھاری جرمانوں کے خلاف اور عام بازاروں میں تاجران کے دکانیں سیل کرنے کے خلاف ملک شاہد غفور پراچہ نے 17 فروری کو مین مری روڈ نزد لیاقت باغ تین بجے احتجاج کا اعلان کر دیا

آج مورخہ 11 فروری 2026 کو ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی جناب طارق گوندل صاحب کے ساتھ راولپنڈی پلاسٹک اسوسی ایشن کے صدر جناب ...
11/02/2026

آج مورخہ 11 فروری 2026 کو ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی جناب طارق گوندل صاحب کے ساتھ راولپنڈی پلاسٹک اسوسی ایشن کے صدر جناب شیخ مبین صاحب
کی میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں ایس ایچ او صاحب نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ تمام ممبران اپنے اپنے ملازمین کی رجسٹریشن فوری طور پر کروائیں۔ اس عمل کے لیے تین (3) دن کا وقت دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت کے بعد کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لہٰذا تمام معزز ممبران سے گزارش ہے کہ دی گئی مدت کے اندر اپنے ملازمین کی رجسٹریشن مکمل کریں

Kashmir day
05/02/2026

Kashmir day

Address

Rajabazad
Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when راولپنڈی پلاسٹک ایسوسی ایشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share