05/11/2020
(پریس ریلیز پر یس کانفرنس )
مردان کا رہائشی دلارم خان ولد زمان خان
نے کہا کہ 84کنال آراضی بمقام موضع چھیل جھنڈی بائی پاس نواب نادر خان ولد کرنل امیر خان سے کروڑوں روپے ادا کر کے خریدی جس پر میں نے پلاٹ بنا کر فروخت کئے تاہم کچھ عرصہ کے بعد نواب نادر خان نے زبردستی مجھ پر فروخت کی گئی ارضی ہتھیالی اور اب ادا کی گئی رقم کروڑوں روپے دینے سے بھی انکاری ہے میں نے جرگہ اور فورمز کے زریعے انصاف کا مطالبہ کیا تاہم بااثر نواب مختلف طریقوں سے دبانے اور دستبردار کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا اور اب مزید 2 کروڑ روپے مانگ رہا ہے نواب خاندان کروڑوں روپے وصول کرنے کے باوجود فراڈ اور فروخت شدہ آراضی حوالے کرنے سے انکار کر رہا ہے جس پر مختلف فورمز کا دروازہ کھٹکھٹا یا لیکن شنوائی نہیں ہوئی اور بااثر نواب مختلف طریقوں سے متاثرہ شخص کو دہانے اور ہراساں کرکے دستبردار ہونے کےلیے نا جائز حربے استعمال کرنے لگا انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ہائی کورٹ سمیت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بااثر نواب نادر خان کے ہیرا پھیری اور ظلم سے نجات دلاکر اپنی ادا شدہ رقم یا فروخت شدہ آراضی واپس دلائی جائے