Ubaidullah Ajmal

Ubaidullah Ajmal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ubaidullah Ajmal, Business service, H No. 60-A-1, Near Peer Ronki Qabristan, Shad Bagh.

16/01/2026

قُبُوْرُنَا تُبْنٰی وَ نَحْنُ مَا تُبْنَا
یَا لَیْتَنَا تُبْنَا قَبْلَ اَنْ تُبْنٰی

کیا واقعی چیٹ جی پی ٹی سب سے بہتر ہے؟ ملاحظہ فرمائیں چیٹ جی پی ٹی کے 30 متبادلات مع خصوصیاتگزشتہ چند سالوں میں مصنوعی ذہ...
19/08/2025

کیا واقعی چیٹ جی پی ٹی سب سے بہتر ہے؟ ملاحظہ فرمائیں چیٹ جی پی ٹی کے 30 متبادلات مع خصوصیات

گزشتہ چند سالوں میں مصنوعی ذہانت (AI) نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ خاص طور پر چیٹ جی پی ٹی نے انسانی گفتگو کے انداز میں جواب دینے کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی۔ لیکن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہمیشہ مقابلہ موجود رہتا ہے، اسی لیے آج چیٹ جی پی ٹی کے کئی نئے اور طاقتور متبادل سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے کچھ مخصوص کاموں کے لیے زیادہ موزوں ہیں، جبکہ کچھ ہر طرح کی گفتگو اور تحقیق کے لیے بہترین ہیں۔

اگر آپ صرف چیٹ جی پی ٹی پر انحصار کر رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ واحد راستہ نہیں ہے۔ مختلف کمپنیاں اور پلیٹ فارمز اپنے اپنے ماڈلز متعارف کرا چکے ہیں، جن میں تحقیق، پروگرامنگ، مواد تخلیق، اور حتیٰ کہ ذاتی گفتگو کے لیے خصوصی فیچرز شامل ہیں۔ آئیے اب ان متبادلات کی فہرست اور ان کی خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

1۔ مائیکروسوفٹ بنگ / کوپائلٹ (Microsoft Bing / Copilot)

مائیکروسوفٹ کے Word، Excel وغیرہ میں کام آسان کرتا ہے۔
سرچ اور چیٹ دونوں ایک ساتھ دیتا ہے۔

2۔ پرپلیکسٹی اے آئی (Perplexity AI)
ہر جواب کے ساتھ سورس (حوالہ) بھی دکھاتا ہے۔
ریسرچ اور سرچنگ کے لیے بہترین۔

3۔ گوگل بارڈ / جیمینائی (Google Bard / Gemini)
گوگل سرچ جیسی طاقت استعمال کرتا ہے۔
تصویر اور آواز کے ساتھ بھی جواب دے سکتا ہے۔

4۔ جیسپر اے آئی (Jasper AI)
بلاگ اور ایڈز کا مواد لکھنے میں مددگار۔
مارکیٹنگ والوں کے لیے بہترین۔

5۔ چیٹ سونک (Chatsonic)
ChatGPT جیسا لیکن زیادہ اپڈیٹڈ۔
تصویری فیچرز بھی رکھتا ہے۔

6۔ پائی (Pi - Inflection AI)
دوستانہ اور ہمدرد انداز میں بات کرتا ہے۔
ذاتی بات چیت کے لیے موزوں۔

7۔ گٹ ہب کوپائلٹ ایکس (GitHub Copilot X)

پروگرامرز کے لیے کوڈ خود لکھنے میں مدد دیتا ہے۔
غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔

8۔ ایمیزون کوڈ وِسپرر (Amazon Code Whisperer)
کوڈ لکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔
AWS یوزرز کے لیے خاص طور پر بہترین۔

9۔ ڈائیلو جی پی ٹی (DialoGPT)
چھوٹی اور آسان گفتگو کے لیے بنایا گیا۔
ہلکی پھلکی چیٹنگ میں بہتر۔

10۔ اوپن اے آئی پلے گراؤنڈ (OpenAI Playground)
مختلف AI ماڈلز ٹیسٹ کرنے کی جگہ۔
پروفیشنل اور لرننگ کے لیے اچھا۔

11۔ کریکٹر اے آئی (Character AI)
مختلف کرداروں کی طرح بات کرتا ہے۔
جیسے مشہور شخصیات یا فرضی کیریکٹر۔

12۔ ریپلیکا (Replika)
جذباتی دوست جیسا AI۔
اکیلے پن میں بات چیت کے لیے مشہور۔

13۔ یو چیٹ (U-Chat)
سرچ اور چیٹ ایک ساتھ دیتا ہے۔
عام استعمال کے لیے آسان۔

14۔ کلاڈ (Claude - Anthropic)
لمبے اور بڑے ٹیکسٹ پر بھی اچھا جواب دیتا ہے۔
زیادہ محفوظ اور کم غلطیاں کرتا ہے۔

15۔ پو (Poe - Quora)
ایک ہی جگہ پر کئی AI ماڈلز تک رسائی۔
Quora کا بنایا ہوا پلیٹ فارم۔

16۔ نیوا اے آئی (Neeva AI)
سرچ کے ساتھ براہ راست جواب دیتا ہے۔
تیز اور سیدھا۔

17۔ لرنٹ اے آئی ( Lernt AI)
پڑھائی اور لرننگ کے لیے بنایا گیا۔
طلبہ کو سمجھانے میں مدد کرتا ہے۔

18۔ ایلیزا اسپیک (Elsa Speak)
پرانا اسٹائل AI چیٹ بوٹ۔
سادہ بات چیت کے لیے۔

19۔ گروک (Grok - xAI)
ایلون مسک کی کمپنی کا AI۔
تھوڑا مزاحیہ اور فری اسٹائل بات کرتا ہے۔

20۔ ڈیپ سیک (DeepSeek - China)
تیز اور سستا AI۔
تخلیقی اور تجزیاتی جوابات دیتا ہے۔

21۔ میٹا اے آئی (Meta AI - LLaMA 4)
فیس بک/انسٹاگرام پر استعمال ہوسکتا ہے۔
ملٹی موڈل یعنی تصویری اور تحریری دونوں۔

22۔ یو ڈاٹ کام / یو چیٹ (You.com / YouChat)
سرچ + چیٹ کا امتزاج۔
حوالہ جات کے ساتھ جواب دیتا ہے۔

23۔ ڈَک اے آئی (Duck.ai - DuckDuckGo)
پرائیویسی پر فوکس کرتا ہے۔
ٹریکنگ نہیں کرتا۔

24۔ یو رائٹ / یو کوڈ (YouWrite / YouCode - You.com)
بلاگ لکھنے اور کوڈ بنانے میں مددگار۔
You.com کا حصہ ہے۔

25۔ ہگنگ چیٹ (HuggingChat)
اوپن سورس چیٹ بوٹ۔
سب کے لیے مفت۔

26۔ سیم رش کنٹینٹ شیک اے آئی (Semrush ContentShake AI)
SEO آرٹیکلز لکھنے کے لیے۔
مارکیٹنگ ٹیموں کے لیے بہترین۔

27۔ رائٹ سونک (Writesonic)
اشتہاری تحریریں اور بلاگز لکھتا ہے۔
تخلیقی مواد کے لیے اچھا۔

28۔ ایلیسٹ (Elicit - تحقیقی AI)
ریسرچ پیپرز کا خلاصہ بناتا ہے۔
طلبہ اور محققین کے لیے بہترین۔

29۔ سرفر اے آئی (Surfer AI - SEO)
SEO کے حساب سے مواد تیار کرتا ہے۔
گوگل رینکنگ بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے اس دور میں ہمارے پاس صرف ایک ہی آپشن نہیں بلکہ بے شمار متبادلات موجود ہیں۔ ہر پلیٹ فارم کے اپنے فائدے اور خصوصیات ہیں—کچھ تحقیق میں مددگار ہیں، کچھ کوڈنگ کے لیے بہترین ہیں، جبکہ کچھ روزمرہ گفتگو اور سیکھنے کے لیے مثالی ہیں۔ یہ منحصر ہے آپ اور آپ کے کام کی نوعیت پر کہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق کس AI کو رفیقِ کار بناتے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کیسی رہی یہ فہرست۔۔۔ اپنے تجزیے، تبصرے اور تَخَیُّلے ضرور رقم فرمائیں۔
آپ کے اپنے کام کے لیے کونسا اے آئی بہترین ہے؟

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ







#اےآئی

19/08/2025

1۔ اسلام کے بارے میں سیکھنا
2۔ اسلامی موضوعات پر تحقیق کرنا
3۔اسلامی مواد تیار کرنا
4۔ لسانی مہارت کی مشق کرنا
5۔ تحریری مہارت کو بہتر بنانا
6۔ اسلامی متن کا ترجمہ کرنا۔
7۔ دعائیں مرتب کرنا۔
8۔ اسلامی فن پارے تیار کرنا۔
9۔ بچوں کے لیے اسلامی تھیمز پر مبنی مواد تیار کرنا۔
10۔ اسلامی تنبیہات (reminders) اور تحریکات تیار کرنا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی معلومات کے لیے چند چیٹ جی پی ٹی پرامپٹس
1۔ مجھے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے بارے میں کچھ بتائیے۔
2۔ ایک غیر مسلم کیسے اسلام قبول کرسکتا ہے؟ اس کے لیے اسے کن ذرائع کا حوالہ دیا جا سکتا ہے؟
3۔ مجھے قرآن کی وہ آیات بتائیے جہاں اللہ نے سود پر بات کی ہے؟
4۔ اردو ترجمے کے ساتھ آیت الکرسی کے بارے میں بتائیے۔
5۔ کیا آپ قرآن سے باب 2 آیت 1 کی وضاحت کر سکتے ہیں؟
6۔ خاندانی قوانین کے بارے میں حدیثوں سے متعلق بتائیے۔
7۔ بے گناہوں پر ظلم کرنے والوں کے بارے مٰں حوالہ نمبر کے ساتھ کوئی حدیث بیان کیجیے۔
8۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک کے بارے میں حدیث بتائیے۔
9۔ سورہ فاتحہ کا انگریزی اور اردو ترجمہ بتائیے۔
10۔ قرآن پاک کی سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی سورت کا نام بتائیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھیان رکھیں کہ چیٹ جی پی تی سے اسلامی موضوعات کے بارے میں وضاحت لیتے وقت ہر چیز خوبصورت اور اسلام کے مطابق نظر آ سکتی ہے لیکن ان اسلامی معلومات کے ذرائع کو بار بار چیک کرنا یقینی بنائیں کیونکہ یہ معلومات غلط اور گمراہ کن بھی ہو سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ جو اقتباسات بعض اوقات حوالہ جات کے حال نظر آتے ہیں، وہ بھی درحقیقت حوالہ دئیے گئے لٹریچر می موجود نہیں ہوتے۔
چیٹ جی پی ٹی بہت سی چیزوں کے لیے واقعی ایک متاثر کن ٹول ہے، لیکن اپنے مذہب کے معاملے میں اس پر بھروسہ نہ کجیے اور مذہب سے متعلق ذرائع یا حوالہ جات کو پھیلاتے وقت احتیاط سے کام لیجیے جو ہو سکتا ہے کہ درست نہ ہوں یا سراسر من گھڑت ہوں۔

28/06/2025

جب تم دیکھو کہ تم ایک گڑھے میں ہو ۔۔۔۔۔ تو کھودنا بند کردو ۔۔۔

28/06/2025

آپ وہ نہیں حاصل کرتے جو آپ چاہتے ہیں ۔۔۔
آپ وہ حاصل کرتے ہیں جو آپ ہیں ۔۔۔۔۔

اس پیج کا مقصد اپنے تجربات و مشاہدات شئیر کرنا۔ سیکھنا اور سکھانا ہے

22/04/2025

ایک بہترین سیکھ۔۔۔۔ از توقیر بھملہ
چند سال قبل عربی ادب کے مطالعے کے دوران میرا تعارف ڈاکٹر احمد خالد توفیق (مرحوم) سے ہوا۔
ان کے قلم کی تاثیر ایسی تھی کہ ہمیشہ کے لیے دل کو چھو گئی۔
ایک بار انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا:

"کاش ہم دونوں سینما اور ٹیلیویژن کی ایجاد سے پہلے پیدا ہوتے... تاکہ ہم جان پاتے کہ جو جذبات ہم محسوس کرتے ہیں، وہ واقعی ہمارے اپنے ہیں... یا پھر ہم وہی کچھ نبھا رہے ہیں جو اسکرینوں پر دکھایا جاتا ہے۔ کہیں ہم اداکاری تو نہیں کر رہے؟"

یہ سادہ سی بات بعد میں میری زندگی میں تبدیلی کی وجہ بھی بنی ۔

میں نے طے کیا کہ زندگی کو ادھار پر نہیں جینا۔
نہ میڈیا کی نقالی کرنی ہے، نہ دوسروں کے جذبات کی چھاؤں میں اپنی پہچان کھونی ہے۔

میں جو ہوں، وہی کافی ہے۔
میرا ذہن میرا ہے۔
میں خود کو کسی اور کے نظریات یا توقعات کے تابع نہیں کر سکتا۔

پھر جاپانی ادب کے مطالعے سے کائنات کی ایک نئی جہت سامنے آئی،
اور وہاں میں نے ایک اصطلاح پڑھی: "Yutori" جس کا مطلب ہے: ایک ایسی جگہ جہاں اپنی مرضی، اپنی منشا سے کھل کر جی بھر کر سانس لینے کی آزادی ہو. یعنی من موجی زندگی.
لغات کی مزید تشریحات میں
جان بوجھ کر زندگی کی رفتار کو دھیما کرنا،
تاکہ ہم اردگرد کی خوبصورتی کو جذب کر سکیں، لمحوں کو محسوس کر سکیں، اور مصنوعی دباؤ سے بچ سکیں۔
یعنی خوامخواہ کی بھاجھڑ، ہڑبونگ، سے انکار کرتے ہوئے سکون سے زندگی کا لطف اٹھانا.

یہی سوچ مجھے فلم Perfect Days دیکھتے ہوئی ملی۔
ٹوکیو کا ایک عام سا شخص، جو عوامی بیت الخلا صاف کرتا ہے۔
نہ کوئی شہرت، نہ بڑا خواب۔
بہت سادہ زندگی، بس ایک معمول، پرانی کیسٹیں، کتابیں، پودے، اور کیمرے سے درختوں کی تصویریں۔
اور پھر بھی... اس کی زندگی مکمل ہے۔
خوشی اس کے خاموش لمحوں میں بسیرا کیے ہوئی ہے۔
یہ فلم چیخ چیخ کر کچھ نہیں کہتی،
بس دھیرے سے ہولے سے روح کو چُھو لیتی ہے۔
فلم Perfect Days نے مجھے یاد دلایا کہ
زندگی کی سب سے خوبصورت باتیں آواز کے بغیر بھی محسوس کی جا سکتی ہیں۔

لہٰذا، اگر آج آپ کی زندگی میں کوئی بڑی بات نہیں ہو رہی، کچھ خاص نہیں ہو رہا،
تو گھبرائیں نہیں۔ نہ ہی مذہبی و غیر مذہبی موٹیویشنلوں کے جھانسوں میں آکر ڈپریشن لیں کہ جی میرا تو کوئی مقصد ہی نہیں، میں تو بے مقصد زندگی بسر کررہا ہوں، میں تو کچھ بڑا کر ہی نہیں پارہا
آپ نہیں جانتے کہ روزمرہ کی زندگی بسر کرنا کتنا بڑا کارنامہ ہے، اور شاید وہ کمال آپ کے انہی عام دنوں میں چھپا ہو۔ یہی آپ کا یوتوری لمحہ ہو. توقیر بُھملہ

"مَا انْتَفَعْتُ بِكَ اَكْثَرُ مِمَّا انْتَفَعْتَ بِیْ"جو میں نے تم سے نفع حاصل کیا ہے،،، وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو نفع ...
21/04/2025

"مَا انْتَفَعْتُ بِكَ اَكْثَرُ مِمَّا انْتَفَعْتَ بِیْ"
جو میں نے تم سے نفع حاصل کیا ہے،،، وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو نفع تم نے مجھ سے اٹھایا ہے۔
یہ وہ تاریخی جملہ ہے جو محمد بن اسماعیل البخاری المعروف بہ امام بخاریؒ نے محمد بن عیسی بن سورۃ الترمذی المعروف بہ امام ترمذی سے فرمایا تھا۔ اس جملہ سے نہ امام ترمذی کی ذہانت و فطانت کا پتہ چلتا ہے بلکہ امام بخاریؒ کی اعلیٰ ظرفی کا ثبوت بھی ملتا ہے۔

امام ترمذی رحمہ الله کے دو سو چھ اساتذہ و شیوخ میں سب سے بڑا نام امام بخاری رحمہ اللہ کا ہے۔ امام ترمذیؒ نے سب سے زیادہ وقت امام بخاریؒ سے تحصیلِ علم میں ہی گزارا ۔۔۔
شاگرد تو اساتذہ سے استفادہ کیا ہی کرتے ہیں اور نفع اٹھایا ہی کرتے ہیں ۔۔۔ لیکن تاریخ میں کچھ مواقع ایسے بھی آئے ہیں جب اساتذہ نے اپنے شاگردوں سے علم حاصل کیا ہے اور نہ صرف علم حاصل کیا ہے بلکہ اس کا کھلے دل سے اعتراف بھی کیا ہے۔
ایسے ہی ایک موقع پر امام بخاریؒ نے اپنے شاگرد امام ترمذیؒ سے فرمایا تھا: "ما انتفعت بك اكثر مما انتفعت بي" جتنا علمی نفع تم مجھ سے حاصل کیا ہے اس سے کہیں زیادہ علمی نفع میں نے تم سے حاصل کیا ہے۔۔۔

امام ترمذیؒ کا ایک خصوصی امتیاز یہ ہے کہ ان کے استاذ امام بخاریؒ نے دو حدیثوں کا سماع امام ترمذی سے کیا ہے۔ یعنی یوں تو امام ترمذیؒ شاگرد ہیں اور امام بخاریؒ استاذ۔۔۔ لہٰذا وہ حدیثیں جو امام ترمذی نے امام بخاری سے روایت کی ہیں۔۔۔ ان تمام احادیث میں امام ترمذی راوی ہیں اور امام بخاری مروی عنہ۔۔۔ امام ترمذی شاگرد ہیں جو اپنے استاذ سے حدیث سن رہے ہیں اور امام بخاری استاذ ہیں جو اپنے شاگرد کو حدیث سنا اور پڑھا رہے ہیں۔ لیکن دو حدیثیں ایسی ہیں جن میں امام بخاریؒ، امام ترمذی سے نقل فرما رہے ہیں۔۔۔ سند میں امام ترمذیؒ کا نام امام بخاری سے اگلے درجے پر آتا ہے۔

جامع ترمذی میں ابوب التفسیر میں سورۃ الحشر کی تفسیر میں جو احادیث مذکور ہیں ان میں سے آخری سے پہلی حدیث کے بعد مذکور ہے:
قَالَ ابُوْ عیِیْسیٰ سَمِعَ مِنِّی مُحَمَّدُ بْنُ اِسْمٰعِیْلَ ھٰذَا الْحَدِیْث۔ (ابو عیسی یعنی امام ترمذی نے فرمایا کہ محمد بن اسمعیل (امام بخاری) نے مجھ سے اس حدیث کا سماع کیا ہے۔
دوسری حدیث ابوب المناقب میں مناقبِ علی رضی اللہ عنہ کے تحت مذکور ہے: عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ قَال: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ لِعَلِیِّ: یَا عَلِی! لَا یَحِلُّ لِاَحَدٍ اَنْ یَّجْنِبَ (ان یمر جنبا فیہ) فِیْ ھٰذَا الْمَسْجِدِ غَیْرِیْ وَ غَیْرُك۔
اس حدیث کے بعد بھی لکھا ہے: وَ قَدْ سَمِعَ مُحَمَّدُ بْنُ اِسْمٰعِیْلَ مِنِّی ھٰذَا لْحَدِیْث

کچھ چیزیں ایسی ہیں جو میں اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت اور نعمت سمجھتا ہوں۔۔۔ انہی میں سے ایک درس و تدریس اور تعلی...
20/04/2025

کچھ چیزیں ایسی ہیں جو میں اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت اور نعمت سمجھتا ہوں۔۔۔ انہی میں سے ایک درس و تدریس اور تعلیم و تعلم کی توفیق بھی ہے۔
باوجود کم علمی، بے بضاعتی اور ناشکری کے، میرا رب مسلسل اپنی رحمتوں سے نوازتا رہا ہے۔ دورہ حدیث کی تکمیل کے بعد تقریباً چار پانچ سال تک درسِ نظامی کی چند کتابیں پڑھانے کا موقع ملا۔۔۔
پھر غفلت، ناقدری اور دیگر مشاغل نے یہ سلسلہ روک دیا۔
لیکن ’’رحمتِ حق بہانہ می جوید‘‘۔۔۔ رب کی رحمت پھر متوجہ ہوئی۔۔۔ تدریس کا ٹوٹا ہوا سلسلہ دوبارہ جڑا اور دوبارہ تدریس کرتے ہوئے چوتھے سال کا آغاز ہو رہا ہے۔

📚 اس سال جو کتب پڑھائی اور پڑھی جائیں گی:

علم الصرف آخرین و علم الصیغہ ✍️📖

دروس البلاغہ 🎙️💡

مختارات من ادب العرب 📜🕌

مشکوٰۃ المصابیح – جلد ثانی 🕯️📘

شرح عقائد 🧠☪️

تیسیر مصطلح الحدیث 📚🧾

جامع ترمذی – جلد ثانی 🕋📙

کل بروز سوموار، 22 شوال 1446ھ / 21 اپریل 2025ء اس تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بخیریت و عافیت اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور علم دین کا یہ سرمایہ جو علومِ آلیہ و عالیہ پر مشتمل ہے کما حقہ سیکھنے سمجھنے اورآگے منتقل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین۔

کتنے کام ہو گئے ہیں زندگی میں۔۔۔ کام تو بہت سارے ہو گئے ہیں مگر حقیقی معنوں میں ہو کوئی کام نہیں رہا۔۔۔ ایک زمانہ یوں بھ...
20/04/2025

کتنے کام ہو گئے ہیں زندگی میں۔۔۔ کام تو بہت سارے ہو گئے ہیں مگر حقیقی معنوں میں ہو کوئی کام نہیں رہا۔۔۔ ایک زمانہ یوں بھی گزرا ہے کہ کھانے پینے، کھیل کود اور نیند کے علاوہ باقی سارا وقت ایک ہی کام میں خرچ ہوتا تھا۔۔۔ اور وہ کام تھا نورانی قاعدہ پڑھنے کا۔۔ قاعدہ ختم ہوا ۔۔۔ تو پھر یہی وقت حفظ میں لگنا شروع ہوا۔۔ تکمیل حفظِ قرآن کے بعد یہی وقت گردان میں گزرنے لگا۔۔۔
گردان کے بعد شرو ہوئی سکول کی پڑھائی اور مدرسہ کی پڑھائی۔۔۔ اور ساتھ ہی مل گئی ابو جی کی غائرانہ نظر سے کسی حد تک آزادی۔۔ اب وقت کی تقسیم بھی تبدیل ہو گئی۔۔۔ اکل و شرب، طعام و منام اور کھیل کود کے علاوہ جو وقت بچتا وہ پڑھائی کے ساتھ کچھ اور کاموں میں لگنا شروع ہوا۔۔۔ در اصل ان کاموں میں وقت لگتا نہیں تھا، بلکہ ضائع ہوتا تھا۔۔۔ آہستہ آہستہ 24 گھنٹے میں سے وقت ضائع کرنے والے گھنٹے بڑھتے گئے ۔۔۔ یہاں تک کہ پڑھائی ختم ہو گئی۔۔۔ جب تک پڑھائی تھی تب تک پڑھائی کے گھنٹوں میں وقت گزارنا ایک مجبوری تھی۔۔ گزارنے ہی پڑتے تھے۔۔۔ بعد پڑھائی کے اختتام کے، اس مجبوری سے بھی آزادی ہوگئی اور وہ ضیاعِ وقت کا عفریت 24 کے 24 گھنٹوں پہ حاوی ہو گیا۔۔۔
ظاہر ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھتی ہیں۔ ان ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے کئی کام کرنا ناگزیر ہوتا ہے۔۔۔ تو ہم نے ایک نہیں کئی کام شروع کر دیے ۔۔۔ نتیجتاً، ہر کام کا فائدہ بھی ہوا، اب بھی ہو رہا ہے ۔۔۔کام شروع تو بہت ہوئے مگر تکمیل کو ،،، عروج کو کوئی نہ پہنچا۔۔۔۔ ایک دن اس کی وجہ ڈھونڈھنے بیٹھے اور تَب سے اَب تک کا تجزیہ کیا اور ان کاموں کی ایک فہرست بنائی جن کا، ایک نقطہ آغاز تھا تو نقطۂ تکمیل بھی تھا۔۔ تو ایک خاص راز سے پردہ اٹھا۔۔۔ دراصل وہ پردہ اس راز پر نہ تھا۔۔۔ میری آنکھوں پہ تھا۔۔۔ رازہ سے اٹھا اور آنکھوں سے ہٹا۔۔۔ معلوم یہ ہوا کہ وہ سب کام پایۂ تکمیل کو پہنچے تھے جن پر وقت کے ایک خاص دورانیے میں کھانے پینے، تفریح اور نیند کے علاوہ کا سارا وقت لگایا گیا تھا۔۔۔۔ اور جب تک وہ ایک کام جاری رہتا تھا۔۔۔ اس عرصہ میں، اُس مطلوب و مقصود کے علاوہ بقیہ کاموں میں صرف نیند پوری کی جاتی تھی، کھانا کھایا جاتا تھا اور ذرا تفریح طبع کے لیے ایک دو گھنٹے کھیل کود وغیرہ میں لگا دئیے جاتے تھے۔ اور باقی سارا وقت اسی ایک کام میں لگایا جاتا تھا جو اس عرصہ میں ہم کر رہے ہوتے تھے۔۔۔
جن جن کاموں میں یہ ترتیب رہی،،، وہ بخیریت و عافیت اور بحسن و خوبی اپنے انجام کو پہنچے۔۔۔۔ ان کاموں میں تعلیم و تعلم بھی تھا، تعلقات بھی تھے اور عشق و محبت کے طبقات بھی ۔۔۔۔ و بعدہٗ جوں جوں یہ ترتیب بدلتی گئی توں توں کام ادھورے رہتے گئے۔۔۔
اب جب معلوم ہوا کہ ہماری بیماری یہ ہے۔۔۔ تو اس بیماری کے اسباب ڈھونڈھنے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ ہر بیماری، خواہ وہ نفسیاتی ہو، جسمانی ہو، اخلاقی ہو یا ذہنی ہو۔۔ اس کے کچھ اسباب تو ہوتے ہی ہیں۔۔۔ کچھ ظاہری اور کچھ مخفی۔۔۔ کچھ اسباب ہم پر ظاہر ہوئے ہیں کچھ مخفی ہیں۔۔۔ بیماری کا پتہ چلا۔۔۔۔ اسباب معلوم ہوئے۔۔۔ اگلا قدم علاج کا ہے۔۔۔ اور علاج میں سب سے مشکل پرہیز ہے۔۔۔۔
اس خود کلامی اور تحلیل نفسی کی یہ پہلی قسط ہے۔۔۔۔۔ بقیہ بات پھر ہوتی ہے۔۔۔۔

07/09/2024

ہدایات برائے شرکاء ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس مینار پاکستان لاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ قافلوں کی شکل میں آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی سے گزارش ہے کہ راستے میں نعرہ بازی کرنے کی بجائے باوضو ہو کر درود پاک کا ورد کرتے ہوئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں داخل ہو ں۔

2۔تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس انتظامیہ اور رضاکاران ختم نبوت سے سیکورٹی کے حوالے سے ہمہ قسم کا تعاون کریں

3۔تمام شرکاء اپنے اپنے علاقوں کے علماء کرام اورضعیف العمر افراد کی میزبانی کرتے ہوئے انہیں پیدل چلنے کا راستہ اور بیٹھنے کی جگہ کے لیے بھر پور تعاون کریں، اور انہیں کانفرنس پنڈال میں خندہ پیشانی کیساتھ لانے میں بنیادی کردار ادا کریں

4۔تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ کانفرنس انتظامیہ کے امور اور معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں، سیکورٹی پر مامور رضاکاران ختم نبوت سے ہرگز ہر گز بحث و تکرار سے گریز کریں

5۔تمام شرکاء نظم و ضبط کیساتھ ہمہ تن گوش ہو کر مقررین کے بیانات سماعت کریں اور اسٹیج ایریا کی طرف آنے سے باز رہیں

6۔ شرکاء کانفرنس سے درخواست ہے کہ پنڈال کے باہرسجائے گئے بازاروں اور سٹالوں پر وقت گزارنے کی بجائے عقیدہ ختم نبوت پر خطباء اور مدعوویں کے بصیرت افروز بیانات سنیں۔

7۔ملک کے طول وعرض سے آنے والے دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے سربراہاں سے گزارش ہے کہ راستہ میں فرقہ ورانہ نعرے لگانے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

8۔شرکاء سے گزارش ہے کی کانفرنس انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تیار کردہ پارکنک میں اپنی اپنی گاڑیاں پارک کریں ۔تمام تر پارکنگ رنگ روڈ لاہور میں ہوگی

9۔تمام افراد اپنے اپنے قافلے کا ایک امیر مقرر کرلیں اس کی اطاعت میں سفر کریں اور اس کی ہدایات پر عمل کریں

10۔تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ اپنے ساتھ سفری جائے نماز اور موسم کے مطابق چادریں وغیرہ ساتھ رکھیں اور راستہ میں کسی سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیں۔

منجانب ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور

06/12/2023

اردو کے کلاسیکی شاعر امیر مینائی کی ایک خوبصورت غزل
۔۔۔۔۔۔۔
گلے میں ہاتھ تھے شب اس پری سے راہیں تھیں

سحر ہوئی تو وہ آنکھیں نہ وہ نگاہیں تھیں

نکل کے چہرے پہ میدان صاف خط نے کیا

کبھی یہ شہر تھا ایسا کہ بند راہیں تھیں

فراق میں ترے عاشق کو جا کے کل دیکھا

کہ وہ تو ہیچ تھا کچھ اشک تھے کچھ آہیں تھیں

بگولے اب ہیں کہ غربت ہے گور شاہاں پر

سروں پہ چتر جلو میں کبھی سپاہیں تھیں

ہزاروں لوٹ گئے کل اٹھی جو وہ چلمن

خدنگ موئے مژہ برچھیاں نگاہیں تھیں

کیا یہ شوق نے اندھا مجھے نہ سوجھا کچھ

وگرنہ ربط کی اس سے ہزار راہیں تھیں

یہ ضعف ہے کہ نکلتی نہیں ہیں اب دل سے

کبھی فلک سے بھی اونچی ہماری آہیں تھیں

جگر میں ہجر کی کل چبھ رہی تھیں کچھ پھانسیں

مگر جو غور سے دیکھا تری نگاہیں تھیں

پہنچ گئے سر منزل چلے جو چال نئی

انہیں میں پھیر تھا دیکھی ہوئی جو راہیں تھیں

فلک کے دور سے دنیا بدل گئی ورنہ

جہاں بنے ہیں یہ مے خانے خانقاہیں تھیں

یہ ضعف اب ہے کہ ہلنا گراں ہے قدموں کو

سبک روی میں کبھی ان کو دستگاہیں تھیں

مشاعرے سے حسیں کیوں نہ چھین لے جاتے

رباعیاں مری چوگوشیہ کلاہیں تھیں

حسین زر کے ہیں طالب کہ اب ہیں گردِِ امیرؔ

غریب ہم تھے تو یہ پیار تھا نہ چاہیں تھیں

24/11/2023

کَل میں نے مُحِب، اُس کو بہت غور سے دیکھا
آنکھوں نے تو کم، دل نے بہت غور سے دیکھا

محب عارفی

Address

H No. 60-A-1, Near Peer Ronki Qabristan
Shad Bagh
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ubaidullah Ajmal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ubaidullah Ajmal:

Share