Poultry Market in Pakistan

Poultry Market in Pakistan POULTRY MARKET OF PAKISTAN

18/12/2017
28/07/2017
27/07/2017
27/07/2017
27/07/2017
26/07/2017
19/07/2017

چوہدری عمران ظفر آف ہرداس پور گجرات.....................................https://www.facebook.com/imranchaudhry63
ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس کی زندگی خوشحال گزرے اور اس خواہش کی مد میں ہر انسان
کی سوچ اور طریقہ منفرد ہوتا ہے کچھ لوگ اپنے آگاؤ اجداد کی جائیداد کے بل بوتے پر سرمایہ کاروں کی صفوں میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں کچھ اپنے علم کی بنا پر اور بعد دیگر ذرائع استعمال کرتے ہیں اور کچھ وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے تیز دماغ ، سوچ، اور نگاہ طلسم کا سہارہ لیتے ہوئے زبان کے چند الفاظ سے ہی کسی کا دل جیت لینے کی حصوصیات رکھتے ہیں اور بعد میں جیتا ہوا دل کسی غار کے تاریک۔ کونے میں پھینک دیتے ہیں۔
اسی طرع کی صورت حال کا سامنا پاکستان میں پولٹری فارم سے جُڑے افراد کر رہے ہیں کہ جن لوگوں کا سرمایہ اس کاروباری شعبہ میں لگا ہوتا ہے وہ نہ دن اور نہ رات کو سکون کی نیند سو سکتے ہیں اور تیز عقل والے صرف شام 6 بجے سے صبح 7 بجے تک شطرنج کی چالوں سے سرمایہ دار طبقہ کو گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ اس کی کافی زیادہ امٽال موجود ہیں کہ سرمایہ دار اپنی لینڈ کروز کو بھی پولٹری سرمائے کی مد میں داؤ ہو لگا چکے ہیں اور ایک پرانے ماڈل کی موٹر سائیکل چلانے والے کی شطرنج کی چال اتنی کامیاب ہو گئی کہ ایک لینڈ کروزر صرف اس کے گن مین یا ماتحتوں کے زیر استعمال گردش کر رہی ہے۔ کسی بھی ایک شخصیت کو ان الفاظ کا حصہ نہیں بنایا بلکہ مقصد صرف اس شعبہ سے جڑے لوگوں کو اصل میں حقیقت کا پردہ چاک کر کے باور کروانا ہے ۔
اس کے علاوہ اجارہ دار طبقہ بھی نچلی سطع پر سرمایہ دار طبقہ کو شطرنج کے مہروں کے طور ہر استعمال کرتے ہوئے اپنے ہاتھی شیر اور ملکہ کو بچائے ہوئے ہیں۔
یہ تمام باتیں پولٹری ایسوسی ایشن کے چند باہمی اجلاس کو سن کر اور بعد میں ہونے والی پیش رفت سے آخر کی ہیں۔ اور اپنے تھوڑے سے علم مگر الفتِ انسانیت کا جزبہ لے کر اور ساتھ ساتھ خود کو ایک چھوٹا سا سرمایہ دار سمجھتے ہوئے چند الفاظ کی شکل میں ایک دیباچہ عدض کرنا چاہوں گا۔
شائد مفاد پرست اعلٰی قیادت اس کو نہیں اپنائے گی مگر اس طریقہ سے بڑا اور چھوٹا فارمر ایک جتنا فائدہ اٹھا سکتا ہے: اور اجارہ داری بھی ختم ہو سکتی ہے:
اس کا ایک مکمل سیٹ اپ بنایا جائے۔
جس طرع پولیس واپڈا وغیرہ کا آرگنائزسسٹم ہے
IG to dig to dpo to Dsp to ins...(check and balance )
1:تمام گاڑی مالکان شیڈ بروکر علیحدہ علیحدہ کمپنیاں بنائیں
2: اور ہر کمپنی کی رجسٹر نمبر والی گاڑیاں ہی مال اٹھا سکتی ہوں بغیر رجسٹر گاڑی کے خلاف قانون کاروائی لازمی بنائی جائے
3:تمام سسٹم کمپوٹرائز اور مال اٹھانے اور اٹھوانے والا علیحدہ علیحدہ روزانہ کی بنیاد پر ان لائن رپوٹ درج کروانے کا مجاز ہو گا ورم جرمانہ۔۔
4:دونوں بلکہ تینوں (بروکرز بھی )کی رپوٹ کو صیغہ رازمیں رکھا جائے گا
5:اور ڈسٹرکٹ یا ڈویژن لیول پر خفیہ ٹیم بھی رپوٹ دے گے
6:اس طرع اگر کوئی شیڈ یا کوئی بھی بلیک میل کیا جائے گا تو اس سیٹ اپ سے معلوم نہ ہو سکے گا کہ آیا کہ ایکشن کس سمت سے لیا گیا ہے
7:ان تمام سٹ اپ کے لئے کام کرنے والوں کے تنحواہ فارم اور گاڑی مالکان سے وصول کی جائے لائحہ عمل طے کر کے؛؛
8:اگر کسی کمپنی کی گاڑی قانون توڑتی ہے تو اس کو علامتی وارننگ سزا کے طور پر ایک ماہ کی مال اٹھانے کی ہابندی بمعہ جرمانہ اور بعد میں دوبارہ کرنے پر سزا دو تین ماہ کو صورت میں بڑھتی جائے گی
9:اگر کوئی کمپنی بند ہو جاتی ہے اور خفیہ رپوٹ میں وہ کوئی دوسری کمپنی استعمال کرتا ہے سزا کے دورانیہ میں اضافہ اور دوسری کمپنی کو اس سے زیادہ سزا بمعہ جرمانہ
10:بروکرز کو بھی قانونِ عمل اور کمپنی بنانا لازم ہو گا
پرائیویٹ اور بغیر کمپنی کے ڈیلنگ کرنے پر شیڈ مالکان بھی سزا کے دائرے میں آسکتے ہیں
11:اگر کوئی شیڈ مالکان قانون کو توڑتے ہیں تو ان کو بھی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کو مطلع کر دیا جائے گا کہ اگلے ایک یا دو ماہ مال نہیں تیار کر سکتے اور اگر قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کوئی گاڑی مال اٹھانے یا بڑے خریدار مال وصول کرنے کے مجاز نہ ہوں گے یہ بات جان کر بھی اگر شیڈ مال تیار کرتا تو اپنے نقصان کا زمہ دار خود ہو گا

12:((چھوٹی کمپنی اور بڑی کمپنی کے کم از کم دو سٹیج ہوں اور بڑی کمپنیوں کے لئے تھوڑا سخت قانون بنایا جائے تا کہ چھوٹے لیول پر کمپنیوں کو بلیک میل نہ کر سکیں( کیونکہ چھوٹا بندا قانون سے تبھی تجاوز کرتا ہے جب بڑا ناک میں دم کر دے ،) )
13:
اوبر طرز کی ہنگامی یا ان لائن گاڑیاں بھی کام کرنی چاہئے جو متاٽرہ یا سزا یافتہ علاقہ جات میں سروس مہیا کریں گی۔۔ تا کہ شیڈ مالکان کے پاس آخری اور تسلی بخش سیفٹی اور سروس کی یقین دہانی اور مطمئن رہے
ایسی گاڑیوں کو تھوڑا ریلیف بھی دیا جائے
(یہ رپوٹ علامتی طور پر فورًا تیار کی ہے جو دماغ میں گردش کر رہی تھی اگر پسند آئے تو اس پر مزید ورک کیا جا سکتا ہے مزید اپ خود بھی اس آئڈئیے کو پیش کر سکتے ہیں مجھے شہرت سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہاں مگر انسانیت سے ہے اور اپنے متعلقہ شیڈ کاروبار سے بھی)

چوہدری عمران ظفر آف ہرداس پور گجرات

12/06/2017


Dr. Farhan Chima has Joined
SS Feeds (Vehari)
as a Zonal Manager Sahiwal Region.
(Ex. Jadeed Feeds)

Address

392-A, SAMANABAD
Shah Faisalabad
38070

Telephone

00923326620616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poultry Market in Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share