Zafar & sons_dairy products

Zafar & sons_dairy products We organising dairy farm(including multiple animal breeds for milk and meat products) We sale and Purchase mentioned Products

25/12/2025
15/01/2024

*Bio Enhancing of DAP*
*ایک بوری ڈی اے پی سے تین ایکڑ کے لیے فاسفورس کی ضرورت پوری کرنے کا طریقہ:*
-----------------------------------------------------
(شریف ایگریکلچر فارم ارگینک کسان پاکستان)

💫1 بوری ڈی اے پی
💫2بوری سوکھا ہوا گوبر (روڑی)
💫 1بوری مرغیوں کی ویسٹ
💫10 کلو یوریا
💫حسب ضرورت شاپر
💫ویسٹ ڈی کمپوزر کا کلچر حسب ضرورت

⭐یوریا اور ڈی اے پی کو مکس کرلیں

⭐سب سے پہلے گوبر کی تہہ لگائیں اور اس کے اوپر آدھی بوری ڈی اے پی بچھا دیں
⭐پھر مرغیوں کی ویسٹ کی تہہ لگائیں اور باقی کی کھاد اوپر بچھا دیں۔ یہ کل چار تہیں بنیں گی۔

⭐ ہر تہہ پر ویسٹ ڈی کمپوز چھڑک دیں ۔اتنا گیلا کریں کہ پانی یا ویسٹ ڈی کمپوزر ایک سے دوسری تہہ میں نہ جائے۔

⭐اب شاپر کی مدد سے تمام میٹیریل کو ڈھانپ دیں اور پانچ دن کے لیے پڑا رہنے دیں

⭐ہر روز اس میٹریل میں ہاتھ ڈال کر درجہِ حرارت محسوس کریں اگر آپ کا ہاتھ برداشت کر لے تو درجہِ حرارت ٹھیک ہے اگر برداشت نہیں کر سکتے تو اس کو 2 گھنٹے کیلئے شاپر اتار کر کھلا چھوڑ دیں۔ اور 2 گھنٹے بعد پھر ڈھانپ دیں۔

⭐پانچ دن کے بعد ڈی اے پی کا دانہ یا تو نظر نہیں آئے گا یا بلکل نرم ہو جائے گا آرام سے مسلا جا سکے گا ۔
جب یہ صورتحال ہو جائے تو آپ کی ڈی اے پی ڈیکمپوز شدہ تیار ہے اسکو آپ تین ایکڑ میں استعمال کر سکتے ہیں۔

12/01/2024


تل 2024 کا مکمل پیداواری پلان

تل ایک تیلدار فصل ہے جو کہ منافع بخش اور کم خرچ کیش کراپ ہے اس مضمون میں تل کی کاشت سے لے کر گہائی تک پلان شئیر کیا جائے گا تا کہ پہلی بار جو کسان بھائی فصل لگانا چاہتے ہیں ان کی بہترین طریقے سے مختصر طور پر رہنمائی کی جا سکے اکثر لوگ تل کی فصل کو فصل ہی نہیں سمجھتے اور اس کو لاوارثوں کی طرح لگاتے ہیں تب پھر نقصان اٹھاتے ہیں
اگر تل کی فصل کو فصل سمجھ کر کاشت کیا جائے تو یقیناً یہ پرافٹ والی فصل ہے تل 10 من سے لے کر 25 من تک فی ایکڑ پیداوار لے سکتے ہیں

بیج اورطریقہ کاشت
تل کی کئی اقسام ہیں لیکن یہاں چار اقسام کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جائے گا جو کہ کم دورانیہ کی ہیں
Th 06 سنگل سٹک ورائٹی
Ts 05 شاخدار ورائٹی
نیاب 16
ملینیم
ٹی ایچ 06 ورائٹی 90 سے 100 دن کی فصل ہے اس کو عرف عام میں تلی بولتے ہیں اسکا بیج فی ایکڑ میں دو کلو استعمال ہو گا اس ورائٹی پر سبز تیلا اور میرڈبگ بہت زیادہ اٹیک کرتا ہے اگر بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو بٹور بن جاتا ہے
دوسری ورائٹی Ts05 شاخدار ورائٹی ہے یہ بھی 90 تا 100 دن میں کٹائی ہو جاتی ہے اسکا بیج فی ایکڑ میں سوا کلو تا ڈیڑہ کلو استعمال ہو گا اسکی پیداواری صلاحیت زیادہ ہے اس ورائٹی پر سنکنگ پیسٹ کا بہت کم اٹیک ہوتا ہے لیکن یہ ورائٹی پانی زیادہ لیتی ہے یہ ورائٹی 25 دن کے بعد پھول لینا شروع کر دیتی ہے جب پھل شروع کر دے تو اسکو ضرورت کے مطابق پانی ضرور دیں جب اسکے پودے کملائیں تو اسکو ضرور پانی دیں تل کی فصل کو پانی ہمیشہ خاص کر پہلا پانی شام کو لگائیں نہیں تو تل کے پودے مرجھا جاتے ہیں
نیاب 16 یہ ورائٹی شاخدار ورائٹی ہے ٹی ایس 05 ورائٹی کی طرح اس کا سٹریکچر بھی اسی ورائٹی سے ملتا جلتا ہے
لیکن یہ دس دن زیادہ لیتی ہے پکائی میں ts 05 سے یہ بھی بہت اچھی ورائٹی ہے اسکا پھل کم کیرا کرتا ہے سکنگ پیسٹ کا اٹیک بھی کم ہوتا ہے
ملینیم تل
یہ نئی ورائٹی ہے نیاب ادارے کی اس کا قد بہت زیادہ ہوتا ہے اس کے پتے اور پھلی ٹی ایچ 06 کی طرح ہوتے ہیں یہ پھل لیٹ اٹھاتی ہے 55 دن کے بعد پھول لینا شروع کرتی ہے تین چار فٹ کے بعد شاخیں بناتی ہے یہ 110 سے 120 دن کی ورائٹی ہے اس کا فی ایکڑ بیج ایک کلو لگانا چاہیے
طریقہ کاشت
تل کی کاشت 15 مارچ تا 15 جولائی تک ہوتی رہتی ہے
تل کی فصل مختلف زمینوں میں مختلف طریقوں سے کاشت کی جاتی ہے
پکے وٹ رقبہ میں کھالیوں پر اور نرم اور اچھے نکاس والے رقبہ میں سہاگہ کے زریعہ کاشت کی جاتی ہے
1 سہاگہ والا طریقہ
یہ طریقہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن صرف نرم اور اچھے نکاس والی زمین پر اس طریقہ سے کاشت کی جاتی ہے زمین کو ہل چلا کر یا بغیر وھائی کے بھر کر پانی لگا دیں جب تیسرے چوتھے دن وتر آ جائے تو ایک روٹاویٹر اور ایک یا دو ہل لگا کر زمین کی تیاری کریں پھر بیج کا چھٹہ کریں اور اورہلکہ سا ہل لگا کر سہاگہ کر دیں سہاگہ دیتے وقت ہل گہرا نہ چلائیں تا کہ بیج گہرا نہ چلا جائے یہ یاد رکھیں بجائی کے وقت وتر خشک نہ ہو تر وتر ہو اس سے جرمینشن بہترین ہو گی
2 سنگل کھالیوں پر کاشت
اس طریقہ سے زمین کو وتر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے زمین کو دوہر ڈسک چلائیں اوپر ہل سہاگہ یا روٹاویٹر ایک بار لگائیں پھر کھاد اور بیج کا چھٹہ کر دیں الگ الگ پھر کپاس والے ریجر سے کھالیاں نکال دیں پر لگا کر پھر ناکو نکال کر پانی لگا دیں پانی اس طرح لگائیں کہ ایک بار جب پانی پھر جائے پورے کھیت میں تو بند کر دیں پھر دوبارہ تین چار گھنٹے کے بعد پانی چھوڑیں جس سے ریج کھالی کے سر تک پہنچ جائے گی اگر ریج نمی سر تک نہ پہنچی تو جرمینشن کم ہو گی اگلے دن پری ایمرجنس سپرے لازمی کریں ایس میٹولا کلور (ڈوال گولڈ) 100 مل فی ٹینکی ساتھ پینڈی میتھالین 100 مل فی ٹینکی تا کہ
جڑی بوٹیاں کا کنٹرول ہو سکے
3 پلانٹر کیساتھ کاشت
اس طریقے میں جیسے سہاگہ والی زمین تیار کی جاتی ہے وتر کر کے زمین کی تیاری کر کے وتر حالت میں بیج اور کھاد کا چھٹہ کر دیں اس طریقہ میں سنگل سٹک اڑھائی کلو بیج اور شاخدار دو کلو بیج چھٹہ کر کے ایک ہل یا روٹا ویٹر چلائیں اور پلانٹر کیساتھ 18 انچ بیڈ والی کھیلیاں بنا دیں اور ناکو نکال دیں اس کو پانی نہیں لگانا پہلا پانی بیس پچیس دن بعد لگانا ہے اسکو سہاگہ والے طریقے سے پانی دینا دو تا چار پانی دینے پڑتے ہیں
اگر زمین میں جڑی بوٹیاں زیادہ اگتی ہیں تو کھالیاں نکالنے کے بعد پانی بھی لگا سکتے ہیں ڈبل پانی لگا کر ریج سر تک پہنچائیں پھر چوبیس گھنٹوں کے دوران پری ایمرجنس سپرے کریں
4 پلانٹر کیساتھ چوپا یا کیرا
اس طریقے سے آپ مکئ والے پلانٹر سے تل کاشت کر سکتے ہیں زمین تیار کر کے ٹک ٹک والا پلانٹر کی سمال سیڈر والی ڈائی لگائیں جس سے باریک بیج کا کیرا ہوتا ہے اس سے آدھا کلو بیج فی ایکڑ استعمال ہو گا پودے سے پودے کا فاصلہ 6 انچ رکھیں کھالی لائن ٹو لائن 18 انچ فاصلہ رکھیں
5 چوپا لگانے کا طریقہ
زمین کی تیاری کر کے مکئ والے پلانٹر کیساتھ بیڈز بنا کر پانی لگا دیں پھر لیبرز سے چوپا لگوا لیں بیج میں ریت یا زیرو سائز بجری شامل کریں اس حد تک کے فی چونڈی دو تا تین لگیں جب تل اگ آئے تو اسکی ضرورت کے مطابق چھدرائی بھی لازم کریں پھر چوبیس گھنٹوں کے بعد پری ایمرجنس سپرے کریں
وقت کاشت
تل کو دس مارچ سے 15 مئی تک
پھر 15 جون سے 31 جولائی تک کاشت کر سکتے ہیں
کھاد اور پانی

تل کو کھاد اور پانی دونوں ہی متوازن دینے ہیں کھالیوں پر کاشت تل کو تقریباً چار تا سات پانی لگیں گے اور سہاگہ اور پلانٹر کاشت پر دو تا پانچ پانی لگیں گے
تل کو کھاد آدھی تا ایک بوری ڈی اے پی اور بیس کلو ایم او پی زمین کی تیاری میں ضرور ڈالیں پہلے پانی پر آدھی یوریا اور دو کلو سلفر ساتھ زنک ڈالیں
جب تل ڈیڑھ تا دو فٹ کے ہو جائیں جب پھلی بن رہی ہو تو پھر پونی یا ایک بوری یوریا اور دو کلو سلفر ڈالیں کھاد کھادیں پہلے پچاس دن میں مکمل کر لیں
سپرے
تل کا اگاؤ جب مکمل ہو جائے تو اسکو ایمامیکٹن اور لیوفینوران کا سپرے ضرور کریں نہیں تو سنڈی چٹ کر جائے گی دس دن بعد ریپیٹ سپرے کریں
جب پھول لگنا شروع ہو جائیں تو ایمامیکٹن اور لیمبڈا ساتھ بوران کے دوسپرے ضرور کریں نہیں تو پھلی نہیں لگے گی سنڈی نقصان کر جائے گی
اگر پھول کیرا کر رہے ہوں تو میگنوکال کا سپرے کریں جس سے پھول کا کیرا رک جائے گا
اگر میرڈ بگ کا اٹیک ہو تو کلو تھیانڈان 200 مل سپرے کریں سفید مکھی ہو تو پائری پراکسی فین اور اسیٹامپرڈ کا سپرے کریں
اگر تیلا ہو تو نائٹین پائریم یا تھایا میتھاکسم 48 گرام یا اولالا کا سپرے ضرور کریں
کٹائی اور گہائی
جب پھلیاں پک جائیں ہلکا پہلا رنگ کر لیں تو اسکی کٹائی کروا لیں اتنی زیادہ پکائی نہیں کروانی کہ پھلیوں کے منہ کھل جائیں گے کٹائی کے فوری بعد ان کی پلاسٹک گوٹے کیساتھ ان کی چھوٹی چھوٹی گٹھلیاں باندھ لیں اگر کھیت میں فوری دوسری فصل کاشت کرنی ہے تو گٹھلیوں کو ٹرالی کے زریعہ آٹھا خالی جگہ ان کے سر جوڑ کر کھڑے کروا دیں کھڑے اس طرح کرنے ہیں کہ زیادہ گٹھلیاں جمع نہیں کرنی صرف اتنی کہ وہ خشک بھی ہو جائے اور ہوا کا گزر بھی ہو
آٹھ دن بعد لیبر سے ہاتھ سے چھڑائی کروا لیں پھر چار دن بعد تھریشر کے زریعہ ہلکی ریس پر برسیم کی طرح تھریشر کر لیں
پھر تلوں کو رایا والے چھاننے سے صاف کروا لیں پھر پنکھا لگوا کر صاف کر لیں

ساڈی حکومت اپنے ولوں کوئی کسر نہی چھڈدی کہ ساڈے ریڑھ دی ہڈی کسے طرح ختم ہی ہو جاوے پر مڑ وی اسی گزارا کری جا رہے آں. .  ...
06/12/2023

ساڈی حکومت اپنے ولوں کوئی کسر نہی چھڈدی کہ ساڈے ریڑھ دی ہڈی کسے طرح ختم ہی ہو جاوے پر مڑ وی اسی گزارا کری جا رہے آں. . 😥
میرے ملک پاکستان میں

کسان کی 10 ہزار روپے من والی کپاس 6000 روپے من
4000 روپے من والی مکئی 🌽 1500 روپے من
مگر
8500 روپے والی DAP کھاد 14500 روپے میں
1600 روپے والی یوریا کھاد 4500 روپے میں

😭😭😭
یہاں
حکومت غریب عوام کو سہولت فراہم نہیں کرتی بلکہ مافیا کی سہولت کار ہے

13/06/2023

For Sale

09/06/2023

For sale
210 final
Weight 5 to 5.5

08/06/2023

For sale

For Sale
08/06/2023

For Sale

08/06/2023

For Sale
More pictures are available

Address

Sahiwal

Telephone

+923016547807

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zafar & sons_dairy products posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zafar & sons_dairy products:

Share