15/09/2023
ایک بار سکندر مرزا سعودی عرب کے دورے پر گئے ریاض میں ہمیں شاہی محل میں ٹھہرایا گیا۔ وہاں پر بہت سے ان کے پاکستانی ملازمین بھی نظر آئے۔ ایک صاحب شاہ کے چیف ٹیلر کہلاتے تھے وہ بھی پاکستانی تھے۔
۔
میں نے ان سے پوچھا آپ نے یہ عہدہ کس طرح حاصل کرلیا۔ جو لباس عرب پہنتے ہیں وہ پاکستان میں تو سیا نہیں جاتا پاکستان میں اس لباس کی سلائی سیکھنا آسان بھی نہیں
۔
انہوں نے ہنس کر جواب دیا مجھے سلائی ولائی کچھ نہیں آتی تھی مجھے خبر ملی کہ شاہ سعود کے چیف ٹیلر ماسٹر کی آسامی خالی ہے میں نے بھی درخواست دے دی اور اس میں لکھا کہ میں مہاتما گاندھی کا ٹیلر رہا ہوں میری اس کوالیفیکیشن پر مجھے ملازم رکھ لیا گیا۔
۔
بعد میں جب یہ پول کھلا کہ مہاتما گاندھی تو صرف دھوتی پہنتے تھے تو مجھے سرکاری خرچے پر لندن ایک بڑی فرم کے پاس تربیت کے لئے بھیج دیا گیا
۔
قدرت اللہ شہاب