19/08/2026
قرآن خوانی برائے ایصال ثواب چوھدری محمد اشرف گجر مرحوم، چوہدری محمد اسلم کے بھائی، لالہ فرہاد کے کزن، اور چوہدری محمد فیاض کے بھی کزن تھے، اور اپنی برادری میں ایک نیک نام اور محبوب شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
آج مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک سیلر اینڈ سپلائر ایسوسی ایشن پنجاب کے تمام معزز اراکین، مرحوم کے قریبی رشتہ دار اور کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی حیات، اُن کی خدمات اور اُن کے حسنِ اخلاق کو یاد کیا گیا، اور حاضرین نے دل کی گہرائیوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم چوہدری محمد اشرف گجر کی مغفرت فرمائے، اُن کی قبر کو نور سے بھر دے، اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ لواحقین اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین۔