04/12/2025
اپنے لیڈر عمران خان کی کال پر
احمد چھٹہ صاحب، صدر سنٹرل پنجاب، اور رانا بلال اعجاز صاحب جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کو کل کے تاریخی اور شاندار مظاہرے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
جس طرح سنٹرل پنجاب نے بھرپور قوت، Unity اور عزم کے ساتھ شرکت کی، وہ یقیناً آپ دونوں کی انتھک محنت، بہترین قیادت اور کارکنوں کے ساتھ مضبوط رابطے کا نتیجہ ہے۔ آپ کی قیادت میں کارکن جس منظم طریقے سے اڈیالہ پہنچے، وہ نہ صرف ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ آنے والے وقت کی خوشخبری بھی ہے۔
میڈیا میں بھی آج یہی بات زبانِ زدِ عام ہے کہ “سنٹرل پنجاب نکلا” اور یہ آپ دونوں کی خلوصِ نیت، محبت اور مسلسل جہدوجہد کا ثبوت ہے۔ ان شاءاللہ آئندہ بھی جب کبھی کال آئے گی، ہمارے کارکن اسی جوش و جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ لبیک کہیں گے۔
وہ دن اب دور نہیں جب ہم اپنے محبوب قائد عمران خان کو حق و سچ کی راہ سے سرخرو اور آزادی دلوا کر دیکھیں گے۔
پاکستان زندہ باد