16/05/2026
“خوابوں کی بنیادیں ابھی مٹی میں تھیں…
مگر حوصلوں نے تعلیم کا چراغ روشن کر دیا”
الحمدللہ رب العالمین
آج بروز ہفتہ بتاریخ 16/05/2026 کو جامعہ دارالقرآن حسینیہ کی شاخ مدرسۃ الحرمین و مسجد رحمۃ اللعالمین میں ناظرہ قرآن کریم کا پہلا امتحان نہایت احسن انداز میں مکمل ہوا۔ اگرچہ ادارہ اور مسجد ابھی زیرِ تعمیر ہیں، لیکن الحمدللہ تعلیمِ قرآن کا مبارک سفر پوری محنت، اخلاص اور عزم کے ساتھ شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی اور حوصلہ افزائی کا لمحہ تھا کہ مرکز جامعہ دارالقرآن حسینیہ کی جانب سے محترم
قاری منیب الرحمٰن صاحب
نے خصوصی تشریف آوری فرمائی اور بچوں سے امتحان لیا۔
ننھے بچوں کا اعتماد، قرآنِ کریم سے محبت، اور ان کی محنت دیکھ کر دل کو بے حد خوشی محسوس ہوئی۔ یہ صرف ایک امتحان نہیں تھا بلکہ ایک ایسے سفر کا آغاز تھا جس کی منزل قرآن کی روشنی اور بہترین تربیت ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مدرسۃ الحرمین کو دینِ اسلام، تعلیمِ قرآن اور نسلِ نو کی اصلاح و تربیت کا مضبوط ذریعہ بنائے، اور اللہ تعالیٰ اس کے جملہ معاونین و محبین و متعلقین کو ڈھیروں اجر عطا فرمائے اور اس ننھی شمع کو امت کیلئے چراغِ ہدایت بنا دے۔ آمین 🤍
والسلام: آپ کا بھائی علی معاویہ
مدرسۃ الحرمین
ایک نئی روشنی… ایک نیا سفر