Business Forum

Business Forum welcome to the official page of business forum part of Business Solution Pvt Ltd.

زیادہ آمدنی کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ دولت بنا رہے ہیںتصور کریں کہ علی ماہانہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کماتا ہے لیک...
28/08/2026

زیادہ آمدنی کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ دولت بنا رہے ہیں
تصور کریں کہ علی ماہانہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کماتا ہے لیکن ایک لاکھ انیس ہزار پانچ سو روپے خرچ کر دیتا ہے
کمائی ایک لاکھ بیس ہزار روپے
خرچ ایک لاکھ انیس ہزار پانچ سو روپے
صرف پانچ سو روپے بچتے ہیں
اب فرض کریں کہ معین ماہانہ اسی ہزار روپے کماتا ہے لیکن صرف ساٹھ ہزار روپے خرچ کرتا ہے
کمائی اسی ہزار روپے
خرچ ساٹھ ہزار روپے
بقیہ بیس ہزار روپے
معین ہر مہینے بیس ہزار روپے بچت یا سرمایہ کاری کے لیے محفوظ رکھتا ہے
آج کا بچایا ہوا بیس ہزار روپے کل کی معاشی آزادی ہے
کیش فلو وہ رقم ہے جو تمام اخراجات ادا کرنے کے بعد باقی بچتی ہے
آمدنی اسی ہزار روپے
اخراجات ساٹھ ہزار روپے
کیش فلو بیس ہزار روپے
زیادہ بچت
زیادہ سرمایہ کاری
زیادہ آزادی
کیا آپ کی آمدنی بڑھ رہی ہے یا آپ کا کیش فلو بڑھ رہا ہے
زیادہ آمدنی کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں کہ زیادہ دولت بنے
وقت کے ساتھ مثبت کیش فلو ہی دولت بناتا ہے

تحریر میاں نعیم اختر










15/08/2026

سامان فروخت کرنے کے بعد اسے دوبارہ خریدنے کے اگر پیسے نہیں مال دن بدن کم ہو رہا ہے تو یہ ارٹیکل پڑھو
​دکان کا گلا آپ کا اے ٹی ایم نہیں ہے
​ہمارے ہاں اکثر کاروباری بھائی دن رات ایک کر کے محنت کرتے ہیں، مال بیچتے ہیں اور اور جب سیل کا پیسہ ان کے پاس جمع ہو جاتا ہے تو دل بڑا خوش ہوتا ہے۔ لیکن یہیں پر ایک ایسی غلطی ہوتی ہے جو اچھے بھلے کاروبار کو دبا دیتی ہے۔
​وہ غلطی یہ ہے کہ ہم گلے میں موجود ہر روپے کو اپنا منافع سمجھ لیتے ہیں۔ گھر کی ضروریات تو اپنی جگہ، اصل مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب ہم کاروبار کے پیسے سے اپنی خواہشات اور شوق پورے کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
​نیا مہنگا موبائل لینا ہو، برانڈڈ کپڑے خریدنے ہوں، دوستوں کو بڑی بڑی پارٹیاں دینی ہوں یا کوئی بھی ایسا شوق جو کاروبار کی آمدن سے بڑا ہو ہم سیدھا گلے میں ہاتھ ڈالتے ہیں اور پیسے نکال لیتے ہیں۔
​یقین جانیے، یہ طریقہ کاروبار کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتا ہے۔
​منافع کیا ہے اور سرمایہ کیا ہے؟
​لوگ سمجھتے ہیں کہ سیل اچھی ہو رہی ہے تو سب ٹھیک ہے، لیکن وہ ایک بنیادی بات بھول جاتے ہیں۔ گلے میں موجود رقم میں:
​مال خریدنے کی اصل قیمت بھی شامل ہوتی ہے۔
​ کاروبار کے خرچے (بجلی کا بل، کرایہ وغیرہ) بھی شامل ہوتے ہیں۔
​آپ کا اپنا منافع تو سب سے آخر میں بچتا ہے۔
​جب آپ بغیر حساب کتاب کے، صرف اپنے شوق اور خواہشات کے لیے گلے سے پیسے نکالتے رہتے ہیں، تو آپ منافع نہیں کھا رہے ہوتے، بلکہ کاروبار کا اصل سرمایہ ختم کر رہے ہوتے ہیں۔ پھر ہوتا یہ ہے کہ جب نیا مال ڈالنے کا وقت آتا ہے، تو ہاتھ خالی ہوتا ہے اور بندہ ادھار یا مارکیٹ کے قرضے تلے دب جاتا ہے۔
​اس کا سب سے آسان حل کیا ہے؟
​اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کاروبار ایک جگہ رکنے کی بجائے آگے بڑھے، تو آج ہی سے ایک چھوٹا سا اصول بنا لیں:
​اپنے کاروبار پر خود کو ایک ملازم سمجھیں اور اپنے لیے ایک تنخواہ مقرر کر لیں۔ گھر کے ضروری خرچے اور اپنے شوق، سب اسی تنخواہ کے اندر پورے کریں۔
​اگر کوئی خواہش اس تنخواہ سے باہر ہے، تو اسے چھوڑ دیں یا صبر کریں، لیکن گلے کے پیسے کو ہاتھ بھی نہ لگائیں۔ اسے کاروبار کی امانت سمجھیں۔
​آخری بات
​کاروبار صرف مال بیچنے کا نام نہیں ہے، یہ نام ہے اپنی خواہشات پر قابو پانے اور پیسے کو تمیز سے چلانے کا۔ جب تک کاروبار میں یہ نظم و ضبط نہیں آئے گا، آپ چاہے جتنی مرضی محنت کر لیں، کاروبار وہیں کی وہیں رہے گا
​اپنے کاروبار کو ایک سسٹم دیں، اپنے شوق اور کاروبار کے پیسے الگ کریں، اور پھر دیکھیں اللہ پاک آپ کے کام میں کیسی برکت ڈالتا ہے۔
​تحریر: میاں نعیم اختر
کاروباری باتیں، بزنس موٹیویشن
تجارت ، بزنس سیکھیے




15/08/2026

کاروبار کے لیے خطرہ نہ لینا دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے

14/08/2026

کاروبار میں سب سے مشکل وقت کوں سا ہوتا ہے؟

14/08/2026

چلیں اج ہو جائے ایک دفعہ پھر بہت ہی زبردست پریکٹس ذرا بتائیے کہ ان تینوں میں کاروبار کے لیے سب سے فائدہ مند چیز کیا ہے خوش اخلاقی کم قیمت یا پھر ہر طرح کا سامان رکھنا
بہت سارے دوستوں یہ شکایت رہتی ہے اور وہ شکوہ کرتے ہیں کہ بھائی یہاں پر اکثر میں سوالات پوچھتا رہتا ہوں بھائی ایک سوال تین چار ارٹیکل کے بعد اتا ہے نہیں یقین تو پیج پر ا کر دیکھیں کہ پانچ ارٹیکل کے بعد یہ سوال لکھا ہے
دیکھو ہمارا نظام تعلیم کو چھوڑ کر ہے اور میں یورپ سے پڑھا لکھا ہوں تو
وہاں ہمیں بزنس ایڈمنسٹریشن کے دوران صرف ایک سوال دیا جاتا تھا نہ کوئی کتاب نہ کوئی چیز نہ کوئی کچھ بھی نہیں ایک سوال دیکھ کر مارکیٹ میں بھیج دیا جاتا تھا اور ہمیں کا جواب تلاش کرنا ہوتا تھا
صاحب ہم مل کر مطلب ایک روپ مل کر کرتے تھے اور کاروباری لوگ ہماری اس میں بہت زیادہ مدد کیا کرتے تھے
نہ تو پاکستان میں وہ نظام تعلیم ہے اور نہ ہی یہاں پر ایک شعور ہے کہ
کہ سیکھنے کا ایک سوال اٹھا کر جو عمل ہے وہ بہت فائدہ مند ہے
اس سے لوگوں کا ایک بہت بڑا گروپ اس میں شامل ہوتا ہے اور طرح طرح کے جوابات اتے ہیں
باپ ان جوابات کو بانٹتے ہو تو اپ کا ذہن کھلتا ہے
اپنے ذہن کو ازاد کیجیے اور اج دل کھول کر اس سوال کا جواب دیجیے
دیکھیے کہ لوگ یہاں پر کیا کیا جوابات دے رہے ہیں
میاں نعیم اختر




11/08/2026

کیا کبھی اپ نے سوچا ہے کہ یہ جو بینک ہیں لوگوں کو گھر بنانے کاروبار کھڑا کرنے کے لیے پیسہ دیتے ہیں خود ان کی برانچز کرائے پر ہوتی ہیں؟
اچھا یہ سوال بہت سارے بزنس ٹائیکون بزنس مین موٹیویشن سپیکر اٹھاتے ہیں لیکن عوام کو اس کا تسلی جواب نہیں دے پاتے
اج اپ کا بھائی اپ کو یہ سارے گیم سمجھائے گا وہ بھی اسان الفاظ میں
تو پیج کو فالو کرنا مت بھولیے اگر اپ بزنس سے متعلق ایسی چیزیں مزید دیکھنا چاہتے ہیں
دیکھو اگر کسی بینک کو کسی شہر میں اچھی لوکیشن پر اور جیسی یہ بلڈنگ بلڈنگ مالکان سے بنواتے ہیں ویسی بلڈنگ بنانا پڑے تو 15 سے 25 کروڑ روپے تک ہر ایک چیز پر شروع سے لے کر اینڈ تک خرچہ ا سکتا ہے
جبکہ دوسری طرف اتنے ہی خرچے میں ایک بینک جو کہ اخر میں فرنیچر یا سسٹم یا ہلکی پھلکی سجاوٹ پر پیسہ خرچ کرتا ہے
اتنے ہی پیسے میں وہ 40 سے 60 برانچز کھول سکتے ہیں
اب جب اتنی برانچز کھلیں گی تو کرایا کوئی مشکل نہیں بینک ہر روز پیسے کمائے گا اور مہینے میں اپنی کمائی میں سے ہی برانچ کا کرایہ دے دیں گے
جبکہ وہ 60 برانچز پر اگر 25 کروڑ روپے کے حساب سے اندازہ لگایا جائے تو یہ 1500 کروڑ روپیہ بنتا ہے جو کہ وہ اپنے بزنس میں ہی رکھیں گے اور اس سے ہی پیسہ کمائیں گے
تو کیا ہے نا کہ ایک بڑے ذہن کا کاروباری بندہ پیسہ کماتا ہے اور اس کو تقسیم کرتا ہے اور اس تقسیم سے جو بچت ہوتی ہے اس کا نفع ہوتا ہے
جبکہ ایک چھوٹے ذہن کا کاروباری بندہ سارا مال خود ہضم کرنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے وہ جہاں ہے 10 سال بعد بھی وہیں کا وہیں رہے گا
تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ پیسہ جو ہے وہ سسٹم میں ہے پیسہ جو ہے وہ تقسیم میں ہے
اب اس ارٹیکل میں میں نے بینکنگ کی ایک مثال دی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں کوئی بینکنگ سسٹم کے خلاف یا اس کے حق میں کوئی بات کر رہا ہوں
اب اپ سے ایک سوال ہے ایک نئے بندے کو جو کہ کاروبار شروع کر رہا ہے اس کو اپنی دکان یا جگہ خرید کر کاروبار کرنا چاہیے یا پھر کرائے پر لے کر؟
جواب ضرور دیجئے گا
تحریر میاں نعیم اختر










07/08/2026

کامیاب کاروبار کا راز یہ ہے کہ آپ وہ کریں جو دوسرے صرف سوچتے رہ جائیں

07/08/2026

کامیاب کاروبار کا اصل راز: صرف 10 سنہری روٹینز!
ارٹیکل کو سیو کریں اور شیئر کریں
کیا آپ جانتے ہیں کہ اصل میں کاروبار ہوتا کیا ہے؟
کاروبار کسی جادو کا نام نہیں، بلکہ ایک ہی روٹین کو روزانہ دہرانے کا نام ہے!
اگر آپ بھی ایک کامیاب کاروبار کھڑا کرنا چاہتے ہیں، تو اس کا آسان سا فارمولا یہ ہے کہ کوئی بھی بزنس شروع کریں اور اس کی صرف 10 بنیادی روٹینز طے کر لیں۔ اس کے بعد اگلے 5 سال تک انہی اصولوں کو اندھی عقیدت اور مستقل مزاجی کے ساتھ دہراتے چلے جائیں آپ کو اس کے علاوہ کچھ نیا کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
وہ 10 اصول جن پر عمل کر کے آپ کامیاب کاروبار بنا سکتے ہیں:
وقت کی پابندی اور مکمل اسٹاک رکھو بھائی صاحب
دکان یا آفس وقت پر کھولیں اور جو کچھ بھی آپ فروخت کرتے ہیں، اس کا مکمل سامان ہمیشہ کاؤنٹر پر موجود رکھیں۔
ری انویسٹمنٹ
منافع اور اصل رقم کو عیش و عشرت میں اڑانے کے بجائے دوبارہ کاروبار کی ترقی میں انویسٹ کریں
مطلب جو کمایا ہے اس کا زیادہ تر حصہ دوبارہ کاروبار میں لگاؤ
معیار اور ٹیم
پروڈکٹ کی کوالٹی یا ذائقے پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، اور ساتھ ہی ایک بہترین و مخلص ٹیم بنانے پر توجہ دیں
خوش اخلاقی
گاہک کے ساتھ ہمیشہ خندہ پیشانی اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں؛ گاہک ہی آپ کے کاروبار کی جان ہے۔
صاف صفائی
اپنے کاروبار کی جگہ، سامان اور اپنی ذاتی صفائی کا خاص خیال رکھیں، کیونکہ صفائی آدھا ایمان اور گاہک کی پہلی ترجیح ہے۔
ادھار کی وصولی
اگر ادھار کا لین دین ہے تو سامان دینے سے زیادہ محنت اس کی بروقت وصولی پر کریں۔
مارکیٹ پر نظر
مارکیٹ میں ریٹس کے اتار چڑھاو پر گہری نظر رکھیں اور حالات کے مطابق اپنی قیمتوں میں بروقت ردوبदल کریں۔
منفرد پروڈکٹ
اگر آپ کو شدید مقابلے کا سامنا ہے تو مارکیٹ سے ہٹ کر کوئی منفرد چیز یا سروس پیش کریں تاکہ آپ کا پرافٹ مارجن برقرار رہے۔
بہترین ترتیب
دکان یا گودام میں سامان کی سجاوٹ اور ترتیب ایسی ہونی چاہیے کہ گاہک اور آپ کو چیزیں تلاش کرنے میں کوئی مشکل نہ ہو۔
جدت اور اپ گریڈیشن
وقت کے تقاضوں کے مطابق خود کو اور اپنے بزنس کو ہمیشہ اپ ڈیٹ اور اپ گریڈ کرتے رہیں۔
مخلصانہ مشورہ: آپ کوئی بھی چھوٹا یا بڑا کاروبار شروع کر لیں، بس ان 10 اصولوں کو روزانہ دہرانا اپنا معمول بنا لیں۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی
اپنا پسندیدہ پوائنٹ بتائیں اور بتائیں کیا اپ اس روٹین کو فالو کرتے ہو؟
اس کے علاوہ اپنی تجربے کی بنا پر کچھ ایڈ کرنا چاہیں تو کمنٹ باکس میں لکھ دیں مجھے بہت خوشی ہوگی
تحریر: میاں نعیم اختر
کاروباری باتیں | بزنس موٹیویشن

06/08/2026

بھائی زوم کر کے پڑھ لو اسے کہتے ہیں بزنس
اپنی شرائط واضح انداز میں لکھی ہوئی ہیں
اور بڑے پیار سے یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ ادھار نہیں کرتے
اور یقین کیجیے یہ شاپ ایک ایسے علاقے میں ہیں جہاں ٹوٹل کام ادھار پر چلتا ہے
مطلب دیہاتی علاقہ

مطلب اپ مارکیٹ کے الٹ بھی چل سکتے ہو اگر اپ چاہو
اور یہ
کمپیوٹر رائز بلنگ سسٹم رکھنے سے اپ ادھار دینے سے بچ سکتے ہو
کیا اپ اس بات سے اتفاق کرتے؟
کیا اپ اپنے کاروبار میں کمپیوٹر رائز بلنگ اپنانا چاہتے ہیں
میاں نعیم اختر

26/07/2026

"فرض کریں آپ کے پاس ایک دکان ہے اور سامنے بالکل ویسی ہی ایک اور دکان کھل جاتی ہے جو ریٹ کم کر دیتی ہے۔ آپ کسٹمر کو روکنے کے لیے کیا حکمتِ عملی اپنائیں گے؟"

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Business Forum:

Shortcuts

Share