Climate Markets

Call Website Contact the business

Climate Markets So that you can get we hired for these. Thanks.

Hi, regard, we are a professional social media marketers providing different types of services like that community management, blog relation creation,content creation&advertizing.

07/10/2026
07/10/2026

بہت اچھی معلومات
موٹر وے پر سفر
گاڑی سٹارٹ کی گئیر میں ڈالی تو گاڑی نے عجیب جھٹکا لیا۔ موٹروے پر 9 بار گاڑی نے گئیر سلیپ کیا نکال دیتی تھی D کو N پر کر دیتی تھی۔ چکری ریسٹ آئریا میں میں نے کار روکی ۔ ورکشاپ والے سے پلاس اور چابی مانگی اس نے سو روپے مانگے
سو دے کر سستے میں چھوٹنے کا شکر ادا کیا بونٹ کھولا۔ پہلے مائنس اور پھر پلس ٹرمنل کھولا اور دونوں کو آپس میں ٹچ کر کے 90 سیکنڈ تک ہاتھ میں پکڑے رکھا۔ دوبارہ پلس پہلے لگانا اور مائنس بعد میں کس دیا۔
گاڑی سٹارٹ کی آج 3 سال ہو چکے ہیں اس بات کو گئیر نے دوبارہ مسلہ نہین کیا۔ صرف کیا ہوا کار کا کمپیوٹر فیکٹری سیٹنگ پر واپس چلا گیا۔

آپ کو اتنا کام آنا چائیے چھوٹے چھوٹے ہیکس کو یوٹیوب پر دیکھا کریں سمجھا کریں۔ اپنی گاڑی کے ماڈل اور میک کے مطابق آپ کی تحقیق کچھ نہ کچھ ہونی چائیے ۔
یہ ٹک ٹاک پر اچھلتے لوگ دیکھ کر سارا دن انہوں نے آپ کی مدد کو نہیں آنا جب آپ نے کہیں پھنس جانا ہے کسی مسئلے میں۔

گاڑی ہیٹ ہو جائے تو انجن فورا آف مت کریں۔ اگر پنکھے چل رہے ہوں تو۔ اگر پنکھے نہیں چل رہے تو پھر بند کر دیں ۔
ریڈئیٹر کا ڈھکن ہمیشہ کپڑا اوپر رکھ کر کھولین ۔
اگر گاڑی کو ہیٹ کا مسلہ ہے تو گاڑی میں ٹوتھ پوسٹ لازمی رکھیں اگر پانی گرے اوپر تو وہاں فورا لگا لیں۔
گاڑی کوئی سی بھی ہو اس میں ایک۔ نمبر بڑے ٹائر ڈلتے ہیں تو ڈلوا لیں لیکن ریکمینڈیڈ سائیز سے چھوٹے ٹائئر ڈالنا مطلب خودکشی کے مترادف ہے ۔
گاڑی کو گاڑی کی اوقات کے مطابق بھگائیں آپ جتنے بھی اچھے ڈرائیور ہوں اگر انجن اور روڈ گرپ آپ کا ساتھ نہیں دے رہے تو خود کو کسی مشکل میں مت ڈالیں۔
سورج اترنے سے پہلے اور صبح ہونے کے ایک گھنٹہ بعد تک ڈیم لائٹس آن رکھیں۔اس سے بجلی کا بل نہیں آتا لیکن یہ تحقیق ہے آن لائٹس والی گاڑیوں کے ایکسیڈیٹس بند لائٹ والی گاڑیوں سے 70 فیصد کم ہوتے ہیں۔
بیک سرخ لائٹس پر بلیک پیپر مت لگوائیں۔ یہ آپ کے لئے ایسے ہی ہے کے آپ موت کو آواز دے رہے ہیں۔
گاڑی ہمیشہ لو بیم لائیٹ پر ڈرائیو کریں بلب یا ایل آیی ڈی یا ایس ایم ڈی اچھی ڈلوا لیں۔
سڑک پر آپ اکیلے بھی جا رہے ہیں کوئی آگے پیچھے نہیں تب بھی دائیں بائیں مڑتے وقت اشارہ لازمی آن کریں۔
کسی دوسرے کے ساتھ ریس تب لگائیں جب اس کو گاڑی صرف بھگانا نہیں چلانا آتی ہو۔ آپ کا سب سے بڑا دشمن آپ کا کسی جاہل ڈرائیور کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے ۔
ایسے ڈرائیوروں سے 500 میٹر پیچھے یا 500 میٹر آگے نکل جائیں ساتھ مت چلیں جو بنا انڈیکٹر کے لائن بدل رہا ہو۔ اس کا استاد بھی بیوقوف اور وہ خود بھی ۔
اچھی ایوریج گاڑی آہستہ چلانے سے نہیں ایک سپیڈ میں چلانے سے آتی ہے ۔ 80 سے 100 کے درمیان سب سے بہتر ایوریج ا سکتی ہے اگر آپ کو بریک اور ریس کا تمیز سے استعمال اور گاڑیاں اوورٹیک کرنے کا تجربہ ہو۔
120 کی سپیڈ اور 100 کی سپیڈ کا آخری نتیجہ بلکل سیم سیم نکلتا ہے۔ کروز لگائے بغیر ۔ اگر کروز ان ہو تو پھر فرق آتا ہے ۔

آپ کی گاڑی نئی ہے یا پرانی یہ ضروری ہے کے سو کلومیٹر سے لمبا سفر کرنا ہو تو ریڈیئیٹر کا پانی اور انجن آئل گیج ضرور چیک کریں ۔

بیلٹ نا باندھے والے 90 کی سپیڈ سے اوپر اکثر ہیڈ انجری شولڈر انجری اور لگ انجری والے دیکھے ہیں زیادہ سیانے مت بنین۔

پہاڑوں پر لائن سے مت نکلیں باہر۔ وہاں آپ کو گاڑی کا طاقتور انجن نہیں آپ کا صبر بچاتا ہے منزل تک کیسے پہنچنا ہے ۔

پہاڑوں میں 40 سے اوپر جانا خود کو فطرت کے اصولوں کے حوالے کر کے واپس گھر نہ جانے کا سوچنا ہے ۔
پہاڑوں میں جس رفتار سے چڑھائی کریں اسی رفتار اور گئیر میں اترین۔ ورنہ بریک فیل ہو جاتے ہیں جیسی گاڑیوں پاکستان میں موجود ہیں ان کے ۔

زندگی میں ریٹیک نہیں ہے یہ وڈیو گیم نہیں ہے سمجھے ۔ وڈیو گیم میں چانس ہوتا ہے زندگی بار بار چانس نہیں دیتی ۔

کوئی بھی کھانسی والا یا الرجی والا سیرپ یا گولی لے کر ڈرئیونگ مت کریں۔

❤️ 📩 📤 ♻️ㅤ
ˡᶦᵏᵉ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ

02/10/2026

ولی اللہ معروف کی کوششوں سے ایک بچہ 22 سال بعد اپنے گھروالوں کو مل گیا ،
سال 2004 مئی یا اپریل کا مہینہ تھا ۔ گھر بہن بھائی میلے میں جارہے تھے۔ مزل کو پہلے لیجانے کا آسرا دیا گیا تھا لیکن عین جانے وقت میں ماں نے کہا بیٹا تمہیں اگلی بار لے چلیں گے۔ تم چھوٹے ہو کہیں میلے میں گم نا ہوجاو۔
اچانک امید ٹوٹنے پر مزمل نے ضد کی اور بہن بھائی کے جانے کے بعد خود سے میلے کے لئے نکل گیا۔ اپنے گھر سے کہیں دور نکل گیا نہ میلا ملا اور نا گھر۔۔۔ واپسی کا راستہ معلوم نہیں تھا۔ ایک فیملی نے مزمل کو اپنے پاس رکھا۔ آج تک مزمل انکے پاس ہے۔
گزشتہ دنوں ولی اللہ معروف کو اس بچے کے بارے میں معلومات ملی ، یہ معلومات بھی اس بچے کے گھروالوں نے دی ، اس کے بعد پوسٹ وائرل ہوئی ، پوسٹ جڑانوالہ کے گروپوں میں شیئر ہوئی اور آخر کار وہ دن آگیا جب مزمل اپنے والد سے ملا ،،،
گُم ہونیوالابیٹا 22سال بعد گھر پہنچا ،مگر ماں 4ماہ قبل انتقال کرگئیں!
جڑانوالہ(مانوالہ چک)بچہ (مزمل)22سال قبل میلے میں گُم ہوا ،قصور پہنچا ،پھر کسی نیک میاں بیوی اُسے اپنے بچوں کی طرح 22سال اپنے پاس رکھا ،، مگر پھر گزشتہ روز ولی اللہ معروف کی کاوش سے مزمل 22 سال بعد اپنے والد سے مل گیا ،مرگھر لوٹا تو ماں چار ماہ قبل فوت ہوگئی تھی ۔ والد اور بھائی بہن زندہ ہیں ،

02/10/2026

کسی کو برا کہنا بہت آسان ہے… لیکن خود کو درست کرنا سب سے مشکل!

ہم پاکستانی اکثر کہتے ہیں کہ حکومت چور ہے، حکومت ذمہ دار ہے، ملک میں قانون نہیں ہے۔

لیکن ایک لمحے کے لیے ذرا یہ تصویر بھی دیکھیں۔ 👇

ایک طرف پاکستان کی گلی ہے، جہاں لوگوں نے خود گلی کے راستے پر قبضہ کیا ہوا ہے، اور دوسری طرف اٹلی کی گلی ہے، جہاں راستہ صاف اور قانون کی پابندی نظر آ رہی ہے۔

سوال صرف یہ نہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے… سوال یہ بھی ہے کہ ہم خود کیا کر رہے ہیں؟

حضور اکرم ﷺ نے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے کو بھی نیکی قرار دیا ہے۔

یاد رکھیں!

جب تک ہم بحیثیت قوم اپنی ذمہ داری نہیں سمجھیں گے، صرف حکمرانوں کو برا کہنے سے حالات نہیں بدلیں گے۔

اچھا معاشرہ صرف اچھے حکمرانوں سے نہیں بنتا، اچھے شہریوں سے بھی بنتا ہے۔

آپ کی بھی گلی میں اگر کسی نے اس طرح قبضہ کیا ہوا ہے تو اس کو یہ پوسٹ شیئر کریں شاید اس کو شرم آجائے

تبدیلی ہمیشہ دوسروں سے نہیں،
کبھی کبھی اپنے آپ سے شروع کرنی پڑتی ہے۔ 🇵🇰❤️🇮🇹

#پاکستان #پاکستانی #اٹلی #قانون #معاشرہ #تبدیلی

02/10/2026

محبت کی شادیاں ناکام ہونے کی سے بڑی وجہ چائلڈ ہُڈ ٹراما ہے

Dr. Faizan Qaisar
Assistant professor of Medicine and psychotherapist

Address

Chak 28SB
Sargodha
40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Climate Markets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Climate Markets:

Shortcuts

Share