19/08/2024
Ultrasol P44
الٹرا سول پی ۴۴ امریکہ
سے امپورٹ شدہ تزابی کھاد ہے جو پنجاب بھر کی زمینوں، خاص طور پر پکے وٹ کی زمینوں کے لیے بہت شاندار ہے۔ عام طور پر پنجاب کی زمینوں کی پی ایچ 8 سے 9 ہے ، جس کی وجہ سے زمین میں موجود نامیاتی مادے اور دیگر اجزا فصل کو فراہم نہیں ہو پاتے۔ الٹرا سول P44 کی پی ایچ 2 سے 3 ہے، جو نہ صرف زمین کی pH کو بہتر کرتی ہے بلکہ ڈی اے پی کی متبادل کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ اس میں 44% فاسفورس اور 18% نائٹروجن موجود ہے۔
الٹرا سول پی-۴۴ کا استعمال کریں اور اپنی فصلوں کو وہ اہم غذائی اجزا فراہم کریں جو دوسری کھادیں مکمل نہیں دے پاتیں۔ یہ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے اور پیداوار میں اضافہ کے لیے ضروری ہے۔
اپنی ہر فصل میں ڈی اے پی کی آدھی بوری کے ساتھ 10 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔
سوات ایگرو کیمیکلز سیالکوٹ