Khan Animals Form

Khan Animals Form Khan animals form near Maira Swatiabad shinkiari

28/02/2022

❣️KHAN DAIRY FARM

06/07/2021

Available at khan animals farm.. contact.03445388815

15/04/2021
Mashallah ♥️
31/03/2021

Mashallah ♥️

لیکوریا ایک ایسی مرض ہے جس میں جانوار (گائے،بھینس،بکری،بھیڑ) رہم vigaina سے پانی کی طرح کا شفاف مادہ نکلتا رہتا ہے.جانور...
09/03/2021

لیکوریا ایک ایسی مرض ہے جس میں جانوار (گائے،بھینس،بکری،بھیڑ) رہم vigaina سے پانی کی طرح کا شفاف مادہ نکلتا رہتا ہے.
جانور گبن نہیں ہوتا ۔زیادہ کیسیز میں جانور ہیٹ میں نئی اتا یا بار بار ہیٹ من اتا ہے ۔
جانور کمزور ہوتا جاتا ہے ۔ skin سے چمک ختم ہوجاتی ہے ۔
اس کی علاج کے لئے Anti leuko بہترین میڈیسن ہے ۔
یہ 40 گرام گرام روزآنہ 5 دن دینی ہے جس سے انشاءاللہ جانور ٹھیک ہوجائے گا !
03057393152۔(R۔،S)(5،0،0)
جو دکترحضرت فیلڈ میں ہوتے ہیں وہ ب رابطہ کریں!

بسم اللہ الرحمن الرحیمسب سے پہلے ایڈمن حضرات کا شکریہ جو ہمیشہ میری پوسٹ کو approve کرتے ہیں ہیںڈیری فارمرز اور مویشی پا...
03/03/2021

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سب سے پہلے ایڈمن حضرات کا شکریہ جو ہمیشہ میری پوسٹ کو approve کرتے ہیں ہیں

ڈیری فارمرز اور مویشی پال حضرات کے لئے بہترین تحفہ 🌹
ہم لائے ہیں بہترین جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ساتھ

سپر مباسہ صدا بہار چارہ ہے جس کو آپ ایک دفعہ کاشت کریں اور بارہ سے پندرہ سال تک چلائیں
03073839144

ایگری میکس سپین سے درآمد شدہ معیاری بیج۔
* قد 8 سے 10 فُٹ اونچا اور لش گرین۔
* پتے 4 فُٹ لمبے اور نرم و ملائم۔
* ایک پودے میں 35-40 شاخیں نکالنےکی صلاحیت ۔
* سالانہ 7 سے 9 سر سبز کٹائیاں۔
* سُنڈی، تیلہ اور بیماریوں سے محفوظ ۔
* سپرے اور زہروں سے پاک۔
* ٹاکسن فری اور %100 آرگینک چارہ۔
* سائیلج،خشک (ھئے) اور سبز چارے کیلئے موزوں۔
* تمام جانوروں کا مرغوب اور پسندیدہ ترین چارہ۔
ایک پیکٹ 330 گرام کا ہے
کیا آپ اپنی گائے بھینس بکرے گھوڑے اونٹ تمام جانوروں کے چارہ اور انکی صحت کے متعلق فکر مند ہیں, تو ہم آپکے لیے لائے ہیں سپین سے درآمد سپر ممباسا, پروٹین سے بھر پور چارہ کا بیج جانوروں کا گوشت اور دودھ میں خاطر خواہ اضافہ, صرف ایک بار کاشت کریں اور دس سے بارہ سال تک چلے سال میں سات سے نو کٹائیاں کریں, میٹھا ذائقہ پروٹین سے بھر پور برسیم کی طرح بار بار کٹائیاں کریں
سائلیج بھی بنائیں

وقت کاشت:
چونکہ یہ صدا بہار چارہ ہے اس لئیے اس کو سال کے کسی بھی مہینے کاشت کیا جا سکتا البتہ جن علاقوں میں سردی یعنی ٹمپریچر 20 سے نیچے آ جاتا ہے وہاں مارچ سے نومبر تک کاشت مکمل کر لیں کیونکہ آغاز میں پودا تھوڑا نرم ہوتا ہے اور سیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے جرمینیشن پر بھی اثر آسکتا باقی جن علاقوں میں ٹمپریچر نارمل رہتا ہے وہ کسی بھی ماہ کاشت کر سکتے ہیں

طریقہ کاشت:
سپر مباسہ کو کاشت کرنے کے تین طریقے ہیں
1۔آپ برسیم کی طرح پانی لگا کر گپ چھٹ کر سکتے ہیں البتہ اس طریقہ سے سیڈ کی مقدار زیادہ ہوگی مگر اس طریقہ سے کاشت میں مسائل آسکتے ہیں
2۔آپ چھوٹی کھلیاں بنا کر 5 سے 6 انچ کے فاصلے پر کھیل کی دونوں سائیڈ پر چوکا کر دیں
3۔ آپ پہلے پیٹ ماس یا زمین اس کی پنیری تیار کر لیں پھر اس کو کھیت میں چاہیں تو کھیلوں پر اور چاہیں تو ہموار زمین میں منتقل کر دیں یہ طریقہ کاشت سب سے بہتر تصور کیا جاتا ہے

فرٹیلائزر پلان:
سپر مباسہ چونکہ لمبے دورانیے کی فصل ہے تو اس لئیے کاشت سے پہلے زمین میں گوبر کا استعمال انتہائی ضروری ہے کاشت کے وقت اور ہر چھ ماہ بعد ایک دفعہ ڈی اے پی اور ہرکٹائی پر آدھا بیگ یوریا کادیں

سپر مباسہ اپنی پیداواری صلاحیت کی وجہ سے سب چاروں سے منفرد ہے ایک کٹائی میں تین سو من سے زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سال میں کم و بیش 8 سے 9 کٹائی دیتا ہے
ابھی آرڈر کرنے کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر کال یا WhatsApp کریں

Order Us: 03073839144
جو حضرات وقت کاشت کے انتظار میں تھے اُن تمام احباب کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سپر مباسہ ایف ون سیڈ لگانے کا وقت ہو چکا ہے ہے جو بھائی خریدنا چاہے وہ ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے
Call/WhatsApp
03073839144
بہت شکریہ

24/02/2021
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ پاکستان میں بہت S.P.U.بن چکے ہیں جس میں ہماری گورٸمنٹ کے یونٹس بھی...
26/01/2021

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ پاکستان میں بہت S.P.U.بن چکے ہیں جس میں ہماری گورٸمنٹ کے یونٹس بھی ہیں لیکن نسل کی بڑھوتڑی کیلۓ S.P.Uکی کاوش اپنی جگہ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ پچھلے عشروں میں مصنوعی نسل کشی کی بجاۓ بل سے کراسنگ کرواٸی جاتی تھی اس وجہ سے اوسطًا مادہ کی شرح زیادہ تھی ایک تجرے کی بات ہے مصنوعی نسل کشی میں اوسط نر کی بہت زیادہ ہے اور مادہ کی شرح کم لیکن ترقی یافتہ ممالک جنہوں نے لاٸیوسٹاک میں بہت ترقی کی وہاں سیکس سیمن بناۓ جارہے ہیں اس میں مادہ کی شرح پیداٸش بہت ہوتی ہے ہمارے ملک میں اب تک ایسی سہولیات نہیں ہیں جس وجہ سےولاٸتی نسل پہ فارمر کو انحصار کرنا پڑتا ہےکیونکہ انہیں سیکس سیمن مناسب قیمت میں میسر ہو جاتے ہیں اس کا حصول کوٸی زیادہ مشکل نہیں ہمارے پروڈکشن یونٹس پہ ہماری بریڈ کے اچھی ایورج کے بلز ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ نسل کی بڑھوتڑی کیلۓ سیکس سیمن کی سہولت کا ہونا لازمی ہےجب بھی یہ سہولت ہمارے ملک میں میسر ہوگی اور ان شاء اللہ حالات بھی بہتر ہوجاٸیں گے تو ملکی نسل میں بہت اظافہ ہوگا دعاٶں کا طلب گار ارشد عارف

جانوروں کیلیے نمک کی اہمیتنمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ س...
19/01/2021

جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت

نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ سے بھرپور ایک ایسا ٹانک ہے جس میں جانوروں کیلیے بہت زیادہ فائدے پنہاں ہیں۔ اس کے ساتھ جانور کی صحت کیلیے کچھ اور لازمی منرلز جیسے کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس،سیلینیم،آئرن اور زنک کی بھی نمک میں موجودگی اسکی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
دودھ دینے والے جانوروں کو روزانہ دودھ بنانے کیلیے نمک کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود سوڈیم اور کلورائیڈ جانور کے جسم میں دودھ بنانے کے عمل کے دوران نمک کی ضرورت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ دینے والے جانوروں اور کٹڑوں بچھڑوں میں نمک سے حاصل ہونے والی کیلشیم کی ایک خاص اہمیت ہے جو کی مظبوط ہڈیوں اور دانتوں کی بہتر نشونما کیلیے انتہائی ضروری ہونے کے علاوہ ہارٹ بیٹ کو نارمل رکھنے، خون کو جمنے سے بچانے، مسلز کی حرکت اور جانور کے اعصابی اور دماغی نظام کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوڈیم جانور کے وجود کی تیزابیت یا اساسیت کو کنٹرول کرتا ہے اور کلورائیڈ نظام انہظام کو کنٹرول کرنے کے ساتھ خون میں موجود تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

نمک کی کمی کے نقصانات کیا ہیں؟

بظاہر عام اور سستی سی لگنے والی اس نعمت کو اگر اہمیت نہ دی جائے اور جانور کی خوراک کا لازمی حصہ نہ بنایا جائے تو اس سے بہت سے نقصانات اور مسائل جنم لیتے ہیں۔
1۔ دودھ کی پیداور میں نمایاں کمی۔
2۔ بھوک کا کم ہوجانا۔
3۔ وزن کا نہ بڑھنا۔
4۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے مِلک فیور کا خطرہ پیدا ہونا۔
5۔ چھوٹے کٹڑوں اور بچھڑوں کا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے نشونما نہ پانا اور پولیو کا شکار ہوجانا۔
6۔ نمک کی کمی، جسم میں شدید پانی کی کمی کا بھی باعث بن جاتی ہے جس وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
7۔ جانور کاغیر ضروری چیزوں جیسے مٹی، کپڑوں رسی وغیرہ کا کھا کر کمزور ہوجانا۔ اس کے علاوہ بار بار پشاب کرنا بھی نمک کی کمی کی ایک نشانی ہے۔
8۔ جانور کا اپنا پیشاب پینا بھی جانور میں نمک کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
9۔ بعض اوقات جانور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتا ہے جسکی وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کا ہونا ہے نمک کی موجودگی اس مسئلے کی روک تھام اور بچائو میں اہمیت کی حامل ہے۔

نمک کے فوائد کیا کیا ہیں؟

1۔ دودھ کی پیداور میں قابل قدر اضافہ۔
2۔ اپھارے سے محفوظ رہنا۔
3۔ جانور کے کھروں اور سینگوں کا مظبوط ہونا۔
4۔ جانور کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہونا۔
5۔ جانور کا مناسب وقت پر ہیٹ میں آنا جس سے جانور میں وقت پر بچہ جننے کی صلاحیت کا پیدا ہونا۔
6۔ خوراک کا اچھی طرح ہضم ہو کر جسم کا حصہ بننا۔ وغیرہ
پاکستان کے ہر علاقے سے ملنے والے نمک کے پتھر کی، ہر وقت کھرلی یا جانوروں کے سامنے موجودگی نہ صرف کسانوں کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے بلکہ مویشی پال بھائیوں کو دوائیوں اور علاج پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر کسی اضافی اخراجات کے دودھ میں قابل قدر اضافہ، آمدن میں اضافے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔۔

قربانی کے بکروں کا قد کاٹھ،گوشت،چمک اور ہاضمہ بڑھانے کیلئے بہترین اقدامات 1) چارہ رسی سے باندھ کر لٹکا کر رکھیں،اس سے جا...
14/01/2021

قربانی کے بکروں کا قد کاٹھ،گوشت،چمک اور ہاضمہ بڑھانے کیلئے بہترین اقدامات

1) چارہ رسی سے باندھ کر لٹکا کر رکھیں،اس سے جانور اپنی گردن اوپر کر کے کھائے گا،ورزش ہو گی اور قد بڑھے گا۔
2)میٹابولیز 5ایم ایل زیر جلد فی جانور ہفتے میں ایک بار 2ماہ تک لگاتار لگائیں۔اس سے جانور کا نظام انہضام تیز ہو جائے گا جو گوشت کی پیداوار بڑھانے میں بہت مفید ثابت ہو گ
3)Inj.ADEKA 5cc
گوشت میں ہفتے میں ایک بار 2 ماہ تک لگاتار لگائیں اس سے جانور میں وٹامنز کی کمی پوری ہوگی جس سے جانور کے جسم میں چمک اور خوبصورتی آئے گی اوربال نئے آ جائیں گے۔
4)جانور کو ہمیشہ کھلا چھوڑیں اور وافر مقدار میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔
5)ٹھنڈے ٹائم جانور کو نہلانے کا انتظام کریں، اس سے جانور کی صحت ٹھیک رہے گی۔
6)جانور کو خوراک ہمیشہ ایک مقدار میں ڈالیں۔ذیادہ اور بلا وجہ خوراک کھانے سے جانور کی صحت الٹا خراب ہو جاتی ہے۔

اس پوسٹ کا مقصد کسی بھی کمپنی کی تشھیر کرنا نہیں ہے۔سٹور سے اسطرح کی جو مرضی چاہیں دوائی لے لیں،لہذا کمنٹ میں ریٹ مت پوچھیں۔
اپنی قیمتی رائے ضرور دیں تاکہ باقی لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہو۔
پوسٹ کو شیئر ضرور کریں۔شکریہ

ماشاللہ 😘
12/01/2021

ماشاللہ 😘

Address

Mansehra Maira Swatiabad
Shinkiari
0992

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan Animals Form posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share